• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
شائع April 14, 2015 اپ ڈیٹ August 5, 2015

سید مہدی بخاری

بلتستان کا ضلع گانچھے الگ تھلگ سربلند پہاڑوں کے بیچ بسی دلکش وادیوں، دلنواز بستیوں اور کھلی دریائی زمینوں کے ساتھ یوں دکھائی دیتا ہے جیسے کوئی دوشیزہ اپنے حسن و جمال کے پورے ادراک کے ساتھ سہمی گھبرائی ہوئی سب سے آخر میں کھڑی ہو۔

سنگلاخ نوکیلے پہاڑوں، بہتے نیلگوں پانیوں، بلندی سے گرتی آبشاروں کی یہ سرزمین قدرتی و انسانی حسن سے مالا مال ہے۔ گانچھے کا صدر مقام خپلو اپنے نام کی طرح خوبصورت ہے۔ دریائے شیوک کے کنارے بسی یہ آبادی آج بھی اتنی ہی سادہ و خالص ہے جتنی صدیوں پہلے تھی، جب یارقند سے سالتورو کے راستے پہاڑوں کو عبور کرتا انسان ہجرت کر کے اس خطے میں وارد ہوا۔

وادی سالتورو جاتے ہوئے — فوٹو سید مہدی بخاری
وادی سالتورو جاتے ہوئے — فوٹو سید مہدی بخاری
سالتورو کی چوٹیوں پر غروبِ آفتاب — فوٹو سید مہدی بخاری
سالتورو کی چوٹیوں پر غروبِ آفتاب — فوٹو سید مہدی بخاری

اسکردو کو چھوڑتے ہوئے نکلیں تو ایک تنگ مگر پکی سڑک دو رویہ پاپولر کے درختوں کے بیچ گِھری مسافر پر سایہ کرتے چلتی ہے۔ درختوں سے چھن چھن کر اترنے والی سورج کی روشنی تارکول پر دھوپ چھاؤں کا رقص اور درختوں کے آڑھے ترچھے لمبے سائے ایسا منظر پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والا قدرت سے ذرا بھی رغبت رکھتا ہو تو مبہوت ہو کر دیکھتا رہ جائے۔

موسم اگر خزاں کا ہو تو پاپولر کے پیلے پڑتے درخت کالے تارکول پر بھی پیلاہٹ پھیلا دیتے ہیں۔ سڑک سے ذرا ہٹ کر بائیں جانب دریائے سندھ چپکے چپکے بہتا ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ ذرا آگے جا کر ایک سڑک وادی شِگر کی طرف مڑ جاتی ہے۔ دو دریاؤں کے ملاپ کی سرزمین شِگر جہاں بالتورو گلیشیئر سے نکلتا دریائے برالڈو ایک وسیع میدان میں اپنے برفانی نیلے پانیوں کو سندھ کے سبز پانیوں کے سپرد کرتا وادی شِگر کی زمین کو ایبسٹریکٹ رنگوں میں رنگ دیتا ہے۔

شگر کو جاتی سڑک — فوٹو سید مہدی بخاری
شگر کو جاتی سڑک — فوٹو سید مہدی بخاری
دریائے برالڈو اور دریائے سندھ کا سنگم — فوٹو سید مہدی بخاری
دریائے برالڈو اور دریائے سندھ کا سنگم — فوٹو سید مہدی بخاری

اوپر سے دیکھیں تو یہ نظارہ کسی مصور کا شاہکار لگتا ہے جس نے گہرے نیلے، سبز اور براؤن رنگوں کے اسٹروکس کینوس پر جا بجا لگائے ہوں۔ وادی شِگر سے گزر کر یہ سڑک ضلع شِگر کی آخری انسانی آبادی اسکولے گاؤں تک جاتی ہے، وہیں سے سیاح اور کوہ نورد دنیا کی بلند چوٹیوں کے ٹو اور براڈ پِیک کی پیدل راہ لیتے ہیں۔

اسکردو سے نکلتے پاپولر کے دو رویہ درختوں کے بیچ ٹھنڈی سڑک پر دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ سفر کرتے بھیڑوں کے ریوڑ مسافر کا راستہ کاٹتے ہیں۔ سنگلاخ پہاڑوں کے بیچ بل کھاتی چھوٹی چھوٹی بستیوں سے گزرتی یہ سڑک دریائے سندھ کا پل پار کرتے ہی ضلع گانچھے میں داخل ہو جاتی ہے۔

دریا پر بنا قدیم طرز کا لکڑی کا پل اب بوسیدہ ہو رہا ہے، اس کے تختے جگہ جگہ سے شکستہ پڑ چکے ہیں۔ اسکردو چھوٹا، گانچھے آیا، منظر جوں کے توں رہے، مگر موت کی ہیبت طاری ہو گئی۔ وہی پہاڑوں کی وحشت، ویسی ہی بل کھاتی سڑک پر منظر میں دریائے شیوک کا اضافہ ہوا۔ شیوک کے لفظی معنی موت کا دریا ہیں۔ سیاچن گلیشیئر کے ہمسائے ریمو گلیشیئر لداخ سے نکلتا یہ دریا گانچھے کے مقام مچلو سے آگے بلتستان کی حدود میں داخل ہوتا ہے۔

