• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
شائع April 13, 2015

میں آپ کو یمن دکھانا چاہتی ہوں

سُکینہ عبدالقادر

میں پچھلے 5 سالوں سے یمن میں اپنے گھر واپس جانا چاہتی ہوں۔

میں ملائشیا میں تعلیم حاصل کر رہی ہوں، اور جب بھی کوئی مجھ سے میرے ملک کے بارے میں پوچھتا ہے تو میں فوراً ان کو اپنی خدمات بحیثیتِ ٹور گائیڈ پیش کر دیتی ہوں۔

'جب بھی آپ یمن جائیں گے، تو میں خود آپ کو اپنے ساتھ گھمانے لے جاؤں گی'، یہی میرا ہمیشہ مسکراہٹ سے بھرا جواب ہوتا ہے۔

میں چاہتی ہوں کہ انہیں شبام حضرِ موت لے کر جاؤں تاکہ وہ دنیا کی قدیم ترین بلند عمارتوں والا شہر دیکھیں۔ اس بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اس شہر کی گلیاں بھی محبت اور اخوت سے بھرپور ہیں۔

شبام حضرِموت کو صحرا کا مین ہٹن بھی کہا جاتا ہے، اور عمودی تعمیرات والا یہ شہر باقاعدہ منصوبہ بندی سے بنائے گئے قدیم ترین اور بہترین شہروں میں سے ہے۔ — javarman / Shutterstock.com
شبام حضرِموت کو صحرا کا مین ہٹن بھی کہا جاتا ہے، اور عمودی تعمیرات والا یہ شہر باقاعدہ منصوبہ بندی سے بنائے گئے قدیم ترین اور بہترین شہروں میں سے ہے۔ — javarman / Shutterstock.com

میں چاہتی ہوں کہ انہیں وادی داون لے کر جاؤں، تاکہ وہ دنیا کے خالص ترین شہد کا ذائقہ چکھ سکیں۔ یہ صدیوں پرانی روایت امن کی چاہت کی علامت ہے۔ میں ہمیں اس خوبصورت وادی میں چلتے ہوئے تصور کر سکتی ہوں، جب ابو بکر سلیم کے سریلے نغمے پوری وادی میں گونج رہے ہوں۔

میں انہیں باب الیمن دکھانا چاہتی ہوں، جو کہ سعادہ کے قدیم شہر کا داخلی دروازہ ہے۔ میں نے وہاں کے لوگوں میں ایک ناقابلِ یقین اور نایاب رحم دلی اور شفقت دیکھی ہے۔ مجھے اکثر اپنے بھائی کے ساتھ یہاں گزارا ہوا بچپن یاد آتا ہے، جب پاس سے گزرتا ہوا ہر کسان ہمیں پیار سے پھل تحفے میں دیا کرتا، اور بدلے میں پیسے لینے سے انکار کر دیتا تھا۔ یہ سب لوگ غریب تھے، لیکن پھر بھی امیر۔

باب الیمن پر پرانے صنعاء کا جدید صنعاء سے سنگم ہوتا ہے۔  Judith Lienert / Shutterstock.com
باب الیمن پر پرانے صنعاء کا جدید صنعاء سے سنگم ہوتا ہے۔ Judith Lienert / Shutterstock.com
— Oleg Znamenskiy / Shutterstock.com
— Oleg Znamenskiy / Shutterstock.com
صنعاء کا روایتی طرزِ تعمیر۔ صنعا یونیسکو کی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل ہے۔ — dinosmichail / Shutterstock.com
صنعاء کا روایتی طرزِ تعمیر۔ صنعا یونیسکو کی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل ہے۔ — dinosmichail / Shutterstock.com

مجھے یاد ہے کہ یہاں ہمیں کبھی بھی مدد حاصل کرنے میں پریشانی نہیں ہوئی۔ کس طرح اجنبی لوگ بھی بغیر کسی جھجھک کے اپنی گاڑیوں میں ہمیں لفٹ دے دیا کرتے تھے۔

