فاسٹ اینڈ فیوریس 7 کی 6 خاص باتیں
ہولی وڈ کی ایکشن تھرلر مووی فاسٹ اینڈ فیوریس 7 نے ریلیز ہوتے ہی سینما گھروں میں دھوم مچا دی۔ یہ فلم ہولی وڈ کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم کی کاسٹ میں ساتھ اہم کردار شامل ہیں جس میں ون ڈیزل ،میشل رودریگز ، پال واکر، ٹریس گبسن، لداکرس، ڈیوائن جونسن شامل ہیں۔
اس فلم کی 6 خاص باتیں جو اسے بلاک بسٹر بناتی ہیں درج ذیل ہیں۔
ہوا میں پرواز کرتی گاڑیاں
![]() |
اسکرین شاٹ |
فلم کی شروعات ہی میں ہوا میں پرواز کرتی گاڑیاں شائیقین کی توجہ کا بھر پور مرکز بنی۔ اس فلم میں کبھی پردہ اسکرین پر نظر نہ آنے والے اسٹنٹس دکھائے گئے ہیں جو کہ فلم کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔
زندگی بچانے کے لیے حیرت انگیز چھلانگ
![]() |
اسکرین شاٹ |
فلم کے اس منظر میں پال واکراپنی زندگی بچانے کی خاطر ایک ٹرک سے چھلانگ لگاتے دکھائی دیے ہیں۔ پال واکر نے اپنی اس آخری فلم میں اس سے بھی زیادہ بہترین مناظر دکھائے ہیں۔
دنیا کی تیسری مہنگی ترین گاڑی
![]() |
اسکرین شاٹ |
فلم میں پال والکر اور ون ڈیزل یہ مہنگی ترین گاڑی چلاتے دکھائی دیتے ہیں بلکہ چلاتے ہی نہیں اس گاڑی کو اڑاتے نظر آئے ہیں۔
امریکا سے آذر بائیجان پھر ابوظبہی اور لاس اینجلس
![]() |
یہ فلم ان تمام جگہوں پر شوٹ کی گئی ہے جس میں فلم کی کاسٹ امریکا سے آذر بائیجان پہنچتی ہے اوروہاں سے ابوظبہی اور پھر آخر میں واپس اپنے گھر لاس اینجلس۔
پال واکر کو خراج تحسین
![]() |
اسکرین شاٹ |
اس فلم کے ذریعے ون ڈیزل نے اپنے دوست پال والکر کو بہترین خراج تحسین بھی پیش کیا۔ یاد رہے کہ پال والکر اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد فلم میں ان کی جگہ ان کے بھائی نے اداکاری کی۔
ون ڈیزل ہی فلم میں چھائے ہوئے
![]() |
اسکرین شاٹ |
فاسٹ اینڈ فیوریس 7 کی کامیابی کا سب سے بڑا کرڈیٹ ون ڈیزل کو جاتا ہے۔ ون ڈیزل نے پال والکر کی موت کے بعد اپنی نومولود بیٹی کا نام پاولین رکھا تھا جو کہ ان کہ مرحوم دوست کے لیے ایک تحفہ تھا۔ ون ڈیزل نے اس فلم میں بے انتہا محنت کی ہے اور ہر جگہ انہوں نے دیکھنے والوں کو اپنے کردار کے ساتھ باندھے رکھا ہے۔
تبصرے (2) بند ہیں