دریائے شیوک پر اترتی شام کا منظر — فوٹو سید مہدی بخاری
دریائے شیوک پر اترتی شام کا منظر — فوٹو سید مہدی بخاری
دریائے شیوک پر اترتی شام کا منظر — فوٹو سید مہدی بخاری
دریائے شیوک پر اترتی شام کا منظر — فوٹو سید مہدی بخاری

دریائے شیوک کے ساتھ ساتھ چلتے جائیں تو راستے میں سڑک کے بائیں ہاتھ دریا کے اوپر بنا لکڑی کا پل وادی سالتورو کو جانے کا راستہ ہے۔ پل عبور کرتے ہی ایک وسیع و عریض میدان نظر آیا، جو چھوٹے چھوٹے گول پتھروں سے بھرا پڑا تھا اور عقب میں سالتورو کا پہاڑی سلسلہ دیوار بنے کھڑا دِکھا۔ مشہ بروم پہاڑ کو جانے وانے والے کوہ نورد اسی وادی سے راہ لیتے ہیں۔

خپلو کو جاتے جاتے تھلے گاؤں والا پل نظر آیا تو دل کیا کہ تھلے کی طرف چلا جائے۔ سارا علاقہ خزاں رسیدہ گھنے درختوں سے گھِرا ہوا تھا۔ دریائے شیوک پر بنا لکڑی کا پل پار کر کے آبادی میں پہنچے تو پولیس تھانے کے باہر چیکینگ کے لیے جیپ روک لی گئی۔ ڈی ایس پی صاحب موجود تھے۔ تھانے کے اندر قہوے سے مہمان نوازی کی گئی۔

تھلے وادی میں خزاں کے خوبصورت رنگ — فوٹو سید مہدی بخاری
تھلے وادی میں خزاں کے خوبصورت رنگ — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو کی خزاں — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو کی خزاں — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو — فوٹو سید مہدی بخاری

گپ شپ شروع ہوئی تو بولے سَن بہتر سے لے کر اب تک سارے علاقے میں صرف ایک قتل ہوا ہے، اور اتنے سالوں میں کل سات ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں۔ میں نے ہنس کر کہا "تو سر تھانہ بند کر دیں کیا ضرورت ہے پھر" تو بولے "بس روزی روٹی لگی ہوئی ہے۔" اس سادہ سے اندازِ جواب پر میں مسکرا پڑا تو قہوے میں مصری کی ڈلی بھی ہنستے ہوئی گھل گئی اور پاس رکھے گملے میں کھِلے شوخ رنگ پھول پر سترنگی تتلی سکون سے بیٹھ کر ہماری باتیں سننے لگی۔

خپلو کے آتے آتے دائیں ہاتھ باغات اور بائیں ہاتھ جنگل شروع ہو جاتے ہیں۔ گھنے جنگل جن میں نالے بہتے ہیں، مقامی لوگوں کے گھر ہیں اور درختوں کے بیچ بنی تنگ گزرگاہوں پر بچے کھیلتے پھرتے ہیں جن کی آنکھوں کے رنگ جنگل کے رنگوں سے زیادہ گہرے اور متاثر کن ہیں۔ خپلو آیا تو بازار میں کچھ چہل پہل نظر آئی۔ خپلو شمال کا سرد ترین علاقہ ہے۔ سردیوں میں اس کا درجہ حرارت منفی بیس سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے اس لیے اسے "تیسرا قطب" بھی کہتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قطبِ شمالی و جنوبی کے بعد اگر کوئی تیسرا قطب ہے تو وہ خپلو ہے۔

خپلو کو جاتی سڑک — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو کو جاتی سڑک — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو کو جاتی سڑک — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو کو جاتی سڑک — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو کا جنگل — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو کا جنگل — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو میں روز مرہ کی زندگی — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو میں روز مرہ کی زندگی — فوٹو سید مہدی بخاری

جب میں خپلو میں داخل ہوا تب پہاڑوں پر خزاں آچکی تھی اور آسمان پر بادل چھائے تھے۔ پہاڑی علاقے میں جب شہر کی آبادی بھی کم ہو تو سرِ شام ہی آدھی رات پڑ جاتی ہے۔ خپلو کے جنگلوں کے بیچ ایک تنگ پگڈنڈی پر چلتے سارے دن کی یادیں فاسٹ فارورڈ انداز میں ذہن کے پردے پر چلتی جا رہی تھیں۔

سرسراتی ہوا درختوں کے پتے گراتی، گھماتی، اڑائے پھرتی اور مقامی بچے ان پتوں کے تعاقب میں دیر تک بھاگتے رہتے۔ شجر سے ٹوٹ کر ہوا میں اڑتے کسی ایک پتے کو پکڑنے کی خواہش میں پہاڑ کے نشیب میں اتر جاتے۔ کبھی کبھی من چاہا پتہ پانیوں میں اتر جاتا اور بہاؤ پر ڈولتا ڈولتا اتنی دور نکل جاتا کہ اسے پکڑنا ممکن نہ رہتا۔ عورتیں کمر سے بندھی لکڑی کی ٹوکری میں زمین سے خشک تنکے چن کر جمع کرتیں تا کہ رات کے کھانے کے لیئے آگ جلائی جا سکے۔

— فوٹو سید مہدی بخاری
— فوٹو سید مہدی بخاری
— فوٹو سید مہدی بخاری
— فوٹو سید مہدی بخاری
— فوٹو سید مہدی بخاری
— فوٹو سید مہدی بخاری
— فوٹو سید مہدی بخاری
— فوٹو سید مہدی بخاری