یہاں پر ایک حیرت انگیز سلور مارکیٹ ہے، جہاں میں اپنے والد کے ساتھ اکثر جایا کرتی تھی۔ ہم لوگ ہمیشہ ایک یہودی گھرانے کی دکان پر رکا کرتے تھے، تاکہ ان سے سلام دعا کر سکیں۔ میرے والد کہا کرتے تھے کہ مجھے ہمیشہ ان کی عزت کرنی چاہیے۔ ان گلیوں میں لوگ ہم آہنگی کے ساتھ رہتے تھے۔ چاہے کسی کے نظریات و عقائد میں کتنا ہی اختلاف کیوں نہ ہوتا، سب ہی آپس میں گرمجوشی سے ملتے تھے۔

میں چاہتی ہوں کہ اپنے دوستوں کو سعادہ کی سب سے خاص چیز کے بارے میں بتاؤں۔ یہاں کی سب سے خاص چیز یہاں کے رسیلے انار ہیں، جن کا ذائقہ جنت کے پھلوں جیسا ہے۔ میں ان اناروں کی تعریف میں کئی صفحات لکھ سکتی ہوں۔

صنعاء میں جنبیا کی دکان۔ جنبیا ایک روایتی چھری ہوتی ہے، جو یمن کے 14 سال سے اوپر کے لڑکے آرائش کے لیے پہنتے ہیں۔ — dinosmichail / Shutterstock.com
صنعاء میں جنبیا کی دکان۔ جنبیا ایک روایتی چھری ہوتی ہے، جو یمن کے 14 سال سے اوپر کے لڑکے آرائش کے لیے پہنتے ہیں۔ — dinosmichail / Shutterstock.com

میں انہیں صنعاء اپنی آنکھوں سے دکھانا چاہتی ہوں۔ اس شہر نے ہمیشہ سے میرے دل پر سحر طاری کر رکھا ہے۔

میں چاہتی ہوں کہ اپنے دوستوں کو اپنے رشتے داروں کے گھر جمعے کے دن کی روایتی بیٹھک میں لے کر جاؤں، جس میں ہم چائے پیتے ہیں، اور ایک دوسرے کا حال اور خیریت پوچھتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ اپنے دوستوں کو دکھاؤں کہ کیسے ہم گلیوں میں بچوں میں ٹافیاں بانٹتے ہیں، اور کس طرح ٹافیاں دیکھ کر ان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھتے ہیں۔

صنعاء میں پانی کی تلاش میں سرگرداں بچے۔ — Oleg Znamenskiy / Shutterstock.com
صنعاء میں پانی کی تلاش میں سرگرداں بچے۔ — Oleg Znamenskiy / Shutterstock.com

پھر میں ان کے رہنے کے لیے تیرامنہہ میں انتظام کرواؤں گی، جہاں سے سورج غروب ہونے کا منظر بہت ہی روح پرور لگتا ہے، اور مغرب سے کچھ پہلے پورا شہر ہی سنہرے اور پرپل رنگوں میں نہا جاتا ہے۔

صنعاء کا منظر۔ — sunsinger / Shutterstock.com
صنعاء کا منظر۔ — sunsinger / Shutterstock.com
صنعاء کا منظر۔ — Creative Commons
صنعاء کا منظر۔ — Creative Commons

مجھے امید ہے کہ میں اپنے دوستوں کو سقطریٰ کی ٹھنڈی سفید ریت پر چہل قدمی کے لیے لے جا سکوں، جہاں طرح طرح کی حیات پائی جاتی ہیں۔ اور انہیں بلند ترین پہاڑوں کی سب سے بلند چوٹی تک لے جاؤں، تاکہ وہ وہاں سے بادلوں کے سمندر کا نظارہ کر سکیں۔

