• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

صوابی میں خواجہ سرا کا گینگ ریپ، دو ہلاک

شائع April 6, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

پشاور: پاکستان کے ضلع صوابی میں مسلح افراد نے ایک خواجہ سرا اور ڈھولچی کو ہلاک جبکہ ایک خواجہ سرا کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات صوابی کے علاقے یار حسین میں پیش آیا جب خواجہ سراؤں کا گروپ ایک شادی میں رقص اور موسیقی کی تقریب سے واپس آ رہا تھے۔

صوابی کے ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے بتایا کہ کھیتوں میں گھات لگائے مسلح افراد خواجہ سراؤں کو زبردستی ساتھ لے جانا چاہتے تھے۔

تاہم، خواجہ سراؤں کے انکار پر انہوں نے فائرنگ کر دی جس پر ایک خواجہ سرا اور ڈھول بجانے والا موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

سجاد خان نے بتایا کہ مسلح افراد نے اس موقع پر ایک خواجہ سرا کو اغواء کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد رہا کر دیا۔

متاثرہ خواجہ سرا نے پولیس کو بتایا کہ انہیں چار لوگوں نے گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا۔

سجاد خان نے بتایا کہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایک اور پولیس افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زیر حراست ملزمان اکثر خواجہ سراؤں کے اس گروپ کے ڈانس شو دیکھتے تھے۔ اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024