• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
شائع October 10, 2017

ذہنی صحت کے لیے 10 نقصان دہ عادات


یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جسم چاہے جتنا بھی مضبوط ہو اگر دماغی طور پر کمزور ہو تو دنیا میں آگے بڑھنے یا روشن مستقبل کا تصور تک ممکن نہیں، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اکثر ذہنی مایوسی ہمارے کنٹرول سے باہر ہوتی ہے جیسے کسی پیارے کی موت، ملازمت ختم ہوجانا یا مالی مشکلات۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں ہمارے چھوٹے چھوٹے انتخاب یا چوائسز بھی ہمارے مزاج پر اندازوں سے زیادہ اثرات مرتب کرتے ہیں۔

جیسے آپ کی سوشل میڈیا کی عادات، ورزش کا معمول یہاں تک کہ چلنے کا انداز تک آپ کی دماغی صحت پر اثرات مرتب کرتا ہے۔

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے، تو اپنی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کیلئے یہاں دی گئیں عادات ترک کردیں۔

یہاں ایسی ہی چند عادات کے بارے میں جانے جو ذہنی صحت کے لیے مضر ثابت ہوتی ہیں۔

جھک کر چلنا

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

ہماری ذہنی حالت ہمارے چلنے کے انداز پر مرتب ہوتی ہے مگر ایک تحقیق کے مطابق جب لوگ چلنے کے دوران اپنے کندھوں اور کمر کو جھکا لیتے ہیں تو انہیں چڑچڑے پن یا ناخوشگوار مزاج کا تجربہ ہوتا ہے۔ اس طرح چلنے کے عادی افراد ذہنی طور پر مثبت تجربات کی بجائے منفی چیزوں کو زیادہ یاد رکھتے ہیں جو بتدریج ان کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے اور الزائمر امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ہر چیز کی تصویر لینا

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اپنی زندگی کے ہر لمحے کی تصاویر لینے کی عادت لوگوں کے اندر اہم لمحات کو یاد کرنے کی صلاحیت کو ختم کرکے رکھ دیتی ہے۔ فائرفیلڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ہر وقت کیمرے کی آنکھ سے اہم لمحات کو دیکھنے کی عادت یاداشت میں اس منظر کی جزئیات کو سکیڑ کر رکھ دیتی ہے۔ محقق لنڈا ہینکل کے مطابق تصاویر لینے کی عادت یاداشت پر اثر انداز ہوتی ہے اور لوگ اپنی زندگی کے اہم لمحات کی بہت کم باتیں ہی یاد رکھ پاتے ہیں۔ تحقیق کے بقول تصاویر لیتے ہوئے لوگوں کی توجہ صرف ایک خاص چیز یا منظر پر مرکوز ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کی یاداشت زوم کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتی ہے۔

ورزش نہ کرنا

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

اگر آپ ہفتہ بھر میں 3 روز بھی جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہو تو مایوسی کا خطرہ 19 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ لندن کالج یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جسمانی تحریک اور مایوسی کے درمیان واضح تعلق موجود ہے، آسان الفاظ میں جو لوگ جسمانی طور پر زیادہ متحرک نہیں ہوتے ان میں مایوسی کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے جبکہ ورزش یا کسی قسم کی جسمانی سرگرمی رکھنے والے افراد اس ذہنی عارضے سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔

ٹال مٹول کی عادت

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

کسی کام کے دوران آپ اسے کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں جس کی وجہ خوف یا یہ پریشانی ہوتی ہے کہ آپ کو ناکامی کا منہ نہ دیکھنا پڑے تو اس عادت کو مستقل طور پر اپنا لینے کے نتیجے میں متعدد ذہنی امراض آپ کو اپنا شکار بناسکتے ہیں اور یہ کسی کام میں ناکامی سے زیادہ اعصاب شکن ثابت ہوتی ہے۔