پہاڑوں پر خزاں کا موسم میرے مزاج سے ملتا جلتا ہے اس لیے مجھے خزاں ہر سال بلاتی ہے۔ خزاں کا موسم ایک طرح سے انتشار کا موسم ہے۔ تعلق کے ختم ہونے کا موسم، شجر سے پتے کا رابطہ ٹوٹے تو لڑکھڑاتا زمین پر آتا ہے۔ ایک آوارہ گرد کو ٹوٹے پتے کا دکھ سانجھا لگنے لگتا ہے۔

گھروں میں داخل ہونے والوں کے لباس پر خشک پتے، کھڈوں اور نالوں کے پانیوں کے کنارے ٹھہرے کیسری براؤن پتے، بچوں کے بستروں کے اندر باہر پتے، سڑکوں پر سسکتے، سرسراتے چھوٹے بڑے خشک پتے۔ کھڑکیوں اور جالیوں میں اٹکے پتے، بجلی کی تاروں پر ٹنگے ہوئے اور گیلے کپڑوں سے لپٹے پتے۔ چنتا کا موسم، ہراساں سی کیفیت، بادلوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کا بھی ایک رنگ آتا اور جاتا ہے۔ خزاں سب موسموں سے کٹا ہوا موسم ہے۔ اس میں حزن و ملال، یاس و خوف کی کیفیت غالب رہتی ہے اور اگر خزاں شمال کے آخری کونے میں بسی خپلو کی بستی میں اتر آئے تو ارد گرد بکھرے خزاں کے رنگوں کے بیچ دل دھڑکتا نہیں ٹپکنے لگتا ہے۔

مچلو گاؤں سے نظارہ — فوٹو سید مہدی بخاری
مچلو گاؤں سے نظارہ — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو کی ایک بستی — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو کی ایک بستی — فوٹو سید مہدی بخاری
مچلو — فوٹو سید مہدی بخاری
مچلو — فوٹو سید مہدی بخاری

صدیوں پہلے سارا خطہ بدھ مت کے زیرِ اثر تھا، آج بھی قدیمی پتھروں پر اس دور کے کھدے ہوئے آثار ملتے ہیں۔ 1570ء میں سید ناصر طوسی اور سید علی طوسی دونوں بھائی یارقند سے سالتورو کے راستے خپلو پہنچے اور اسلام کی تبلیغ کی۔ بازار سے نکل کر ایک سڑک اوپر چڑھتی ہوئی قلعہ خپلو تک جاتی ہے۔ اس قلعہ کو 1840ء میں یبگو راجا خپلو نے تعمیر کیا۔ یبگو خاندان کے لوگ وسطی ایشیاء کے علاقے یارقند سے یہاں وارد ہوئے اور خپلو پر 700 سال تک حکمرانی کی۔ قلعہ کے اندر اب سرینا ہوٹل وجود میں آ چکا ہے۔ قلعہ کی پرانی طرز پر ازسر نو تعمیر بہت مہارت سے کی گئی ہے۔ دریائے شیوک کے کنارے آباد اس بستی میں مکمل لکڑی سے بنی قدیم ترین اور پرسکون مسجد بھی واقع ہے اور یہاں پر حکمرانی کرنے والے راجاؤں کی رہائش گاہ بھی۔ مسجد کے اندر جیسے صدیوں کا سکوت خیمہ زن ہے۔ بیٹھے بیٹھے ہزاروں سجدے جبینِ بے نیاز میں تڑپنے لگتے ہیں۔

خپلو قلعہ — فوٹو سید مہدی بخاری
خپلو قلعہ — فوٹو سید مہدی بخاری
دریائے شیوک کا ڈیلٹا — فوٹو سید مہدی بخاری
دریائے شیوک کا ڈیلٹا — فوٹو سید مہدی بخاری
دریائے شیوک — فوٹو سید مہدی بخاری
دریائے شیوک — فوٹو سید مہدی بخاری
یہ دریا رات بھر چڑھتا رہا ہے — دریائے شیوک۔ — فوٹو سید مہدی بخاری
یہ دریا رات بھر چڑھتا رہا ہے — دریائے شیوک۔ — فوٹو سید مہدی بخاری

خپلو کو چھوڑ کر آگے بڑھیں تو اسی بل کھاتی سڑک پر دریائے شیوک کا کھلا میدان آتا ہے جہاں یہ دریا پھیل کر نالیوں کی صورت میں اپنے وسیع کنکر بھرے میدان میں بہتا ملتا ہے۔ یہیں سے اس کے عقب میں مشہ بروم پِیک کی چوٹی کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

آگے مچلو کا گاؤں آباد ہے۔ مچلو، سکردو سے پرے خپلو سے آگے، دریائے شیوک کے کنارے کہ جو موت کا دریا ہے ایک دور دراز بسا گھنے اخروٹ اور لمبے پاپولر کے درختوں کی چھاؤں میں ٹھنڈا ٹھنڈا گاؤں. یاک اور زمو، دودھ اور لسی، ٹراؤٹ اور ابلے آلو، ہنستے مسکراتے بلتی لوگ، لکڑیاں چنتی عورتیں اور بچے، ٹولیوں میں نیلگوں آسمان سے گزرتے بادل، سامنے نظر آتی مشہ بروم کی چوٹی، سکون سے بہتا شیوک دریا، پہاڑ سے نکلتا چشمہ، پرانی لکڑی سے بنی دیده زیب مسجد، چھوٹی چھوٹی دکانیں، مچلو کا سب کچھ یاد رہ جاتا ہے۔ گانچھے کا حسن تصویروں اور لفظوں میں سمونا ناممکن ہے۔ ایک عرصے تک آوارہ گردی کر کے بھی جب یاد آنے لگتا ہے تو دل سنبھالے نہیں سنبھلتا۔ دل کرتا ہے کہ چچا محسن نقوی کا شعر مجھ پر صادق آ جائے

میرا ماتم اسی چپ چاپ فضا میں ہو گا

میرا نوحہ انہی گلیوں کی ہوا لکھے گی!


