• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

سیف اور شاہد ایک ساتھ فلم کریں گے؟

شائع April 25, 2015
سیف علی خان اور شاہد کپور— فائل فوٹو
سیف علی خان اور شاہد کپور— فائل فوٹو

بولی وڈ کے اداکار شاہد کپور اور سیف علی خان پہلی بار ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئینگے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ہدایت کار وشال بھردواج اپنی اگلی فلم میں دونوں اداکاروں سیف اور شاہد کو کاسٹ کرنا چارہے ہیں جس کی تصدیق حال ہی میں ایک تقریب کے دوران سیف علی خان نے کی۔

ممبئی میں ہونے والی تقریب میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ وہ وشال بھردواج کے ساتھ پہلے بھی کام کر چکے ہیں اور ان کی فلمیں انہیں ہمیشہ سے بہت پسند ہیں اور وہ ان کی نئی فلم میں کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

یہ پہلی بار ہوگا جب سیف اور شاہد کسی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کریں گے۔ یاد رہے کہ سیف علی خان کی بیوی کرینہ کپورکا شادی سے پہلے شاہد کپور سے رومانوی تعلق کے چرچے رہے تھے اور ان دونوں کی فلم جب وی میٹ باکس آفس پر بہترین ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

ہدایت کار وشال بھردواج اس سے قبل بھی دونوں اداکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ سیف علی خان کی فلم اومکارا اور شاہد کپور کی فلم حیدر وشال بھردواج نے ہی ہدایت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024