زندگی کو بہت زیادہ سنجیدگی سے لینا

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

اگر آپ اپنے روزمرہ کے ہر مسئلے کو زندگی اور موت کا مسئلہ بنالیتے ہیں تو بہت جلد کسی ماہر نفسیات سے علاج کراتے نظر آئیں گے درحقیقت متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہنسی ذہنی پریشانی و مسائل سے نجات کا سب سے بہترین راستہ ہے۔ درحقیقت ہنسی ذہنی پریشانی اور مایوسی کی سب سے بہترین دوا ہے اور اچھا امر یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کے پیسے بھی خرچ نہیں کرنا پڑتے ہیں۔

نیند سے دوری

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

نیند دماغی صحت کے لیے سب سے اہمیت رکھتی ہے، ذہنی اور جذباتی صلاحیتیں اور جسمانی افعال سب نیند کے نتیجے میں دوبارہ تازہ دم ہوجاتے ہیں اور اس کے بغیر ذہنی نظام مسائل کا شکار ہونے لگتا ہے اور ڈیمنیشیا سمیت دیگر امراض جڑ پکڑنے لگتے ہیں جو ہوسکتا ہے کہ دور نوجوانی میں تو زیادہ تکلیف دہ نہ ہو مگر بڑھاپے کی شاہراہ پر قدم رکھنے کے بعد وہ آپ کو بری طرح دبوچ لیں گے۔

کبھی تنہا نہ ہونا

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

بچوں، کام، شادی اور دیگر سرگرمیوں کے نتیجے میں آپ کو کبھی تنہا رہنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ اپنے لیے کچھ وقت تنہائی میں گزارنا ذہنی تناﺅ میں کمی کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے اب چاہے وہ ایک منٹ، 10 منٹ یا ایک گھنٹہ ہی کیوں نہ ہو، اس کے بغیر آپ جو بھی کام کرتے ہیں مایوسی اور ذہنی تشویش جیسے عوارض آپ کو گرفت میں لیتے چلے جاتے ہیں اور زیادہ سنگین امراض کا باعث بن جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اگر تو آپ کسی سے رابطے کے لیے زبان کی بجائے ایس ایم ایس، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ کرتے ہیں یا ان کو ہی ترجیح دیتے ہیں تو درحقیقت آپ اچھے دوستوں سے ہمیشہ ہی محروم رہیں گے، جبکہ فیس بک وغیرہ کے فرینڈز تفریح کے لیے تو ہوسکتے ہیں مگر ان سے دل کی باتیں نہیں کی جاسکتیں جس سے لوگوں کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ درحقیقت یہ سائٹس انسانی جذبات اور تجربات کا گلا گھونٹ دیتے ہیں، جس سے لوگوں کی ذہنی صلاحیتوں اور لوگوں کے ساتھ گھلنے ملنے میں دلچسپی کم ہوجاتی ہے۔

موبائل فون کے بغیر زندگی لگتی ہو مشکل

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

کیا آپ کو یاد ہے کہ آخری بار کونسا دن تھا جب آپ اپنے موبائل سے مکمل طور پر دور رہے تھے؟ کچھ یاد نہیں تو یہ کوئی اچھی علامت نہیں۔ سائنسی تحقیق کے مطابق موبائل ڈیوائسز نے انسانوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے اور ہم انہیں ہمیشہ آن رکھ کر درحقیقت اپنے جسم کو کبھی حقیقی آرام کرنے نہیں دیتے جس کی وجہ سے ہمارے جسم و ذہن ماضی کی طرح توانائی سے بھرپور نہیں رہتے، یہی چیز آگے بڑھ کر مایوسی یا ذہنی پریشانیوں کا گڑھ بن کر رہ جاتی ہے۔

بیک وقت کئی کام کرنا یا ملٹی ٹاسکنگ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیک وقت کئی کام ایک ساتھ کرلے تاکہ وقت کی بچت ہوسکے بلکہ کئی بار تو نادانستہ طور پر یہ ہم ایسا ہی کررہے ہوتے ہیں جیسے فیس بک پر سرفنگ کے دوران ٹی وی دیکھنا اور موبائل فون پر مسلسل ایس ایم ایس کرنا وغیرہ۔ ایک تحقیق کے مطابق اگرچہ لوگوں کو لگتا ہے کہ بیک وقت کئی کرنے سے وہ زیادہ بہتر ورکر بن جاتے ہین مگر حقیقت میں ایسا ہوتا نہیں بلکہ یہ لوگوں کو ذہنی طور پر تناﺅ کا شکار کردیتا ہے جبکہ ہمارے تعلقات بھی ایک وقت میں کئی چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے کے نتیجے میں متاثر ہوتے ہیں۔

