• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

سوناکشی کی ہم شکل کے چرچے

شائع April 9, 2015
سوناکشی سنہا کی ہم شکل پریا مکھرجی—۔فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس
سوناکشی سنہا کی ہم شکل پریا مکھرجی—۔فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس

ممبئی: بولی وڈ کی 'دبنگ' اداکارہ سوناکشی سنہا کو کون نہیں جانتا، لیکن ان کی ہم شکل پریا مکھرجی کو شاید کم ہی لوگ جانتے ہوں۔

لیکن اب خبریں ہیں کہ پریا بھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی ہیں.

لندن سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ پریا چوہدری ہوبہو سوناکشی سنہا سے مشابہت رکھتی ہیں، جنھیں 2012 میں سوناکشی کی ہم شکل ہونے کی بناء پر لوگوں کی جانب سے توجہ ملنے کا آغاز ہوا۔

پریا کو ہندوستان سے ٹیلی ویژن شوز میں کام کرنے کی آفرز موصول ہورہی ہیں اور انھوں نے ممبئی منتقل ہونے کے حوالے سے غور کرنا شروع کردیا ہے۔

فوٹو/ بشکریہ دکن کرونیکل
فوٹو/ بشکریہ دکن کرونیکل

سوناکشی کی ایک بڑی فین ہونے کے باعث پریا اپنے انسٹاگرام پر اُن کے حوالے سے اپ ڈیٹس پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ وہ ان کے جیسے ملبوسات بھی پہنتی ہیں، خصوصاً ساڑیوں کا انتخاب بالکل سوناکشی جیسا ہی ہوتا ہے۔

فوٹو/ بشکریہ دکن کرونیکل
فوٹو/ بشکریہ دکن کرونیکل

پریا نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ ایسی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں، جن میں ان کی اور سوناکشی کی تصویر بالکل ساتھ ساتھ ہے، جس سے یہ پتہ کرنا کچھ مشکل ہوجاتا ہے کہ اصل اداکارہ کون سی ہے۔

ان تصاویر نے سوناکشی کے فینز میں بہت مقبولیت حاصل کی، حتیٰ کہ وہ خود بھی اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں۔

بشکریہ: دکن کرونیکل

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024