سقطریٰ کے ساحل کی سفید ریت۔ — Creative Commons
سقطریٰ کے ساحل کی سفید ریت۔ — Creative Commons
سقطریٰ جزیرہ ڈریگن درختوں سے بھرا ہوا ہے۔ — Creative Commons
سقطریٰ جزیرہ ڈریگن درختوں سے بھرا ہوا ہے۔ — Creative Commons
خلیجِ عدن کے ساحل پر سقطریٰ جزیرے پر غروبِ آفتاب کا ایک منظر۔ — Creative Commons
خلیجِ عدن کے ساحل پر سقطریٰ جزیرے پر غروبِ آفتاب کا ایک منظر۔ — Creative Commons
سقطریٰ کی گلیوں میں کھیلتے بچے۔ — Anton_Ivanov / Shutterstock.com
سقطریٰ کی گلیوں میں کھیلتے بچے۔ — Anton_Ivanov / Shutterstock.com

میں ان کے ساتھ عدن گھومنا چاہتی ہوں۔ اور جب مرد اپنے دوست کی شادی پر ایک مخصوص دھن کے ساتھ تالیاں بجا رہے ہوں، تو میں وہاں کرنیش پر چلنا چاہتی ہوں۔

اور میں انہیں ایلیفینٹ ماؤنٹین تو ضرور دکھانا چاہتی ہوں، جو کہ سمندر کے بیچوں بیچ کھڑے ہاتھی جیسا لگتا ہے۔

المکلا سے عدن کی بل کھاتی ہوئی سڑک۔ — Creative Commons
المکلا سے عدن کی بل کھاتی ہوئی سڑک۔ — Creative Commons
عدن اپنے ڈرائی فروٹ مارکیٹوں کے لیے مشہور ہے۔ — Oleg Znamenskiy / Shutterstock.com
عدن اپنے ڈرائی فروٹ مارکیٹوں کے لیے مشہور ہے۔ — Oleg Znamenskiy / Shutterstock.com

میں امید کرتی ہوں کہ کاش ہم عدن کی لڑکیوں کے ساتھ بیٹھ سکیں، اور ان کے ہاتھ سے تیار کردہ پرفیوم لگا سکیں، جن میں زباد، باخور، اور لبان السفور کی سوندھی سوندھی خوشبوئیں شامل ہوتی ہیں۔

میں انہیں 'تعز' کا شہر دکھانا چاہتی ہوں اور وہاں کا مشہور شیبانی ریسٹورنٹ بھی، جہاں ایک ویٹر چلا کر آپ کا آرڈر دوسرے ویٹر کو، اور وہ اگلے ویٹر کو پہنچاتا ہے، اور اس طرح آرڈر کچن تک جا پہنچتا ہے۔

یہاں ملاوہ کی مشہور ڈبل روٹی اور عدن کی چائے آپ کو دنیا کے تمام مسائل بھلا دینے میں مدد دے گی۔

عدن کی مشہور ڈبل روٹی کی تیاری کا منظر۔ — Oleg Znamenskiy / Shutterstock.com
عدن کی مشہور ڈبل روٹی کی تیاری کا منظر۔ — Oleg Znamenskiy / Shutterstock.com

میں اپنے دوستوں کو تعز کے فنکاروں سے ملوانا چاہتی ہوں۔ یہ شہر یمنی ثقافت کا مرکز ہے۔ مجھے امید ہے کہ انہیں فلسفے پر طویل بحثیں پسند آئیں گی۔ مجھے امید ہے کہ انہیں تعز کی بہادر اور خودمختار خواتین سے مل کر اچھا لگے گا۔

میں لوگوں کو یمن دکھانا چاہتی ہوں، مگر کسی منفی لیبل والا یمن نہیں، بلکہ وہ یمن، جہاں کے لوگ نفرتوں سے پاک ہیں۔

لیکن اس سے بھی زیادہ مجھے امید ہے کہ میرا ملک اب بھی واپس جانے کے قابل ہے، اور جنگ سے مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا ہے۔

