• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع August 6, 2018

دنیا کے سب سے خطرناک سیاحتی مقامات



رسیاں باندھ کر آتش فشانی سلسلے کے اندر چھلانگ لگانے سے لے کر لاکھوں جیلی فش کے ساتھ تیراکی کرنے تک دنیا بھر میں مہم جوئی کے شوقین سیاحوں کے لیے خطرناک جگہوں کی کوئی کمی نہیں۔

تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ سیاحت کے لیے سب سے خطرناک کن مقامات کو قرار دیا جاتا ہے؟

دنیا کے ایسے ہی سیاحتی مقامات کے بارے میں جانے جہاں کا رخ کرنا دنیا میں سب سے خطرناک قرار دیا جاتا ہے مگر پھر بھی مہم جو سیاح وہاں جانے سے باز نہیں رہتے۔

جیلی فش لیک

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

سمندروں میں تو جیلی فش تیرنے والوں کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوتی ہیں مگر Palau کے جزیرے ایل مالک آئی لینڈ میں واقع جیلی فش لیک کی گہرائی میں یہ غیرمتوقع مسرت کا باعث بن جاتی ہیں، یہاں موجود گولڈن جیلی فشز مختلف رنگوں میں جگمگاتی نظر آتی ہیں اور ان کا سائز ایک سکے سے لے کر فٹبال جتنا ہوسکتا ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ کاٹنے یا ڈنک مارنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتیں بلکہ لوگوں کے ارگرد خاموشی سے تیرتی رہتی ہیں۔ تاہم جھیل میں بہت زیادہ گہرائی میں جانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ وہاں خطرناک حد تک ہائیڈرون سلفرائیڈ گیس پھیلی ہوئی ہے جو کہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

ولاریسیا آتش فشاں

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

جنوبی چلی میں واقع یہ آتش فشاں مہم جوئی کے شوقین سیاحوں کے لیے ایک لازمی مقام مانا جاتا ہے، خاص طور پر موسم گرم کے دوران ہزاروں افراد اس آتش فشاں کی چوٹی تک چڑھائی کی کوشش کرتے ہیں تاکہ متحرک لاوے کی جھیل کا نظارہ کیا جاسکے۔ سردیوں میں بھی دلیر گروپس برفانی ڈھلانوں کو سر کرتے ہوئے برفانی تودوں کو دھوکا دیتے ہوئے اوپر پہنچتے ہیں۔ تاہم اگر آپ کو اس کوہ پیمائی میں کوئی دلچسپی نہیں تو وہاں ایک ایسا کام بھی آپ کو دعوت دیتا ہے جس کے لیے بہت زیادہ حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ہے بنگی چمنگ جو کہ ایک ہیلی کاپٹر سے لگائی جاتی ہے جو کہ اس آتش فشاں کے لاوا اگلتے گڑھے کے بالکل اوپر کھڑا ہوتا ہے۔

فیری میڈوز

فوٹو بشکریہ احسن سعید
فوٹو بشکریہ احسن سعید

ویسے تو یہ انتہائی خوبصورت اور مسحور کردینے والا مقام ہے مگر وہاں جانے والا راستہ ضرور دہشت زدہ کردیتا ہے۔ رائے کوٹ پل سے شاہراہ قراقرم کو خیرباد کہتے ہوئے بذریعہ جیپ اوپر کالے پہاڑوں کی جانب بڑھتی ہے۔ یہ انسانی ہاتھوں سے بنا ایک ایسا راستہ جس پر جیپ کے علاوہ کوئی اور گاڑی نہیں چل سکتی اور اس راستے کو دنیا کا دوسرا خطرناک ترین جیپ ٹریک کہا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ اس ٹریک پر جیپ کے سفر میں اپنے ان نا کردہ گناہوں کی بھی معافی مانگ لیتے ہیں جو ابھی انہوں نے کرنے ہوتے ہیں۔

