• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سائنس کا اڈہ: نظام شمسی کیسے وجود میں آیا؟

شائع April 6, 2015

ہمارا نظامِ شمسی 4.5 ارب سال قدیم ہے۔ ایک عرصے سے سائنسدانوں کے درمیان اس بات پر بحث جاری ہے کہ ہمارا نظام شمسی کس طرح وجود میں آیا؟

اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کے لیے سائنسدان ہماری اپنی کہکشاں میں موجود سورج کی طرح کے دیگر ستاروں کا جائزہ لیتے ہیں، اور ان کے آس پاس بننے والے سیاروں کو دیکھ کر نظامِ شمسی کی پیدائش سے متعلق تھیوریز وضع کرتے ہیں۔

حال ہی میں سائنسدانوں نے HL Tau نامی ایک ایسے ہی ستارے پر تحقیق کی ہے، اور توقع یہ ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس کے مشاہدے سے نظامِ شمسی کی پیدائش کے راز سے پردہ اٹھ سکے گا۔

سائنس کا اڈہ کی اس قسط میں ڈاکٹر سلمان حمید اسی موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔ آئیں ان سے ہمارے سورج اور نظامِ شمسی کے بارے میں مزید جانتے ہیں۔

سائنس کا اڈہ
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

سہیل یوسف Apr 06, 2015 09:32pm
بہت خوبصورت، شکریہ سلمان حمید صاحب۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024