عدن کے قریب بارودی سرنگوں کی فیلڈ میں سوویت GAZ-66 ٹرک کی باقیات۔ — Dmitry Chulov / Shutterstock.com
عدن کے قریب بارودی سرنگوں کی فیلڈ میں سوویت GAZ-66 ٹرک کی باقیات۔ — Dmitry Chulov / Shutterstock.com

مجھے امید ہے کہ وہاں رہنے والے اب بھی بے گھر نہیں ہوئے ہوں گے۔

مجھے امید ہے کہ آپ جان گئے ہوں گے، کہ یمن بھی آپ ہی جیسے لوگوں کا گھر ہے۔ یمن کو صرف ایک چیز بچا سکتی ہے، اور وہ ہے دلوں کا ملنا۔

یمن کے کسی بھی مسئلے کا حل قتل و غارت میں نہیں ہے کیونکہ یہ نظریات کی جنگ ہے۔ اور اگر آپ جنگ رکوانا بھی چاہتے ہیں، تو وہاں کے لوگوں سے پوچھیں، کہ وہ جنگ کا خاتمہ کس شدت سے چاہتے ہیں۔

مجھے اکثر اپنی اوپر لکھی گئی تمام امیدیں ٹوٹتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

میں نے اپنے دوستوں سے کئی وعدے کر رکھے ہیں، کاش میں انہیں پورا کر سکوں۔

اور اگر میں ان وعدوں کو پورا نہ کر سکوں، تو میں اپنے دوستوں سے معافی چاہوں گی۔

انگلش میں پڑھیں۔


سکینہ عبدالقادر یمنی شہری ہیں، جنہوں نے اپنا بچپن صنعاء میں گزارا، اور حوثی گروہ کو قریب سے دیکھا۔ وہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائشیا میں سیاسیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

سُکینہ عبدالقادر
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (41) بند ہیں