نارتھ یونگاس روڈ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

یہ دنیا کی خطرناک ترین سڑک ہے اور اسے عام طور پر “ موت کی سڑک “ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بولیویا میں واقع یہ سڑک انتہائی بلندی پر یعنی 15 ہزار فٹ کی بلندی لہریے دار شکل میں واقع ہے اور پہاڑوں کو کاٹ کر بنائی گئی ہے۔ ہر سال اس پر سے سینکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں جن میں بعض بدقسمت گاڑیاں 1000 میٹر سے زیادہ نیچے جا گرتی ہیں۔ جس کی وجہ اس کی کم چوڑائی بھی ہے جو صرف 12 فٹ سنگل لین پر محیط ہے، حفاظتی باڑوں کی کمی ہے اور بارش و دھند میں منظر نظر نہ آنے کے باعث یہاں سالانہ دو سے 300 افراد اس سڑک پر سفر کے دوران اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اپنی اسی خطرناکی کی وجہ سے یہ اب گاڑیوں کی گزرگاہ کی بجائے مہم جو سائیکلسٹ کا پسندیدہ مقام ضرور بنتی جارہی ہے۔

ٹیاہیوپو

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

سرفنگ دنیا بھر میں متعدد افراد کا پسندیدہ کھیل ہے مگر تاہیٹی کے جنوب مغربی ساحل میں واقع گاﺅں ٹیاہیوپو میں سرفنگ کے دوران سمندری لہروں سے مہم جوئی جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ 21 فٹ تک کی بلندی پر پہنچ جانے والی لہر عام افراد کے تو ہوش ہی اڑا دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ پیشہ ور اور مہم جو سرفرز کے لیے پسندیدہ مقام بن چکا ہے۔ گزشتہ 15 سال کے دوران اس جگہ سرفنگ کے دوران پانچ ہلاکتیں ریکارڈ ہوچکی ہیں جس کی وجہ یہاں بیس انچ گہرائی میں بلیڈ جیسی تیز دھار مونگوں کی چٹانیں ہیں۔

پیڈرا دا گیوا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

برازیل کے شہر یو ڈی جنیرو میں 2762 فٹ بلند ایک پہاڑی پیڈرا دا گیوا موجود ہے جہاں سے سمندر اور شہر کا دلکش نظارہ دیکھا جاسکتا ہے۔ مگر یہ ایک مختلف قسم کی مہم جوئی کا ذریعہ بھی بن چکی ہے۔ اس پہاڑی کے اوپر سے نیشنل پارک، سمندر اور شہر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے مگر لوگ وہاں جاکر اپنے حوصلے کو کافی خوفناک انداز سے آزماتے ہیں۔ ویسے تو اس پہاڑی پر چڑھنا بھی کافی ہمت کا کام ہے یعنی تین گھنٹے تو اوپر پہنچنے میں لگ جاتے ہیں اور اس کے لیے جسمانی فٹنس بہت ضروری ہے۔مگر اس سے ہٹ کر جب لوگ پہاڑی کے اوپر پہنچ جاتے ہیں تو پھر وہ ایسی تصاویر لینے میں لگ جاتے ہیں جو دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کردیتی ہیں۔

ماﺅنٹ ہیوشان

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

شمال مغربی چین میں واقع ماﺅنٹ ہوشان کی چوٹیوں پر خوبصورت مندر اور سورج کے طلوع و غروب کے مناظر کسی کا بھی دل جیت سکتے ہیں مگر وہاں تک رسائی کسی کمزور دل کے مالک فرد کے بس کی بات نہیں۔ درحقیقت اس چوٹی تک پیدل ہی پہنچا جاسکتا ہے اور وہ بھی محض 12 انچ چوڑے راتے پر چل کر جس پر پیر لڑکھڑانے کا نتیجہ براہ راست ہزاروں فٹ نیچے زمین سے ٹکرانے کی صورت یں نکل سکتا ہے۔ اگرچہ یہاں پیدل چلنے والے راستے پر زنجیریں لگی ہوئی ہیں مگر اس شکستہ پل نما راستے میں متعدد مقامات ٹوٹے ہوئے یا وہاں زمین ہی نہیں، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ برسوں میں چوٹی تک رسائی کی خواہش سینکڑوں افراد کی جانیں لے گئی اور ہاں وہاں پر سفر کرتے ہوئے نیچے جھانکنا بھی کافی بھاری پڑسکتا ہے۔