لکھاری پیشے کے اعتبار سے نیٹ ورک انجینیئر ہیں۔ فوٹوگرافی شوق ہے، سفر کرنا جنون ہے اور شاعری بھی کرتے ہیں۔ ان کا فیس بک پیج یہاں وزٹ کریں۔

سید مہدی بخاری

لکھاری یونیورسٹی آف لاہور کے کریئٹیو آرٹس ڈیپارٹمنٹ میں پڑھاتے ہیں۔ فوٹوگرافی شوق ہے، سفر کرنا جنون ہے اور شاعری بھی کرتے ہیں۔

ان کا فیس بک پیج یہاں وزٹ کریں: سید مہدی بخاری فوٹوگرافی

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (103) بند ہیں

anees Apr 14, 2015 02:26pm
awesome.
Farhan Rao Apr 14, 2015 02:30pm
.Yaqeen ni hota ye hamara Pyara Watan Pakistan Hy, Be inteha khubsurat
Naeem Khan Apr 14, 2015 02:30pm
دل کو چھولینے والی تصاویر کے ساتھ ایک خوبصورت تحریر۔۔۔ اللہ کرے ہمارے ملک کے مادیت پرست لوگوں کی نظر اس خوبصورت وادی کو نہ لگے۔ جاپان، چین اور یورپ کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر جو حسرت اور احساس کمتری دل میں جاگتی تھی وہ آپ کی اس تحریر و تصاویر نے زائل کردی۔ سید مہدی بخاری! خوبصورت تحریر و تصاویر کے لئے بہت شکریہ۔
vasiq Apr 14, 2015 02:52pm
Your work and word, both are inspiring. Best of Luck for future
Saood Al Faisal Apr 14, 2015 03:00pm
AMAZING
نور Apr 14, 2015 03:05pm
افسوس صد افسوس کہ یہ خوبصورت علاقے تو پاکستان کے ماتھے کی جھومر بن گئے، لیکن چھ عشروں کے بعد بھی یہاں کے مکین قانونی اور آئینی پاکستانی نہیں بن سکے۔
habib ur rehman Apr 14, 2015 03:16pm
good work man . u did a really good job . may God bless u
smazify Apr 14, 2015 03:17pm
beautiful. Heaven on earth
Adil Mansoor Apr 14, 2015 03:17pm
i am really masmerized , thankyou very much for sharing such a beautiful pictures of pakistan , OMG , its really amazing and hypnotizing - how can we go their by road and what are living arrangment , yes one more thing which is the most suitable moderate season to visit their - Alas i can live there - thanks again Mr.Bukhari your efforts are priceless
Mubashir Shabbir Apr 14, 2015 03:25pm
‏ماشاء اللہ بہت خؤب
Sadaam Hussain Apr 14, 2015 03:35pm
Wah
Muhammad Naeem Apr 14, 2015 03:43pm
"Very Nice a written journey to "Ghanchay
Sadaqat Ali Khan Apr 14, 2015 03:44pm
Subhanallah kia beauty ha bht khobsorat or nice work bhai
Mohsin Apr 14, 2015 03:52pm
The nationalism, love and respect among people are stronger than papers and laws. And this is our strength. BUT changes in the constitution must be made.
Libra Apr 14, 2015 04:12pm
waaaooo unbelievable really heaven on earth... um still mesmerized with these beautiful places..
ghazal Apr 14, 2015 04:24pm
Wonderful Awsom
Hammad Rehman Apr 14, 2015 04:24pm
مزے کی بات یہ ہے کہ یہاں رہنے والے بھی یہ تصویریں دیکھ کر اس جگہ کو نہیں پہچان پائیں گے :)
Adil Shah Apr 14, 2015 04:37pm
ایک اجاڑ پن جس میں ویرانی نہیں، تنہائی جس میں یکتائی ہے۔۔۔ انسانوں کی یہ بستیاں جدید انسانوں کی رسائی سے باہر رہیں تو اچھا ہے۔۔۔ تحریر اور عکس ِ تحریر دونوں خوب۔۔۔
MD Khalid Apr 14, 2015 04:50pm
. Baki Place is wonderful. Dua hai k ab iss jagah pe ja k mayoosi na ho Q k aksar photographer Mayoos kar dete,
Asif Apr 14, 2015 05:02pm
Its really Beautiful, Stunning Caption . Thank you for such great moments sharing with us bro. Superb
Sabahat Apr 14, 2015 05:05pm
SubhanAllah!!!! Alah ne PAkistan ko kiti khoobsoorti se nawaza he magar leaders ne is ko kharab kar dia.... :/ :/ Paksitan Zindabad!!!
kaif Apr 14, 2015 05:30pm
Buhat aaala tesaweer or utni hi aala tehreer
saba bajeer Apr 14, 2015 05:32pm
nice work
Raja Baltistani Apr 14, 2015 05:35pm
good effort to promote GB
shahbaz syed Apr 14, 2015 05:52pm
osm osm osm. pls kuch naran aur dhamak sir k barey main bhi
ZOHAIB Apr 14, 2015 06:11pm
UNBELIEVABLE PLZ SPREAD THIS ON TWITTER AND FACEBOOK SO THAT THE WORLD SHOULD KNOW ABOUT THE REAL FACE OF PAKISTAN
