• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'جیمز بانڈ' کی سرجری

شائع April 6, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

لندن: جمیز بانڈ کا کردار چاہے ناقابل تسخیر سہی لیکن 007 ایجنٹ بننے والے اداکار ایسے ہرگز نہیں۔

اطلاعات ہیں کہ حالیہ بانڈ فلم 'سپیکٹرا' کی شوٹنگ کے دوران ڈینئل کریگ کے گھٹنے کی سرجری ہوئی۔

فلم پروڈیوسرز نے بتایا کہ عکس بندی کے دوران ایسٹر چھٹیوں میں کریگ کا ایک معمولی آپریشن ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ میکسیکو میں 'سپیکٹرا' کے ایکشن مناظر کی فلم بندی کے دوران ڈینئل زخمی ہوئے تھے۔

ایون پروڈکشن نے پیر کو بتایا کہ ایسٹر چھٹیوں کے بعد کریگ 22 اپریل سے انگلینڈ میں دوبارہ شروع ہونے والی شوٹنگ کا حصہ بن جائیں گے۔

کریگ مسلسل چوتھی بانڈ فلم میں 007 ایجنٹ بن رہے ہیں۔ ان سے پہلے یہی کردار شہرہ آفاق شان کونری، راجر موور، پیئرس بروسنن سمیت دوسرے سٹار کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024