کوربیٹ کویلویر

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

امریکی ریاست وومنگ کے جیکسن ہول ماﺅنٹین ریزروٹ پر واقع یہ برفانی ڈھلوان ہر اسکی انگ کے ماہر کا خواب ہوتی ہے مگر یہ بھی خیال رہے کہ اسے امریکا کی خوفناک ترین برفانی ڈھلان بھی قرار دیا جاتا ہے۔ دس ہزار فٹ سے زائد بلندی پر واقع کوربیٹ نامی یہ ڈھلوان کسی ہیرے کی طرح چکر کاٹتی ہے اور 60 ڈگری کے زاویے سے چھلانگ لگا کر گزرنا پڑتا ہے ، تاہم یہاں کی سب سے بڑی خوبصورتی یا خطرہ چوٹی کے کگر سے پہلی چھلانگ ہے جس کا انحصار برف کی صورتحال پر ہوتا ہے تاہم لگانے کی صورت میں یہ 10 سے 30 فٹ گہرائی میں لگانا ہوتی ہے۔

اسنیک آئی لینڈ

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اسے دنیا کا سب سے زیادہ دہشت زدہ کردینے والا مقام بھی قرار دیا جاتا ہے کم از کم اگر آپ سانپوں سے ڈرتے ہیں تو آپ کیلئے اس سے زیادہ بھیانک جزیرہ کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا۔ برازیل کے اس 110 ایکڑ رقبے پر پھیلے جزیرے پر سانپوں کی تعداد 4 ہزار ہے یعنی آپ ہر 6 گز کے فاصلے پر ایک سانپ کا سامنا کرتے ہیں۔ کیوماڈا گریناڈا نامی اس جزیرے میں صرف عام سانپ ہی نہیں بلکہ ایسے سنہرے رنگ کے وائپرز سب سے زیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں جن سے زیادہ زہریلا کوئی اور سانپ دنیا میں ہے ہی نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس سانپ کا زہر دنیا کے دیگر حصوں میں پائے جانے والے سانپوں کے مقابلے میں 3 سے 5 گنا زیادہ تیز اثر اور خطرناک ہوتا ہے، بلکہ یہ تو انسانی گوشت کو پگھلا بھی سکتا ہے۔ اور حیرت کی بات نہیں اسی سانپ سے برازیل میں سانپ کے کاٹنے سے ہونے والی 90 فیصد ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

کیرو نیگرو

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

وسطی امریکی ملک نکارا گوا کے اس متحرک آتش فشاں پر چڑھائی ہی کافی سنسنی خیز تجربہ ہوتا ہے تاہم اگر آپ اس کی ڈھلان پر پھسلنے کا تجربہ کریں تو جوش و خروش کہاں تک پہنج جائے گا؟ اگر آپ اس کے لیے تیار ہیں تو یہ آتش فشاں آپ کو خوش آمدید کہتا ہے جہاں آپ پلائی ووڈ کے ایک ٹکڑے پر بیٹھ یا کھڑے ہوکر اس ڈھلوان سے پھسلن کا خطرناک تجربہ کرسکتے ہیں۔ ویسے تو سننے میں کوئی خاص نہ لگے مگر حقیقت تو یہ ہے کہ ایسا کرتے ہوئے یہ بڑا خطرہ ہوتا ہے کہ آپ لاوے سے جل جائے یا زہریلی گیسیں سونگھنا پڑ جائے جو آپ کو کافی عرصے کے لیے بستر پر پھینک دیں گی۔ اور ہاں ایسا کرنے سے پہلے حفاظتی چشمہ اور کپڑے چڑھانا بھی نہ بھولیں کیونکہ یہ آتش فشاں گزشتہ ڈیڑھ سو برسوں میں 20 بار سے زیادہ دفعہ لاوا اگل چکا ہے۔