Farhan Rao Apr 13, 2015 03:31pm
bht hi achay tarikye say SANA ko dikhaya gaya hy bht khoob.
حسین عبداللہ Apr 13, 2015 03:52pm
سکینہ یمن ایسا ہی ہے جیسا آپ نے کہا ۔۔۔۔یمن ایک تاریخی و اسلامی پس منظر کے سبب ہمارے دل میں بستا ہے لیکن کیا کریں جب بادشاہ ابرھہ کا لشکر بنیں اور اب کے بارے یمن کا رخ کریں مجھے یقین ہے اہل یمن اپنی محبت کی ابابیلوں سے اس ابرھہ کا مقابلہ کرہی لینگے
MunfaRiD Apr 13, 2015 04:17pm
Bohat Khobsorat Manzarkashi ki hy aap ny Yamen ki :) Kash aik din hum bhi aap ky sath Yamen ki sair ko jain ummed rakhin wo din zaror aye ga.. Hum Dekhain Gay Lazim Hai Ke Hum Bhi Dekhain Gay Wo Din Ke Jis Ka Wadah Hain Jo Loh-E-Azl Pe Likha Hain Jab Zulmo-O-Sitam Ke Koh-E-Garaan Ruii Ki Tarha Urd Jain Gay Hum Mehkumoon Ke Paun Talay Ya Dharti Dhard Dhard Dharkay Gi Aur Ehl-E-Hukam Ke Uper Jab Bijli Kard Kard Kardke Ki Jab Arz-E-Khuda Ke Kabay Se Sub But Uthwaaiy Jain Gay Hum Ehl-E- Safa Mardood-E-Haram Masnad Pe Bithaaiy Jain Gay Sub Taaj Uchalay Jain Gay Sub Takhat Giraaiy Jain Gaz Bas Nam Rahay Ga Allha Ka Jo Gayab Bhi Hai Hazir Bi Jo Nazir Bhi Hai Manzar Bhi Uthay Ga Analhaq Ka Nara Jo Main Bhi Ho Aur Tum Bhi Ho Aur Raj Karay Gi Khalq-E-Khuda Jo Main Bhi Ho Aur Tum Bhi Ho Hum Dekhay Gay Lazim Hai Ke Hum Bhi Dekhain Gay
wajid Apr 13, 2015 04:54pm
so
Tariq Zaman Apr 13, 2015 05:21pm
I m really impressed by beauty of your country,I pray to Almighty Allah to bring peace in ......... your motherland.May Allah fulfill all of your desires .Best of luck Sakeena Abdul Qadir
noor hyat khan Apr 13, 2015 07:15pm
sakeena you are right and its 100%true about yemen and the people .i pray for the peace of yemen
Bilal Apr 13, 2015 07:15pm
Dear, May Allah Lead You To Success. I will pray to Allah Almighty. Yemen Khushali your garden again and make peace. Fulfill your purpose and beauty. Amen
Aftab Ahmed Apr 13, 2015 08:57pm
My Dear Little sister , No doubt Every Muslim country is worthy to see, We Muslim need Unity at this time required Never, Ahh All Muslims become one nation. Our All resources, fruits, food,wheat, Oil,Knowledge ,wisdom and Loyalties remain only for Propagation of Islam and strengthen Muslims, .
Alamdar Naqvi Apr 14, 2015 01:14am
May ALLAH Bless on Yaman and his People . Ameen اللھ یمن اور اس کے باسیوں پر رحمتیں نازل فرمائے . آمین
Jalees Apr 14, 2015 04:39am
i also studying in Malaysia also , and can i please know more about your country , , My name is Jalees how can i contect with you
s jalal Apr 14, 2015 07:24am
کاش یمن کی طرح یہ عرب ممالک ایسی ہی زور ازمائی اسرائیل کے ساتھ بھی کرتے، کاش انکو مصر کی قانونی حکومت بھی نظر آتی۔ جسے صرف انہی خلیج کونسل کے تعاون سے سیسی نے گرادیا۔ انہیں یمن کی داخلی صورتحال اگر سروکار ہے انکی حکومت بچانے کی فکر ہے تو غزہ میں حماس کی قانونی حکومت، مصر اور لیبیا کی قزافی حکومت کی فکر کیوں نہیں، انہیں شام کی قانونی حکومت کی فکر کیوں نہیں، ہاں انکی دلچسپیاں کچھ اور ہیں، انکی دلچسپیاں اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ہیں، چونکہ انہیں، قذافی، بشار الاسد، حوثی، اور مرسی قابل قبول نہیں، انکی خوشنودی انہیں سب سے مقدم ہے،
yamin Apr 14, 2015 08:38am
@حسین عبداللہ BOHAT KHUB LIKKHA HAI.GOD BLESS U 4 YOUR PRAYER.
asim ali Apr 14, 2015 09:27am
this is very nice your contre i like this
Riaz Ahmad Apr 14, 2015 10:08am
