• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع April 4, 2015 اپ ڈیٹ March 13, 2016

دانتوں کے لیے تباہ کن 10 عادات

فیصل ظفر


دیکھنے میں دلکش اور صحت مند دانت آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتے ہیں، اعتماد بڑھ جاتا ہے اور آپ کی مسکراہٹ جگمگانے لگتی ہے۔

یقیناً روزانہ دو بار دانتوں کی صفائی انہیں صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے مگر ہماری کچھ عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے دانتوں کو تباہ کرکے رکھ دیتی ہیں یا اس کی جانب سفر تیز کردیتی ہیں۔

ان مضر عادات سے آگاہی آپ کو اپنی شخصیت کی اس نمایاں خوبی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی اور آپ انہیں خوبصورت اور صحت مند رکھ سکیں گے۔

تمباکو نوشی

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

دانتوں کے بیشتر مسائل تمباکو نوشی کا نتیجہ ہوتے ہیں اور سیگریٹ نوشی کو معمول بنالینے کے محض چند ہفتوں بعد ہی آپ دانتوں پر منفی اثرات کا نوٹس لے سکتے ہیں، تمباکو دانتوں کو زرد کردیتا ہے اور ان کو دیکھنا ناخوشگوار مھسوس ہونے لگتا ہے، جبکہ سیگریٹ پینے کے دوران دوران خون بھی کم ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں مسوڑوں میں بیکٹریا کی شرح افزائش میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔

دانتوں کی مضبوطی کا بہت زیادہ استعمال

فوٹو بشکریہ این بی سی
فوٹو بشکریہ این بی سی

متعدد افراد دانتوں کو اوزار کے طور پر استعمال کرتے ہیں، مثال کے طور پر کسی سافٹ ڈرنک کے کین، چپس کے پیکٹ کو کھولنے یا کسی جگہ پھنسی چیز کو نکالنے کے لیے دانتوں کا استعمال کیا جاتا ہے، اس طرح کی چیزیں دانتوں پر بہت زیادہ دباﺅ بڑھا دیتی ہیں جس کے نتیجے میں ان کی ساخت اور صحت متاثر ہوتی ہے۔

ناخن چبانا

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

یہ ایک اور مضر مگر عام عادت ہے بچوں کے ساتھ ساتھ متعدد بالغ افراد بھی اس میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ناخنوں کو چبانے سے دانتوں کی بیرونی تہہ اتر جاتی ہے اور ہر دانت کے کونے پر کریکس بن جاتے ہیں جو کہ دیکھنے میں بدنما ہونے کے ساتھ ساتھ دانتوں کو بھی کمزور بنادیتے ہیں، جبکہ کھانے پینے میں بھی مسائل کا سامنا ہونے لگتا ہے۔

انرجی ڈرنکس کا استعمال

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

سوڈے کی طرح انرجی ڈرنکس میں بہت زیادہ تیزابیت اور چینی ہوتی ہے جو کہ دانتوں کی تباہی کی رفتار کو بڑھا دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں انرجی ڈرنکس دانتوں پر داغ بھی ڈال دیتے ہیں اور ان کے زیادہ استعمال سے دانت گرم یا ٹھنڈے مشروبات کے لیے بہت زیادہ حساس بھی ہوجاتے ہیں، ایسا نہیں کہ انرجی ڈرنکس کا استعمال چھوڑ دیا جائے مگر یہ کوشش کریں کہ اسٹرا لازمی طور پر استعمال کرے تاکہ دانتوں اور اس مشروب کے درمیان براہ راست تعلق کم سے کم ہوجائے۔

لکڑی کی ٹوتھ پکس کا استعمال

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

کھانے کے بعد دانتوں میں پھنس جانے والے ذرات کو نکالنے کے لیے بیشتر افراد ٹوتھ پکس کا استعمال کرتے ہیں مگر اس سے دانتوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس عمل کے دوران مسوڑوں کے متاثر ہونے یا ان سے خون نکلنے کا امکان بڑھ جاتا ہے تو بہتر ہے کہ کھانے کے بعد اگر ضرورت ہو تو ٹوتھ پکس کی جگہ دھاگے کا استعمال کیا جائے جو زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔

سخت کھانے کو چبانا

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

کچھ لوگوں کو کرکری میٹی اشیاءاور نٹس وغیرہ کو کھانا بہت پسند ہوتا ہے جبکہ متعدد افراد ایسے بھی ہیں جو سخت اشیاءجیسے پلاسٹک یا لکڑی چبا کر خوشی محسوس کرتے ہیں، یہ عادت دانتوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس سے دانتوں کے ٹوٹنے یا ان میں کمزوری کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

غلط طریقے سے برش کرنا

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

کچھ افراد میں یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ دانتوں پر برش کرتے ہوئے بہت زیادہ دباﺅ ڈالتے ہیں یا صفائی کے اس عمل کے لیے سخت ٹوتھ برش کا استعمال کرتے ہیں، جب آپ اپنے دانتوں پر زیادہ دباﺅ ڈالتے ہیں یا سخت برش استعمال کرتے ہیں تو مسوڑوں پر زخم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو کہ کئی امراض کا باعث بنتا ہے، اس لیے ہمیشہ نرم برش کا استعمال کریں اور اسے دائرے کی شکل میں گھما کر صفائی کریں۔

دانتوں کی بہت زیادہ پالش

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

دانتوں کو چمکانے کے لیے ان کی پالش یا وائٹننگ کا عمل آج کل بہت عام ہے مگر یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایسا بہت زیادہ کرنا دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچاتا ہے ، جس کے نتیجے میں ٹھنڈے یا گرم مشروبات کے لیے دانت بہت حساس ہوجاتے ہیں اور ان کا استعمال کافی تکلیف دہ ہوجاتا ہے۔

کم خوراکی

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

بہت کم کھانا جسم کو اہم منرلز سے مھروم کردیتا ہے جو کہ صحت مند دانتوں اور مسوڑوں کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں، جبکہ اس عادت کے نتیجے میں منہ میں لعاب دہن کی مقدار بھی کم ہوجاتی ہے جو کہ منہ میں تیزابیت کو معمول پر رکھتی ہے جس کے نتیجے میں دانتوں کے گرنے یا فرسودگی کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔

انگوٹھا چوسنا

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

یہ بچوں میں بہت عام عادت ہے مگر بدقسمتی سے یہ دانتوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور مجموعی طور پر اوپری دانتوں کو متاثر کرتے ہوئے انہیں باہر کی جانب جبکہ نچلے دانتوں کو پیچھے کی طرف دھکیل دیتی ہے، جس کے نتیجے میں یہ بچے بالغ ہونے کے بعد دانتوں کی خراب یا بدنما ترتیب کا شکار ہوجاتے ہیں، والدین کو اپنے بچوں میں اس عادت کی حوصلہ شکنی کرنا چاہئے۔

تبصرے (10) بند ہیں

ARIF Apr 05, 2015 10:30pm
ZABARDAST BAAT HY G
naseem Apr 06, 2015 12:19am
it is a very help full article for teeth. Now we can protect our teeth better.thanks
خان Apr 08, 2015 11:13am
خوبصورت اور انفورمیٹو پوسٹ ہے بھائ جان۔ ایسے پوسٹس کیا کریں۔ :D
mehwishjaved Apr 08, 2015 11:56am
nice article for people
naheed Apr 08, 2015 12:52pm
boht achi informaton hai spacial u n logon kay liay jo danton ko lohy kay dant samjhty hain.
sabir Apr 08, 2015 04:26pm
it is a very help full article for teeth. Now we can protect our teeth better.thanks
Imdad Ullah Apr 08, 2015 09:33pm
Gd job g ,,,thankx for additional information !!!!!!!
Ali Khan Mar 14, 2016 05:45pm
I think this post is very importent from the teeth. i most thank full
Ali Khan Mar 14, 2016 05:46pm
Thank You So Much........... ALI
zulfiqar ali Mar 15, 2016 12:27am
very informative and help full but please check out proof reading.