ڈیولز پول

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

وکٹوریہ آبشار زمبابوے اور زیمبیا کی سرحد پر واقع مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جہاں ہر برس ہزاروں سیاح آتے ہیں۔ تاہم اس کی ایک سب سے بڑی وجہ شہرت ڈیولز پول ہے جو کہ قدرتی طور پر آبشار کے کنارے پر پانی کے بہنے کے مقام پر دائرے کی شکل میں نظر آتا ہے۔ اگست سے جنوری کے درمیان دلہیر تیراکوں کو اس پول سے گزر کر لمبی چھلانگ کا موقع دیا جاتا ہے۔ ایک پھسلن زدہ چٹانی رکاوٹ آپ کو ہزاروں فٹ نیچے جانے سے روکتی ہے اور بیشتر افراد یہاں اپنی زندگی کی یادگار ترین تصویر بنانے کے لیے اس تجربے کا حصہ بنتے ہیں۔

ہاف ڈوم

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

دنیا کے سب سے زیادہ مہم جو سیاحوں کے لیے بھی کیلیفورنیا کے یوسمیٹ نیشنل پارک کی اس گنبد نما چڑھائی پر چڑھنا کسی چیلنج سے کم ثابت نہیں ہوتا جہاں 400 میٹر بلندی پر جانے کے لیے ساڑھے 8 میل کا راستہ تاروں سے بنی سیڑھی کی مدد سے عبور کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر آخری 400 فٹ کا راستہ بہت زیادہ خطرناک ہوتا ہے اور چڑھنے والوں کو مشکل سیڑھیوں پر پورا دھیان رکھنا پڑتا ہے کیونکہ وہاں اسٹیل کی تاروں سے بنی رسی پر پیر پھسلنے کا مطلب چٹانی دیوار سے جاٹکرانے کی شکل میں نکلتا ہے۔

نیو سمیرنا بیچ

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

امریکی ریاست فلوریڈا کی کاﺅنٹ وولیوسیا کا یہ ساحلی مقام بظاہر تو عام سا لگتا ہے جہاں لوگ تفریح کے لیے آتے ہیں مگر اس جگہ کو دنیا میں شارک کے حملوں کا دارالحکومت بھی قرار دیا جاتا ہے۔ اس مقام پر شارک کے حملوں کے اتنے واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں جتنے دنیا بھر میں کل ملا کر بھی نہیں ہوتے۔ درحقیقت اس ساحلی مقام پر اگر آپ تیراکی کرنے کی ہمت کرتے ہیں تو ممکنہ طور پر آپ کا سامنا 10 فٹ کی ایک شارک سے بھی ہوسکتا ہے۔

موہر کی چٹانیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

موہر کی چٹانیں یا Cliffs of Moher آئرلینڈ کے علاقے برن کے جنوب مغربی کنارے پر واقع سمندری چٹانیں ہیں جو کہ سیاحوں میں انتہائی مقبول بھی ہیں، تاہم یہ وہاں کے خطرناک ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں پہاڑی کے کونے پر ایک غلط قدم کا مطلب 700 فٹ نیچے گہرے سمندر میں لے جاسکتا ہے۔ سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس خوبصورت مقام کو دیکھنے کے لیے آفیشل راستے پر ہی سفر کریں یا نظارے کے لیے بنائے گئے 3 پلیٹ فارمز کو استعمال کریں۔

سانڈوں کے آگے دوڑنا، پامپلونا، اسپین

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

دیکھنے اور سننے میں تو یہ کافی پرجوش ہے کہ سانڈوںکے آگے دوڑا جائے اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال ہزاروں افراد دنیا بھر سے پامپلونا میں سجنے والے اس میلے کا حصہ بننے آتے ہیں، مگر یہ انتہائی خطرناک مہم جوئی بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ 1974 سے اب تک اس فیسٹیول پر شرکت کرنے والے 15 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں یا ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹریفٹ برج، سوئٹزرلینڈ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