thanks sakeena in truth you visit the yaman and i feel as that in truth i visit the yaman and it is so beautiful like your feelings. GOD BLESS YOU AND YOUR FAMILY AND BE HAPPY ALWAYS.THANKS A LOT.
Amir saif Apr 14, 2015 11:11am
MY Sister dont wory very soon yemmon have peace as before liveing people and i hope all muslim country make uinty angsait islamic enmie after all i pray ur all wisshes complete withe happyness,,
Mahmood Apr 14, 2015 11:55am
Natural Beauty
shahid hassan malik Apr 14, 2015 12:24pm
yemen is burning now a days....beautiful country but unfortunately now a days war ground of iran and ksa,very sad this is, i pray for peace is yemen.
Muzmmil Mian Apr 14, 2015 01:05pm
sakeena.......u don't need to tell us how beautiful ur country is ........we know yemen is a beautiful country ..there r many islamic sayings about yemen that a soft air like cotton will start from yemen n it will bring all ppl who have lilbit imman in thier hearts .....i l ove yemen .....it is land of peace .
Tauqir Shahzad Apr 14, 2015 01:11pm
That is really beautiful country. Rest of the muslim world especially Pakistan Iran Turky play there role to stop Arab Autumn. ,,
ali raza Apr 14, 2015 01:13pm
sakeena you are right.but you know why they are puting your yeman our yeman on fire?they want to snatch our culture our history from us.and we fool muslims are puppit in their hands.all the muslims wish to have peace in yeman but what can be happend by only wishes??like iraq,libya,phalestine,afghanistan,pakistan our yeman will also be destroyed.and me,you and all the muslims will only demonstrate protest against it.nothing else.then again they will come to help yeman for rehabilatation and that z all.we can only weep,cry and die with wishes
لیٗق احمد Apr 14, 2015 05:00pm
سبہان اللہ ، اللہ کی قدرت کے بہت ہی خوب صورت نظارے، بہت پیارہ ملک ہے، اللہ اس خطہ پر امن کی برسات فرماہیں، اور نظارہ کرنے کی توفیق عطاء فرماہیں۔
ماجد چانڈیو Apr 14, 2015 06:11pm
@حسین عبداللہ نہایت عمدہ کومینٹ دیا آپ نے
ماجد چانڈیو Apr 14, 2015 06:14pm
بہت ہی عمدہ تحریر.. اپنی دھرتی کے بارے میں
saba bajeer Apr 14, 2015 06:21pm
hamari duaen apke sath hain INSHA LLAH yaman se jaldi jung ka khatma hoga or sukaina ap hamen apna mulk dikhana jis ki pics ko dekh k hamen yahan k logon ki khuloos or mohabbat ka pata chala hum jaldi yaman dekhenge
Hubdar Ali Apr 14, 2015 06:33pm
Dear Sakina, May Almighty ALLAH bring peace in your country, all muslim countries and overall world. Ameen
waqas ali Apr 14, 2015 09:16pm
?"awwsome article .but miss what is the solution of this "war of thoughts
ٓعبد الرحمن Apr 14, 2015 09:37pm
میری اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تمام مسلمانوں کو محبت سے رہنا نصیب فرمائے کفار کی سازشوں سے ہمیں محفوظ فرمائے اور تمام مسلمانوں کی عزت،جان مال کی حفاظت فرمائے آمین
aamir nadeem Apr 15, 2015 12:25am
Allah RubbulIzzat se Dua hyK YAMAN ko Aman ka gehwara bnae Or jung ka Khatima Bilkher Farmae Aameen Summa Aameen
Faisal Qadir Apr 15, 2015 07:27am
Buth Acha Laga Netural Beauty
Abubakar Apr 15, 2015 09:14am
.I will Love to visit these Arabic countries, thanks to upload precious info
مہر افشاں Apr 15, 2015 11:39am
کاش دنیا سے نفرت اور جنگ کا ہمیشہ کے لیئے خاتمہ ہوسکے کاش اے کاش۔۔۔۔۔۔۔
