![]() |
کالا خان غار میں موجود اپنے خاندان کے 36 گھروں کی راہ داری پر کھڑے ہیں۔ |
تاہم، پاکستان کے دارالحکومت سے 40 کلومیٹر دور حسن ابدال شہر میں آج بھی ایک خاندان غاروں میں رہتا ہے۔
ان میں سے بہت سے غار شہر کے قلب میں کیڈٹ کالج حسن ابدال، محلہ ارشاد نگر اور گرین ٹاؤن کے قریب جبکہ کچھ غار نواحی دیہی علاقوں مثلاً نکو ، بائی وغیرہ میں موجود ہیں۔
![]() |
سائرہ غار کے اندر اپنے گھر میں ٹی وی پر کارٹون شو دیکھ رہی ہیں۔ سائرہ کہتی ہیں کہ انہیں اپنے گھر سے پیار ہے، جہاں وہ اپنی کزنز کے ساتھ پڑھتی اور کھیلتی ہیں۔ |
ان غاروں کو اپنا گھر قرار دینے والوں نے انہیں انتہائی خوبصورتی سے سجا بھی رکھا ہے۔
پینٹ سے مزین دیواروں میں شیلف بنائے گئے ہیں جبکہ یہاں آپ کو میز، کتابیں اور دوسری روزمرہ کی اشیاء بھی باآسانی دکھائی دیں گی۔
ایک مقامی سماجی کارکن شاہد خان نے بتایا کہ غربت اور مہنگائی نے ان لوگوں کو'پتھروں کے زمانے کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیا ہے'۔
![]() |
ایک شخص غار میں اپنے گھر سے باہر آ رہا ہے۔ غارکے باہر بھینسیں بھی بندھی نظر آ رہی ہیں۔ |
'یہ غار ہمارے آباؤ اجداد نے بنایا اور اب یہاں ہماری پانچویں نسل آباد ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ غاروں میں رہنے کے اپنے فوائد ہیں۔ یہاں گرمیوں میں کمرے ٹھنڈے جبکہ سردیوں میں گرم ہوتے ہیں۔
ایک اور شخص فضل ولی فاٹا سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ یہاں رہ رہے ہیں۔
![]() |
کالا خان نکو گاؤں میں اپنے گھر میں بیٹھے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سخت گرمیوں میں بھی غار کے اندر درجہ حرارت اتنا کم ہو جاتا ہے کہ انہیں کمبل کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ |
گرین ٹاؤن کے ایک غار میں رہنے والی عرفان علی نے بتایا کہ غاروں کی کھدائی تین ہزار روپے میٹر ہے۔
![]() |
بچے غار کے اندر اپنے کمرے میں پڑھتے ہوئے۔ |
عرفان نے بتایا کہ غاروں میں گھرعموماً 100 میٹر لمبےجبکہ 25 میٹر چوڑئے ہوتے ہیں۔
نکو نامی گاؤں کی ایک پہاڑی پر کالا خان کا خاندان 36 غار گھروں کا مالک ہے۔ کالا خان نے بتایا کہ ان کے غار گھر پاکستان بننے سے پہلے کے ہیں اور یہاں 500 افراد اور ایک سکول کی گنجائش ہے۔ تصاویر بشکریہ رپورٹر
![]() |
غار میں بنے گھر کا بیرونی منظر۔ |
تبصرے (7) بند ہیں