تبصرے (30) بند ہیں

waqas ali Apr 15, 2015 10:12pm
VERY NICE
hasilkhan Apr 16, 2015 12:50am
وعلیکم اسلام بہت اچھی تحریر پڑھنے کو ملی. شکریہ
Syed ebad Apr 16, 2015 07:04am
it is good article but i think that job less is a big reason of mental stressness, you have a good qualification and still job less its so bad of your health
bakht niaz Apr 16, 2015 10:01am
i really appreciate this news
bakht niaz Apr 16, 2015 10:02am
satisfied
Junaid Jaaish Apr 16, 2015 11:39am
This is good article but what we can do the big reason of stress is joblessness in Pak and literacy rate of Pak is very low so that we can not even read the good stuff we use social media to flirt
Zia ullah khan Apr 16, 2015 12:20pm
yas it's true the firs of all we should to use facebook 1 hour in 24 hour and so on inshallah we find secsess
محبوب منگریو Apr 16, 2015 12:33pm
agreed
Mujeeb ur rahman Apr 16, 2015 12:44pm
Very Good article ((thanks
furqan ali Apr 16, 2015 12:45pm
@hasilkhan
Zille Asif Apr 16, 2015 12:57pm
Assalamu Alaikum.... is ko parh k lagta hy. mein kya ho. aur kiya ho choka ho... ya kya ho jao ga.... ye subh adaat mujh mein payi jati hy... God bless me........
rubi Apr 16, 2015 03:18pm
this is very honestly words and that,s words is daily life rules of joining so i hope this is true nd i think thats a good lesson of life rule and talking power ,
yasir khan Apr 16, 2015 03:38pm
sach main is ko phar kar buaht acha laga k hun kya thy or kya hogy hun jan kar apni kamzoriyaun bana rakhi ha hamain i ka koi na koi hal nekalna hoga pata nhi kya ho raha ha
Waqas Ahmed Apr 16, 2015 04:08pm
I Totally agreed with it
shakir ullah Apr 16, 2015 05:47pm
these are the good examples. i appreciate it. like brief with picture examples. but i wouldn't agree with multi-taking habit. i should assist in mind sharpness. and it is not an easy task to do. definitely creative people can do that and those people are intelligent.
Anwar Mustafa Apr 16, 2015 08:18pm
very goood sagacious
nazar ullah Apr 16, 2015 09:41pm
nice topic thanks
zubair Apr 17, 2015 01:58am
very interesting artical i impress ..
rana talal talal Apr 17, 2015 02:40pm
very nice
razia Apr 18, 2015 08:01am
truth very nice article full of knowledge and
Baseer Apr 18, 2015 05:44pm
This is an amazing article, I'm suffering for loss of job, and I think these points will help me recover my depression. Specially doing exercise can reduce my problem. Thanks for the help!
asad Apr 18, 2015 05:52pm
good article
Latif Oct 09, 2015 01:43am
I really appreciate your article good work dear. Keep it up
khalid zaki Oct 09, 2015 07:57pm
Can you send me Dawn TV programs by e mail with repeat schedule as well.
shah hussain Oct 09, 2015 10:33pm
jo aj ma daik rha hun ap logun na facebook par dia hai muja boht acha laga hai agar insan in 10 steps ko responsbility k sat na kara to is sa is ka apna nuqusan hoga ma is ko agay or b share karunga thank you.
dr.qamar subhan Oct 09, 2015 11:10pm
yeah totally agree..........
bd permar Oct 10, 2017 05:10pm
nice article
mudassir iqbal Oct 10, 2017 07:29pm
good... valuable information
Farzana Oct 10, 2017 07:35pm
Good to know .....
سنگتراش صحرائي Oct 10, 2017 09:06pm
An informative artcile