Muhammad Ikram Shafi Apr 14, 2015 06:32pm
تعریف اس الله کی جس نے آپکو یہ فن دیا کہ آپ نے آپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ھوے قدرت کے ان فن پاروں کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر کے ھمیں یہ احساس دلایا کہ پاکستان جنت کا ایک ٹکرا ھے۔ ۔۔۔ آپکی اور آپکے فن کی تعریف سے زبان قاصر۔۔۔۔۔ اکرام شفیع انجینیر
abdul ghaffar Apr 14, 2015 06:41pm
mashallah, MA SHA ALLAH
NAUSHABA Apr 14, 2015 06:46pm
wonderful scenes and wonderful photography thank you for sharing
حسین عبداللہ Apr 14, 2015 07:01pm
ڈان نیوز اس قسم کی تصاویر اور رپورٹس پوسٹ کرکے جہاں ایک طرف گلگت بلتستان کے مکینوں کی مدد کررہے ہیں وہاں پر ان کے زخموں پر نمک پاشی بھی ہورہی ہے کیونکہ ابھی تک اس علاقے کی آئینی حثییت واضح نہیں جب دل کرتا ہے کسی وزیر ومشیر کا تو ہ منہ کھول کر اسے پاکستان سے الگ کردیتے ہیں تو کبھی اٹوٹ انگ کہا جاتا ہے
hina Apr 14, 2015 07:29pm
allaaw
zaigham abbas Apr 14, 2015 08:20pm
gud work man, keep it up
masud ghumman Apr 14, 2015 08:21pm
A heart-touching and poetic description of the area. One cannot stop loving such an aesthetic beauty and described with nice photographs. Thanks dear.
ندا عارف Apr 14, 2015 08:34pm
مہدی صاحب ، مضامین مکمل ہونے کے بعد اس پر ایک خوبصورت ویب سائٹ بنائیے گا۔ یا کتاب ضرور شائع کیجئے گا۔ اے کاش میں آپ کے ساتھ چلوں اور یہ مناظر دیکھوں۔ مناظر کا حسن تصاویر میں ایسا ہے تو شاید حقیقی نظارہ دیوانہ کردے گا۔ جو کام آپ کررہے ہیں وہ ادارے کرتے ہیں۔ خدا کرے کہ آپ کو وسائل درکار ہوں اور آپ ویڈیو بھی بناسکیں۔ اگر آپ اسی طرح کام کرتے رہے تو فردِ واحد کی حیثیت سے آپ ہزاروں غیرملکی سیاحوں کو ان مناظر تک لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ خوش رہو ڈان، سلامت رہے پاکستان،
M Irfan Siddiqui Apr 14, 2015 08:50pm
unbelievable Subhan Allah
Akmal khan Apr 14, 2015 09:02pm
awesome work
Muhammad Usman Apr 14, 2015 09:25pm
.Yaqeen ni hota ye hamara Pyara Watan Pakistan Hy, Be inteha khubsurat
siraj Apr 14, 2015 10:13pm
ye jhooot ha pakistan ki tasver nai
jamil ahmad Apr 14, 2015 10:19pm
i am speechless. you got a wonderful taste buddy. i must say.so sad that we could not put it on world for world so far
zahid Apr 14, 2015 10:44pm
good efort Masha_Allah
zahid Apr 14, 2015 10:44pm
Masha-Allah. good efort
m.ali Apr 14, 2015 10:46pm
great sir.
shakir ali nd qaisar abbas nd tariq hussain Apr 14, 2015 11:01pm
salaam wah wah bhai mhdi bukhari jitne bhi tareef ki jay kam hay y wadi mujhy to jannat ki wadi lag rahi hy buhat afsos hay k is wadi ki awam ko apne aine huqooq sy mahrom rakha gaya hay
kamran islam Apr 14, 2015 11:15pm
bukhari sb,lage rahye bohat maza hai.
اظہر الحسن Apr 14, 2015 11:31pm
بہت خوبصورت، بہت ہی خوبصورت، ناقابل یقین، بہت اعلٰی ، شاندار، جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
Asif sheraz bagardvi Apr 15, 2015 12:02am
mashaallah most beatifull place in the world
adnan ahmed tatlah Apr 15, 2015 12:48am
Masha allah,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, pakistan zindabad
سمیرا Apr 15, 2015 01:41am
ماشاء اللہ ہمیشہ کی طرح بہت خوب صورت انداز تحریر اور عکس بندی ساتھ سونے پر سہاگہ ۔۔۔کتنا پیارا ہے ہمارا دیس پاکستان۔ اللہ اس کی خوبصورتیوں کو قائم رکھے اور اس کے فنکاروں کے فن میں اضافہ کرے اور زیادہ جو ایسی خوبصورتی کو اپنے الفاظ اور اپنے کیمرے کے ذریعے دنیا کو دکھاتے ہیں ۔۔۔ خپلو کی خوب صورتی تو مبہوت کرنے والی ہے اور سالتورو کا خزاں رنگ سبحان اللہ۔
Riffat Jabeen Apr 15, 2015 01:52am
I m really mesmerises by the photographs. I want to ask about one pic of khaplo qibla,,, what is in sky,, is it artificial or meteorite, really beautiful. Please increase my knowledge about it. Thanks
