• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm

کوئٹہ میں زائرین کی بس پر فائرنگ، 2 ہلاک

شائع April 27, 2015
زائرین کی وہ بس جس پر فائرنگ کی گئی—ڈان نیوز اسکرین گریب
زائرین کی وہ بس جس پر فائرنگ کی گئی—ڈان نیوز اسکرین گریب

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تافتان جانے والی زائرین کی بس پر سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق پیر کو کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے چاندنی چوک میں نامعلوم ملزمان نے زائرین کی ایک بس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا، جسے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس علاقے میں زائرین کی بسوں پرخود کش حملوں اور فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

وزیراعظم کی مذمت

وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں زائرین کی بس پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انھوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Iqbal jehangir Apr 27, 2015 02:54pm
قرآن مجید، مخالف مذاہب اور عقائدکے ماننے والوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کا نہیں بلکہ ’ لکم دینکم ولی دین‘ اور ’ لااکراہ فی الدین‘ کادرس دیتاہے اور جو انتہاپسند عناصر اس کے برعکس عمل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول سلم ، قرآن مجید اور اسلام کی تعلیمات کی کھلی نفی کررہے ۔ فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہر ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اتحاد بین المسلمین کےخلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح ہے۔ طالبان،لشکر جھنگوی اور دوسری کالعدم دہشت گرد تنظیمیں گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024