• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

2015: ایک لاکھ 43 ہزار 368 پاکستانی حج کیلئے جائیں گے

شائع April 24, 2015
وفاقی وزیر سردار یوسف نے حج پالیسی کا اعلان کیا ۔فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
وفاقی وزیر سردار یوسف نے حج پالیسی کا اعلان کیا ۔فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
رواں برس ایک لاکھ 43 ہزار 368 عازمین  حج کے لیے جائیں گے۔۔۔ فائل فوٹو: آن لائن
رواں برس ایک لاکھ 43 ہزار 368 عازمین حج کے لیے جائیں گے۔۔۔ فائل فوٹو: آن لائن

اسلام آباد : 2015 کی حج پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس حج پالیسی کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا کہ رواں برس ایک لاکھ 43 ہزار 368 عازمین حج کے لیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال حج اخراجات گزشتہ سال سے کم ہیں، رواں سال عازمین حج کو کھانے کی سہولت دی جائے گی۔

  • درخواستوں کی وصولی 27 اپریل سے شروع ہوگی۔

  • حج درخواستوں کافیصلہ قرعہ اندازی پرہوگا۔

  • درخواستوں کی وصول 8مئی تک جاری رہے گی۔

  • حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 14 مئی کو ہوگی۔

  • زیادہ تررہائش گاہیں عزیزیہ کے قریب دی جائیں گی

  • 5سال کے دوران حج کرنے والے افراد اس بار نہیں جاسکتے۔

حج پالیسی2015 کے حوالے سے سردار یوسف نے مزید کہا کہ رواں سال حج کا پیکج 2 لاکھ 64 ہزار 971 روپے ہے جبکہ بلوچستان سے عازمین حج کا پیکج 2 لاکھ 55ہزار 971 روپے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قربانی کے لئے 14 ہزار 210 روپے اضافی جمع کروانے پڑیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 50فیصد عازمین سرکاری اسکیم جبکہ 50فیصد پرائیوٹ ٹوور آپریٹرز کے تحت حج کے لیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پچاس فیصد عازمین براہ راست مدینہ منورہ جبکہ 50فیصد جدہ جائیں گے۔

سردار یوسف کہنا تھا کہ حجاج کی خدمت کے لیے 200 دیگر افراد بھی جائیں گے جبکہ حج کے میڈیکل مشن میں 450 افراد شامل ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024