• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عامر خان کو 'دنگل' کے لیے 'بیٹیاں' مل گئیں

شائع April 23, 2015
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بولی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان ان دنوں اپنی فلم دنگل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں عامر خان کی دو بیٹیوں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ آخر کار مل گئی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق فلم میں عامر کی بیٹیوں کا کردار ادا کرنے کے لیے کم از کم 21000 آڈیشنز کیے گئے تب جاکر دو نئی اداکاراؤں کا انتخاب کیا گیا جس میں سے ایک فاطمہ شیخ اور دوسری ثانیہ ملہوترا ہے۔

فلم دنگل کی کہانی پہلوان مہاویر سنگھ اور ان کی دو بیٹیوں گیتا اور بابیتا پہوگت کی اصلی زندگی پر مبنی ہے۔

ایک انٹرویو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ فلم صرف کشتی کے بارے میں نہیں بلکہ ایک والد اور اسکی بیٹیوں کے جذباتی سفر کے گرد گھومتی ہے جس سے ہمیں لڑکیوں کو بااختیار بنانے کا درس ملتا ہے۔

فلم کے ہدایت کار نے فاطمہ اور ثانیہ کو فلم میں اداکاری کرنے کے لیے منتخب کیا ہے جو اسکرین پر کشتی بازی کرتی دکھائی دیں گی اور عامر خان ان کی کوچنگ کرتے نظر آئینگے۔

فلم دنگل اس سال ستمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Riaz Ahmad Apr 23, 2015 05:00pm
میں روزانہ اس اخبار کو پڑھتا ہوں یہ بہت ہی اچھا اور سچی خبر دینے والا اخبار ہے جو ہر لمہے مجھے دنیا سے با خبر رکھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024