Nasarullah Baig Apr 15, 2015 01:54am
Beautifully composed both pictures & article, wish to see more from you.
Riffat Jabeen Apr 15, 2015 01:57am
I m really mesmerised by the pictures and happy that some one have highlighted the beauty of pakistan in such an impressive manner. i want to ask about one pic of Khaplo qila, what is in the sky? Is it artificial or real. Is these are meteorites? Please increase my knowledge, i will be obliged.
واحد نور خان Apr 15, 2015 05:17am
السلام علیکم آپ کا سفر کی داستان رقم کرنے کا انداز ایسا دلفریب ھے کے پڑھنے والا اپنے آپ کو اس مقام پر محسوس کرتا ھے. تصویریں تو سونے پر سھاگا کا کام دیرھی ھیں. ماشاء اللہ بہت خوب خوبصورت ترین.
واحد نور خان Apr 15, 2015 05:45am
بے انتہا .خوبصورت ترین. سبحان اللہ.
Ali Apr 15, 2015 06:30am
Too much photosoped
manzoor nadeem Apr 15, 2015 08:59am
thanks
manzoor nadeem Apr 15, 2015 09:08am
pakistan need in near futher your work
Syed Mehdi Bukhari Apr 15, 2015 10:17am
@Riffat Jabeen It is called long exposure photography , when you shoot in night for long exposure , stars on sky makes their trails . google for "startrails photography" ... its all natural. earth is revolving so an exposure having 30 minutes long time will surely make trails of star on sky Thanks a lot people for your kind words and love Regards Syed Mehdi Bukhari
Mubashar Hassan Apr 15, 2015 10:17am
کیا بات ہے آج بہت دل خوش ہوا کہ ہمارا ملک حسن و زینت کی اتنی بڑی دولت سے مالامال ہے اور ہم اس سے بے خبر ہیں۔ سید مہدی بخاری صاحب مالک آپ کے قلم و علم میں شعور عطا کریں۔ بھائی شکریہ آپ نے تو چند لمحوں اور اتنے سہل لفظوں میں سارے علاقے کی سیر کروا دی۔
MUHAMMAD BABAR RASHID Apr 15, 2015 10:27am
Aoa, creative, master piece ,excellent effort keep it up dawn and i whole team u all genuilly exploree the positive image of Pakistan i salute u your tireless effort keep it up hats off to all of u........................
ali saleem Apr 15, 2015 10:35am
unforgettable
Zubair Amanat Apr 15, 2015 10:43am
ڈئیر شاہ جی! اللہ آپ کو ہمت ،حوصلہ ، وقت اور صحت دئیے رکھے اور آپ یہ صدقہ جاریہ اور حب الوطنی کا فرض اور قرض بھی ادا ہوتا رہے ۔ دل بہت خوش ہوا بہت تقویت اور راحت ملی کہ ہماری ارض پاکستان بہت خوبصورت ہے بس دیکھنے کو آنکھ اور سفر کو حوصلہ چاہئیے ۔۔۔ اللہ آپ کو بہت خوش رکھے آپ کی ہر پورٹریٹ خود بولتی ہے اور مناظر تو ویسے ہی فوٹوگرافر کیلئے آکسیجن ہوتی ہے ۔۔۔
irfan Apr 15, 2015 10:51am
Extra ordinary work. I am sure , when you will visit FATA, you will find a new world there.
mem Apr 15, 2015 10:52am
salaam mehdi bi, ap ne ju picture liya ha wo dakh kr khush hwa , mera taalluq khaplu city se ha , tu ap se adab k sath eltija krta hn ki ap ne khaplu main city se kam picture leya ha . agr asaar e qadema k . chezong our jago k picture b letay tu aor b maza ata, thanks i really happy
zahid bhatti Apr 15, 2015 11:37am
دل کو چھولینے والی تصاویر کے ساتھ ایک خوبصورت تحریر۔۔۔ اللہ کرے ہمارے ملک کے مادیت پرست لوگوں کی نظر اس خوبصورت وادی کو نہ لگے۔ جاپان، چین اور یورپ کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر جو حسرت اور احساس کمتری دل میں جاگتی تھی وہ آپ کی اس تحریر و تصاویر نے زائل کردی۔ سید مہدی بخاری! خوبصورت تحریر و تصاویر کے لئے بہت شکریہ۔
Niaz Ali Apr 15, 2015 12:08pm
keep it mehdi bhai very beautiful place may Allah live u long life
UMAIR HUSSAIN Apr 15, 2015 12:28pm
MASHALLAH BHT KHIBSOORAT JAGAH HAI
محمد یوسف Apr 15, 2015 12:46pm
