ٹماٹر استعمال کرنے کے 4 فوائد
حالیہ تحقیق میں ٹماٹر کو 'سوپر فوڈز' کی گیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جن کی وجوہات مندرجہ ذیل ہے۔
کینسر سے بچاؤ
ٹماٹر میں لائکوپین بڑی تعداد میں شامل ہوتا ہے جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اس کے استعمال سے مختلف قسم کے کینسر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ لائیکوپین سے حساس جلد کو الٹراوائلٹ لائٹ سے بھی بچاتا ہے جو خواتین میں جلد کے کینسر کی بڑی وجہ ہے۔
دائمی بیماریوں میں مدد کرتا ہے
کرومیم کی موجودگی کے باعث ٹماٹر شوگر کس سطح کو درست کرتا ہے، انسولین کے خلاف مزاحمت کم کرتا ہے اور ذیابیطس (شوگر) کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی افادیت بڑھاتا ہے۔ اگر آپ ریموٹائیڈ ارتھرائٹس کا شکار ہیں تو ٹماٹر کے استعمال سے جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں آرام ملے گا۔
آپ کے دل، دماغ اور ہڈیوں کیلئے مفید
ٹماٹر میں پوٹاشیم کی موجودگی کے باعث مانا جاتا ہے کہ پکے ہوئے ٹماٹر سے دماغ تیز ہوتا ہے۔ اگر آپ 35 سال سے زائد عمر کے ہیں تو روزانہ ایک گلاس ٹماٹر کے شربت کا استعما کریں جس سے آپ کو بڑی تعداد میں ویٹامن کے اور کیلشیم ملے گا جو ہڈیوں کی بہتر انداز میں مرمت میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ ہڈیوں کی کچھ بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد ملے گی۔
ہاضمہ بہتر، آنکھوں کی روشی تیز کرتا ہے
ٹماٹر میں ویٹامن اے کی موجودگی کے باعث یہ سیلز کو پہنچنے والے نقصان کی بھرپائی کرتا ہے اور آنکھوں کی روشنی بھی تیز کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے اور آپ کے میٹابولیزم کو بھی بہتر بناتا ہے۔
تبصرے (2) بند ہیں