• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بجلی بحران: مارکیٹیں جلد بند کروانے کی ہدایت

شائع April 2, 2015
—  رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو بجلی کی بچت کے لیے مارکیٹوں اور دکانوں کو جلدی بند کروانے سمیت دیگر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ملک میں توانائی بحران کی جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کی زیرصدارت جمعرات یعنی آج ہونے والے اجلاس کے دوران وزارت پانی و بجلی کے حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ اس وقت ملک کو 5 سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی کے بحران کا سامنا ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بڑھتا رہے گا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر حکام کی ہدایت کی کہ گرمیوں میں شہری علاقوں میں 6 جب کہ دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

اجلاس میں بجلی پیدا کرنے کے لیے شروع کیے گئے پروجیکٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت توانائی کی کمی کو پورا کرنے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے جب کہ جلد شمسی، پانی، نیوکلیئر اور دیگر ذرائع سے 10 ہزار میگاواٹ پیدا کرکے نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Apr 02, 2015 11:08pm
بہت ہی مایوس کن خبر ھے مارکٹیں جلد بند کرنے کا مطلب ھے کہ گرمیوں میں بجلی کی حالت بہت ہی خوفناک ھوگی حکومت کے دعوے کے برعکس لوڈشیڈنگ بہت زیادہ ھوگی یعنی اگر 6 گھنٹے کا بولا ھے تو یہ دورانیہ یقینًا 12 گھنٹے ھوگا وزیراعظم کے اس درخواست سے یہ بھی ثابت ھوتا ھے کہ موجودہ حکومت نے باوجود وعدوں اور دعووں کے بجلی کی مد میں کچھ نہیں کیا اور نہ مستقبل قریب میں کچھ ھونے کا امکان ھے نواز حکومت کو پی پی پی حکومت کا خشر یاد رکھنا چاہئے اگر بجلی کا مسئلہ حل نہ ھوا تو (ن)لیگ کا انجام پی پی پی سے بھی بدتر ھوگا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024