• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دنیا کے 16 شاندار درخت

شائع May 7, 2015

وہ کیا چیز ہے جو اگر نہ ہو تو ہر جاندار کی زندگی خطرے کی زد میں آجائے گی ؟ کیا آپ اس کا جواب دے سکتے ہیں ؟ اپنے دائیں بائیں دیکھیں اور سمجھ میں آجائے گا کہ وہ ہے درخت۔

جی ہاں درخت جن پر ہم اکثر توجہ تک نہیں دیتے مگر ان کے بغیر دنیا میں زندگی کا وجود ممکن تو ہوگا تاہم آکسیجن کی کمی اور ماحولیاتی تباہی کبھی بھی قیامت کا سبب بن جائے گی۔

اور کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں درختوں کی تعداد کتنی ہے اور ان کی کتنی اقسام ہیں ؟ مشکل سوال ہے نا چلیں ہم ہی بتادیتے ہیں ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 400 ارب سے زیادہ درخت سر بلند کیے کھڑے ہیں اور ان کی کم سے کم 23000 مختلف اقسام مختلف خطوں میں پائی جاتی ہیں۔

اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہم درخت دیکھتے رہتے ہیں اور بیشتر افراد کو وہ ایک جیسے ہی لگتے ہوں گے مگر حقیقت تو یہ ہے کہ ہر انسان کی طرح ہر درخت بھی ایک دوسرے سے مختلف اور منفرد ہوتا ہے۔

جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے درخت زمین پر زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ یہ نہ صرف جانوروں بلکہ انسانوں کی غذا بنتے ہیں بلکہ زمین پر آکسیجن کا تناسب بگڑنے نہیں دیتے، اس کے ساتھ ساتھ اللہ کی یہ مخلوق سیلاب سے تحفظ دینے کا کام بھی کرتی ہے جبکہ مختلف ادویات کے لیے ان کی چھال، پتے، بیج، پھول اور پھل سب استعمال ہوتے ہیں۔

دنیا میں نہایت خوبصورت اور منفرد درخت موجود ہیں جن میں سے چند ایک کی فہرست ہم نے مرتب کی ہے اور ان 16 شاندار درختوں کو دیکھ کس کے اندر ان کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی خواہش پیدا نہیں ہوگی؟

بشکریہ: بورڈ پانڈا

125 سال پرانا یہ درخت کینیڈا میں واقع ہے اور نہایت ہی خوبصورت نظر آتا یے۔

کیلی فورنیا میں واقع یہ درخت دنیا کا تیسرا سب سے اونچا درخت مانا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے۔

144 سال پرانا وسٹیریا درخت جاپان میں آج بھی موجود ہے جو اپنے منفرد گلابی رنگ کی وجہ سے آج بھی شاندار درخت مانا جاتا ہے۔

یہ ہوا میں اڑتے درخت نیوزی لینڈ میں واقعہ ہیں اور ان کی انوکھی بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی تیز ہواوں کے ساتھ یہ درخت بھی اپنا رخ بدلتے رہتے ہیں۔

پورٹ لینڈ میں موجود یہ خوبصورت جاپانی میپل درخت دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے اور کسی تصویر کی مانند لگتا ہے۔

یہ انوکھا درخت اوریگن میں واقع ہے اور کسی بنائی ہوئی تصویر کی مانند لگتا ہے جب کہ یہ بلکل اصلی ہے۔

جرمتی میں موجود یہ خوبصورت بلومنگ چیری نامی درخت دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دیتا ہے اور دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے۔

ساؤتھ کیرولائنا میں اینجل اوک نامی یہ درخت قدرت کی خوبصورتی کو بیان کرتے ہیں اور دنیا کہ شاندار درختوں میں سے ایک ہیں۔

یہ شوخ رنگ کے درخت برازیل میں موجود ہیں اور دنیا کے انوکھے درختوں میں مانے جاتے ہیں۔

ڈریگن بلڈ نامی یہ درخت یمن میں موجود ہے اور اپنی انوکھی شکل کی وجہ سے دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

اوریگن میں موجود یہ درخت کون نہیں دیکھنا چاہے گا؟ یہ سرخ رنگ کے درخت قدرت کے انوکھے شاہکار کی مانند نظر اتے ہیں۔ کون نہیں چاہے گا کہ یہاں جائے اور سکون کے کچھ لمحات گزارے؟

یہ درخت ہوائی میں واقعہ ہے اور اس کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے اس کی لکڑی پر رنگ کر دیا ہو جبکہ یہ قدرتی طور پر ایسا ہی ہے اور اہنے منفرد انداز کی وجہ سے دنیا کے شاندار درختوں میں سے ایک ہے۔

جنوبی افریقہ میں موجود یہ جامنی رنگ کے درخت نہایت ہی منفرد مانے جاتے ہیں اور لوگ ان کو دور دور سے دیکھنے آتے ہیں۔

یہ درخت ساؤتھ کیرولائنا میں موجود ہیں اور اپنے سبز رنگ کی وجہ سے کافی مشہور بھی ہیں۔

شمالی آئر لینڈ میں واقع یہ درخت کافی منفرد ہے اور اس جگہ پر ہولی وڈ کی کچھ فلموں کا سین بھی فلمایا گیا یے۔

مڈغاسکر میں واقعہ یہ درخت بلکل مختلف ہیں اور اس ہی وجہ سے شاندار درختوں میں سے ایک ہیں۔

تبصرے (5) بند ہیں

Sharminda May 07, 2015 02:10pm
SubhanAllah-e-Wabehamdeh
وسیم بن اشرف ملتان May 07, 2015 08:48pm
دنیا میں نہایت خوبصورت اور منفرد درخت موجود ہیں آپ نے اس پر دلچسپ فیچر شائع کیا ہے اور ان 16 شاندار درختوں کو دیکھ کس کے اندر ان کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی خواہش پیدا نہیں ہوگی؟امیزنگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Waqas Saeed May 08, 2015 05:20am
The tree on no 9 from top is called Gul Mohar Delonix regia which is native to India/Pakistan but now growing at most places in the world.
Rashid Ali May 08, 2015 09:34am
Amazing.......Nice collection, thanks for shearing
Em Moosa May 08, 2015 09:30pm
Aankhon mein thandak padh gai. Kaash isey mein apne Canada ke backyard mein laga sakta. Khaas tor per No. 1 ya No.9 ko. Iske beej kahan se milenge? Shayed mousam ka muafiq hona bhi zaroori hoga.