دیکھنے میں ہی یہ پل انتہائی خطرناک لگتا ہے تاہم سوئس الپس میں سیاحت کے دوران اس پل سے گزرنے کے لیے دل بہت مضبوط ہونا چاہئے۔ یہ بنیادی طور پر نیپال میں تین رسیوں کے پل سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا، تاہم رسیوں کی بجائے اسٹیل اور لکڑی سے تعمیر کیا گیا۔ 300 فٹ بلند اور 560 فٹ طویل اس برج کو دنیا کے چند بڑے سسپنشن برجز میں سے ایک مانا جاتا ہے اور یہاں تک پہنچنے کے لیے تین کیبل کار رائیڈز کے مزے لینے پڑتے ہیں۔

ییلو سٹون نیشنل پارک

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

امریکی ریاست ویومنگ میں واقع اس نیشنل پارک کا کچھ حصہ مونٹانا اور آئیڈاہو میں بھی ہے، اسے دنیا کے پہلے نیشنل پارک ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ مگر یہاں جانے والوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ہائیکنگ، کیمپنگ یا گھومنے پھرنے کے دوران ریچھوں کے حملے کا سامنا ہوسکتا ہے، ویسے ایسا ہوتا بہت کم ہے، یعنی سال بھر میں اوسطاً ایسا ایک حملہ ہوتا ہے۔

ڈیتھ ویلی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

وادی موت یا ڈیتھ ویلی امریکا کا سب سے گرم، خشک اور سطح سمندر سے نچلا ترین مقام ہے جو کہ کیلیفورنیا میں واقع ہے۔ یہاں گھومتے ہوئے ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ ہر وقت درپیش رہتا ہے جبکہ وہاں جانے والوں کو روزانہ کم از کم ایک گیلن پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے، گرمی میں پہاڑیوں پر چڑھنے سے گریز اور شاہراﺅں کے قریب رہنا ضروری ہوتا ہے۔ موسم گرما میں یہاں عام طور پر درجہ حرارت 120 ڈگری فارن ہائیٹ سے تجاوز کرجاتا ہے۔

فارمولا روزا رولر کوسٹر، ابوظبہی

زندگی میں رفتار کی ضرورت ہے تو ابوظبہی کی یہ رولر کوسٹر یہ کمی پوری کردے گی جس کی رفتار 149 میل فی گھنٹہ ہے اور اسی وجہ سے اسے تیز ترین رولر کوسٹر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ یہ 1.3 میل کے فاصلے پر پھیلی ہوئی ہے اور اتنا فاصلہ محض 92 سیکنڈ میں طے کرتی ہے، بالکل ایسا لگتا ہے جیسے آپ کسی فارمولا ون ریس کا حصہ ہوں۔