Khizar Abbas Apr 15, 2015 11:42am
bhot hi pasand aya ap ka yaman but ap n hosi qabail k bary me nh likha k un ka rehn sehn sehan aur ikhlaqiat kesa h
محمد یوسف Apr 15, 2015 12:30pm
میرے اک دوست یمن سے ہیں اور میں کئی یمنی لوگوں سے ملنا جلنا رہتا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یمنی بہت بلند مرتبہ اخلاق کے مالک ہیں، ہمیشہ دوسروں کی مدد کرتے ہیں، سب کی عزت کرتے ہیں ، اپنے مذہبی عقائد کو باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں اور اللہ سے انتیہائی ڈرنے والے لوگ ہیں۔ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ اتنے اچھے لوگ آپس میں کیسے جھگڑ سکتے ہیں۔ اور اپنے مسئلوں کو آپس میں مل بیٹھ کر حل کیوں نہیں کرتے۔ ضرور کوِئی ان کے درمیان غلط فہمیاں ڈال رہا ہے۔ جب میں نے یہ آرٹیکل اپنے یمنی ساتھی کو دکھایا تو اس کا جواب تھا۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ سب کچھ لڑائی کی وجہ سے بخارات میں بدل جائے، اسے بھرپور نظر سے دیکھ لو۔ یہ تو مزاق کی بات تھی۔ وہ صاحب خود بزریعہ بس یمن جا رہے ہیں، ان کی والدۃ محترمہ وہاں رہتی ہیں اور وہ متحد عرب امارت سے ہر ہفتے یا دوسرے ہفتے یمن ان سے ملنے کے لیے جاتے ہیں، پروازیں بند ہونے کی وجہ سے وہ مشکل میں ہیں اور شاید بس سے جائیں۔
محمد یوسف Apr 15, 2015 12:30pm
اور آخر میں میں محترمہ سکینہ کے لیے اور اپنے سارے دوستوں کے لیے اور ان کے رشتہ دار دوست احباب کے لیے اور یمنی عوام کے لیے دعا کرتا ہوں کہ ان کی تکلیفیں دور ہوں، یمن میں امن قائم ہو۔ اللہ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔
Kashif Apr 15, 2015 01:09pm
Very nice and beautiful picture showed by Sakinnah .I had a experience to work with Yemeni people the real beauty and historic places and wish to visit soon and pray that for prosperity and peacefull yaman. and practically they are so soft and polite with caring nature .Through your aritical i saw the
محمد ارشد قریشی (ارشی) Apr 15, 2015 09:22pm
میں اس بلاگ کے ایک ایک لفظ سے متفق ہوں یمنی لوگ بہت شفیق ہوتے ہیں ۔ ابھی کچھ دن پہلے ایک یمنی دوست سے بات ہورہی تھی تو اس کے ایک جملے سے میری آنکھیں نم ہوگئیں ۔ کیونکہ یمنی یمن میں مقیم پاکستانیوں سے بہت قرب رکھتے ہیں بہت خیال کرتے ہیں اور ابھی موجودہ حالات میں بھی انھوں نے پاکستانی خاندانوں کی بہت حفاظت کی ۔ اسی پر بات کرتے ہوئے میں نے ان سے کہا کہ آپ لوگوں نے ان حالات میں بھی پاکستانیوں کا بہت ساتھ دیا انھیں محفوظ مقام پر پناہ دی اس کے جواب میں اس نے مجھ سے کہا کیا اس کے باوجود آپ کا ملک ہم پر لشکر کشی کرنے والوں میں شامل ہوگا !!!!!
M.SALEEM Apr 15, 2015 10:36pm
I see the city of Yaman and i like this city.
M.SALEEM Apr 15, 2015 10:41pm
It is very beautiful city. When i see the pictures of Yaman city so wao what a great and beautiful gift of GOD.What a lucky people of Yamans.
mashooq ali warar pakistani Apr 16, 2015 12:49am
MASHA ALLAH yaman is best country oor un mulk ke rahne waly log bhe achhe hen yaman ke wadyan buhat khoobsorat he
Syed Fateh Ali Gillani Apr 16, 2015 01:58am
حسین عبداللہ نہایت عمدہ Comment دیا آپ نے۔ اللہ رب العزت امت مسلمہ کی خیر کرے اور آل سعود (لعنتی) کی بادشاہت کو جلد از جلد فنا کرے اور ان کو سخت ترین عذاب میں مبتلا کرے۔ جو اہل اسلام کو مختلف تفرقوں میں بانٹ کر اپنی بادشاہت چمکانے کے چکر میں ہیں۔ الہٰی آمین
Syed Armaghan Nishat Apr 16, 2015 03:00pm
beautiful report but some pics looks fake(not from Yemen). anyways excellent photography and discription