حیرت انگیز۔۔۔ زبان گنگ ہو گئی۔۔۔۔۔ ابھی کل ہی میں یہ ڈھوند رہا تھا کہ سوئیزرلیند یا آسٹریا جانے کی ٹکٹ کتنے کی ہی۔۔۔ اور اب شرم سار سا ہو رہا ہوں کہ یہ دونوں ملک تو ہمارے ملک میں بستے ہیں۔ اور سب سے بڑہ کر انتہائی خوبصورت لوگ۔۔۔ کیا ہی اچھا ہو اگرحکومت انفراسٹرکچر پر توجہ دے اور ٹورزِم کی حوصلہ افزائئ کرے تو مقامی لوگوں کا بھی بھلا اور پاکستانی لوگ اپنا ملک دیکھنے کے قابل ہوں۔ بخاری صاحب آپ کا بہت شکریہ۔ آپ کا بلاگ باقاعدگی سے پڑھتا ہوں اور بہت لطف آتا ہے۔ کچھ پل کے لیے ہم بھی آپ کے ساتھ سفر کے لیے نکل جاتے ہیں۔
محمد یوسف Apr 15, 2015 12:58pm
بخاری صاحب، بِنگ (Bing) پر دوسرے ملکوں کی تصاویر دیکھ کر دل جلتا رہتا ہے، کیا ایسا نہیں ہو سکتا آپ بھی اپنے کچھ شاہکار ان کو بھیجیں تاکہ پوری دنیا کے کمپیوٹروں، لیپ ٹاپوں، موبائل فونوں پر لوگ پاکستان کو دیکھ سکیں۔
mutahhari Apr 15, 2015 01:02pm
jite rhen bukhari sb ap ak khamoosh khidmat kr rhe hn jazakallah
محمد تنوير اقبال شمسي عطارى Apr 15, 2015 02:03pm
دل کو چھولینے والی تصاویر کے ساتھ ایک خوبصورت تحریر۔۔۔ اللہ کرے ہمارے ملک کے مادیت پرست لوگوں کی نظر اس خوبصورت وادی کو نہ لگے۔ جاپان، چین اور یورپ کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر جو حسرت اور احساس کمتری دل میں جاگتی تھی وہ آپ کی اس تحریر و تصاویر نے زائل کردی۔ سید مہدی بخاری! خوبصورت تحریر و تصاویر کے لئے بہت شکریہ۔
محمد تنوير اقبال شمسي عطارى Apr 15, 2015 02:04pm
aor syed sahib facebook pr mujhy add frma len aap ki requests over ho shuki hen shukria wa salam
Muhammad Shan Sarwar Apr 15, 2015 02:51pm
Maa sHaa ALLAH...
محبوب منگریو Apr 15, 2015 03:05pm
another view of Pakistan, the country blessed with Allah's pearls. Heaven on Earth. Let Pakistan breath!
علی احمد جان Apr 15, 2015 03:10pm
جناب پاکستان کے آئین میں اس خوبصورت وادی کے بارے میں ایک لفظ بھی شامل نہیں۔ گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیر داخلہ جی جانب سے آنےوالے بیانات کو سننے کے بعد بھی آپ اس خطے کو "پاکستان کے ماتھے پرجھومر" کہتے ہیں تو یہاں کے لوگوں اور تاریخ کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ پاکستان بطور "جھومر" ہی اس علاقے کا "استعمال" کرتا ہے کہ جب ضرورت پڑی ماتھے پہ سجا لیا ورنہ کسی ڈبے میں بند کونے میں پڑا رہے۔۔۔
MUHAMMAD RIZWAN Apr 15, 2015 03:18pm
پاکستان جنت کا ایک ٹکرا ھے - ہمارا ملک حسن و زینت کی اتنی بڑی دولت سے مالامال ہے- اللہ اس خوبصورت وادی کو اور اس ملک کو بے انتہا .خوبصورت ترین ملک کو نظر نہ لگے -‏ماشاء اللہ بہت خؤب سبحان اللہ. This is unbelievable work by Mr. Mehdi Appreciate it. Muhammad Rizwan
humair Apr 15, 2015 03:54pm
Once again you did a great work. Mr Bukhari
abdul qadeer khan Apr 15, 2015 04:45pm
Mr; u r the WILLIAM WORDS WORTH of THE PAKISTAN . WWW is the poet of NATURE while u r the TRRAVELLER OF THE NATURE..In the comming season i can accompany u at my own expances.
Huda Apr 15, 2015 05:21pm
!Beautiful
Shahid Shakoor Apr 15, 2015 05:36pm
Dill Ko Sakoon A gaya
navez iqbal Apr 15, 2015 05:47pm
دل کو چھولینے والی تصاویر کے ساتھ ایک خوبصورت تحریر۔۔۔ اللہ کرے ہمارے ملک کے مادیت پرست لوگوں کی نظر اس خوبصورت وادی کو نہ لگے۔ جاپان، چین اور یورپ کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر جو حسرت اور احساس کمتری دل میں جاگتی تھی وہ آپ کی اس تحریر و تصاویر نے زائل کردی۔ سید مہدی بخاری! خوبصورت تحریر و تصاویر کے لئے بہت شکریہ۔
ali baloch Apr 15, 2015 06:05pm
seen five times in a row,unbelievable scene
TARIQ MAHMOOD Apr 15, 2015 06:22pm
me ne sakardu dekha hy magher aap key nazar se dekhna bohat acha laga very beautyfull
Ahsan Naseer Apr 15, 2015 06:48pm
Unbelieveable much beautiful Is this really a place in Pakistan
Rashid Bashir Apr 15, 2015 07:45pm
Dear Sir Nice work by you to explore Pakistan to the world. Allah Talah granted Pakistan many beautiful places Rashid Bashir Sialkot Pakistan
عبد المناف غِلزئی Apr 15, 2015 09:43pm
