• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اکشے کمار کو خطروں کا کھلاڑی بننا پسند

شائع June 17, 2013

بالی وڈ اداکار اکشے کمار۔-- فائل فوٹو
بالی وڈ اداکار اکشے کمار۔- فائل فوٹو

ممبئی: بالی وڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کو اصل زندگی میں بھی خطروں کا کھلاڑی بننا پسند ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار نے کہا وہ مارشل آرٹ پر فلم بنائیں گے۔

اکشے کا کہنا تھا کہ انھوں نے فلمی دنیا میں آنے سے پہلے مارشل آرٹ کی باقاعدہ تربیت بینکاک سے حاصل کی اور ممبئی آکر مارشل آرٹ سکھانا بھی شروع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں مارشل آرٹ سے بہت زیادہ لگاؤ ہے اور وہ اس کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اداکار نے اپنے اس جذبے کی تکمیل کے لئے مارشل آرٹ پر مکمل فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس کا اسکرپٹ لکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ فلم میں مارشل آرٹ کا حقیقی رنگ دکھایا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024