تبصرے (28) بند ہیں

faisal daud babar Apr 22, 2015 10:15pm
zabardast great
Libra Apr 23, 2015 09:44am
all places just catch the breath.... no one is less horiffying BTW good work DAWN keep it up
Farhan Rao Apr 23, 2015 03:56pm
ماﺅنٹ ہیوشان سب سے خطرناک ہے-
Asim Apr 24, 2015 12:14am
Great.
خان Apr 24, 2015 07:41am
ڈان والو اس طرح کی اچھی چیزیں چھاپتے رہا کرو۔ گڈ ورک
Muhammad Azhar Apr 24, 2015 11:04am
i appreciate dawn for sharing this beautiful and interesting information with us...
Abdul Rashid Apr 24, 2015 12:26pm
Good inform
Shamail Mayo Apr 24, 2015 03:16pm
Should also share the beautiful places in Pakistan .
zaibiyu Apr 24, 2015 03:28pm
Nice
zaibiyu Apr 24, 2015 04:15pm
Good information nice
Ejaz Sharif Apr 24, 2015 04:53pm
great information
abdul Apr 24, 2015 05:11pm
very great
Imran Shah Apr 25, 2015 07:31pm
Wah maza aa gaya
Your Name Apr 25, 2015 11:24pm
kafi dangoreous hen any way thnx dawn
zahid ali zahid Apr 27, 2015 12:21pm
Just amazing
a.saboor Jan 02, 2016 01:39pm
goood.nice information.aap aysi informaton dety raha karen
Ali Jan 02, 2016 03:23pm
Very good information, Thanks to dawn and please do continu this kind of work. Regards
m.irfan Jan 02, 2016 08:36pm
very interesting information about the world
ڈاکٹر نگہت نسیم Jan 03, 2016 12:30pm
بہت بہت معلوماتی پوسٹ ۔۔۔۔۔۔ پلیز اس طرح کی معلومات پہنچاتے رہیئے تاکہ ہم سب وہ مناظر بھی دیکھ لیں جہاں پہنچ نہیں سکتے ۔ بہت شکریہ
talha rehman Jan 03, 2016 02:22pm
Good inform
Malik Fahad Jan 03, 2016 04:22pm
These are All Very interesting places....I love these places so much...
arsalan Khan Jan 03, 2016 04:44pm
Where is Raikot-Fairy meadows road? considered as one the most dangerous roads ever. Check out the road on google.
arsalan Khan Jan 03, 2016 04:46pm
where is Rai kot-Fairy Meadows road in Pakistan? That is considered by many as one of the most dangerous roads ever in the World. Trekked it myself and it's hell of a drive. Check out on google for yourself.
noor azam Feb 07, 2016 09:54am
بھائی چین کی سیر کی اچھی سی جگہ بتاؤ
Muhammd Haroon Feb 20, 2016 07:41pm
Nice & very informative kindly publish the places of traveling where Pakistani visitors can visit just like national places of SWAT Valley , Hunza , Kashmir , Murre etc btw thumbs up for this
ادھورا عکس Mar 09, 2016 10:27am
بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے کہ جس نے ہمیں ایک اور صبح عطا فرمائی۔ یہ صبح اور دن اور پھر رات ہمارے لیے بہت بہتر علم و عمل کے ساتھ خوشگوار ماحول و زندگی کے ساتھ ہو۔ اور ہم پر رحمتوں سے بھر پور ہو۔ ہمارے فیصلوں میں ہمارے روزانہ معمولات زندگی میں خیر و برکت کے ساتھ ہو۔ ہم سب کی عزت جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ہو۔ جن رشتوں کی ہم سے توقعات وابستہ ہیں ہم کو ان میں پورا اترنے کی توفیق کے ساتھ ہوں۔ ہمارے ارد گرد موجود ہر طرح کے شر سے ہماری زندگی پاک ہو صاف ہو۔ ہمیں ہمت اور وہ طاقت نصیب ہو جائے کہ جس سے ہم معاشرے میں بہتری لا سکیں اور ہمیں اس دنیاں میں اور آخرت میں بھلائی نصیب ہو جائے بس یہی دعا آپ کے اور آپ کے پیاروں کے لیے مانگتا تھا ہوں اور رہوں گا ۔ اللہ تعالٰی یہ سوچ ہمیشہ آپ کے لیے قائم فرمائے اور یہ سلسلہ ایسے ہی مسکراتے ہوئے چلتا رہے۔ آمین ثم آمین یارب العالمین ۔
Khm Aug 06, 2018 09:51am
I visited dangerous places in Pakistan like Rama Lake & Organic Village ,Skardu ,GB. Route to Organic village is at one point is so narrow that may only be crossed by a single man, way underneath which is flowing Indus River. If you slip then you fall way down in the river which may cause death. And route to Rama Lake Istore is a dangerous & bumpy Jeep track.
Lallu Bhai Aug 07, 2018 03:44am
Wonder why no spot from Northern Pakistan was included here. I personally have walked almost 7 KM to Ayyubia from A hiway after enjoying a strong cup of tea. And in heavy rains, with one side deep into the valley. Originally part of a hiway which was later abandoned but still used by pdestrians. What a great view we had.