زبردست، ماشاءاللہ، چشمِ بد دور سید مہدی بخاری شاہ صاحب، اس خوبصورت تحریر و تصویر پر آپ مستحقِ صد تحسین و تبریک ہیں اللہ کرے زورِ قلم (اور زورِ کیمرہ) اور زیادہ
عبد المناف غِلزئی Apr 15, 2015 09:45pm
زبردست، ماشاءاللہ، چشمِ بد دور سید مہدی بخاری شاہ صاحب، اس خوبصورت تحریر و تصویر پر آپ مستحقِ صد تحسین و تبریک ہیں اللہ کرے زورِ قلم (اور زورِ کیمرہ) اور زیادہ
jawad ullah khan Apr 16, 2015 09:50am
Behtareeennn..
پروفیسرمظہر حسین ہاشمی Apr 16, 2015 10:26am
بخاری صاحب ! کیاکہنااورکیاکرناآپ کا۔کمال کردیاآپ نے۔پاکستان ایجوکیشنل کونسل ،اسلام آبادکی طرف سے مَیں نے بلتستان میں بطورریجنل ڈائریکٹرکام کیاہے۔مَیں نے یہ مناظراپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں لیکن آپ ایسابیوٹی سیلون ہیں جس نے اپنی تجربہ کاری،مہارت اورصلاحیت سے اِس علاقے کی خوبصورتی کوسیارہ نیپچون کے آٹھ چاند لگادئےے ہیں۔آپ نے اِن خوبصورت مناظرکوایسے پیش کیاہے کہ واقعی یہ جنت کے مناظردکھائی دیتے ہےں۔دل چاہتاہے بس اِنہیں تصویروں کوہی دیکھتے رہیں۔زبردست، اللہ تعالی ٰ آپ کے کمال ِفن کواوج عطافرمائے۔
jugnu Apr 16, 2015 12:54pm
Please create a Windows theme with these images. We need these images on our Desktop. It will help promote Pakistan. بہت ہی عمدہ تصاویر ہیں۔ برائے مہربانی ان تصاویر کی ونڈوز تھیم بنا کر دنیا بھر میں پاکستان کے خوبصورت پہلو کی تشہیر کریں۔ - Thanks
کاشف عمران Apr 16, 2015 07:03pm
سید مہدی شاہ بخاری ناقابل یقین خوبصورتی ہے ۔ آپ نے اس علاقے کا تعارف کرواکر گانچھے کے ساتھ بھی بھلائی کی ہے اور فطرت پسند پاکستانیوں کی بے خبری پر شاندار طنز بھی کیا ہے !!!!!
Shah Hamza Apr 16, 2015 11:39pm
great photography you have explored the beauty of Pakistan I appreciate your work
علی زیب Apr 17, 2015 01:30am
سید مہدی بخاری کی تعریف کیلیے الفاظ میرے پاس نہیں ہیں۔میں خود ایک پیشہ ور صحافی ہوں ، روزانہ دنیا بھر کی خبروں اور تصاویر پر نظر رہتی ہے لیکن مہدی بخاری صاحب نے پاکستان کا اس قدر حسین پہلو روشناس کرایا ہے کہ آنکھیں خیرہ اور زبان گنگ رہ گئی ہے ۔مہدی بخاری صاحب ویل ڈن بھائی۔
Bilal Apr 17, 2015 09:44am
@Adil Mansoor It is easily accessible via KKH road. Public transport is also available (NATCO is providing it's services to travel in these areas from Islamabad.) Hotel ranging from 500/night to 15000/night are available in these areas.
Aamir Raza Apr 17, 2015 05:14pm
itna khobsorat Pakistan..kaash main in areas mien jaa saktaaa
Shahzad Irfan Apr 18, 2015 08:59am
Great work Shah Saheb Really ....bohut umdaaa ....... maza aagiya hay perh ker dekh kar ....
Agha Hamid Khan Apr 18, 2015 11:35am
Heart Touching
shafeeq Apr 19, 2015 04:29pm
need honest hokumran........i really love with pakistan and i have to go pakistan my pakistan
khushnood Zehra Apr 20, 2015 01:35pm
بے حد حسین مناظرکی بہت اعلیٰ فوٹو گرافی
Atia Naqvi Aug 14, 2015 06:55pm
very beatiful pics realy u did great work.................
Atia Naqvi Aug 14, 2015 06:56pm
very nice
Ahsan Aug 14, 2015 11:47pm
Its a fascinating beauty of the real picture of life in northern areas, Aap ne to koozy me samandar ko band kar diya hai, Ghar bethy hi in areas ka visit karwa diya, Jahan ja kar bhi all regions itni detail se visit nai kar sakty thy. Great man!
Abdullah Khanzada Feb 25, 2016 06:58pm
Fitrat k rang Har kisi k liye ayan hain...Jayen daikhen aapko bhi waisy he nazar aayen ge...Mri in Aam aankhon ko bhi waisy he lagy...Aur Bukhari sb Aap ik Bakamal artist hain...Keep it up to explore the hidden face of Pakistan.Infect that is not hidden but needs to b sensered.
Abdullah Khanzada Feb 25, 2016 07:00pm
@نور Mery Khayal mein aap Ghalat keh gaye...Gilgit nd Baltistan se aa kar hamary sath yahan parhny walon ko Hum ne Pakistani he paya