• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
شائع April 2, 2015 اپ ڈیٹ November 30, 2017

سید مہدی بخاری

پاکستان کے انتہائی شمال کی دیومالائی سرزمین گلگت بلتستان کا صدر مقام اسکردو قراقرم کے فلک شگاف پہاڑوں میں گھری ہوئی وسیع و عریض وادی ہے۔ لداخ کے تنگ دروں اور پہاڑوں سے جھاگ اڑاتا شوریدہ دریائے سندھ اسکردو پہنچ کر اپنے ریتیلے کناروں کے درمیان یوں پرسکون معلوم ہوتا ہے جیسے تھکاوٹ کے بعد ریت پر پھیلا دھوپ سینک رہا ہو، اور یہیں سے دنیا کے بلند ترین پہاڑوں کےٹو، براڈ پِیک، اور گشابروم کو راستے نکلتے ہیں کہ جن پر چلنے والے راہِ جنون کے مسافر مِیل کا پتھر نگاہ میں نہیں رکھتے۔ دنیا بھر سے سیاح ان پہاڑوں کو دیکھنے اور سر کرنے کی چاہ میں مقناطیسی کشش کی طرح کھنچے چلے آتے ہیں اور کئی انہی برفانی تودوں، پہاڑوں سے نبرد آزمائی کرتے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ اسکردو میں موت بھی خوبصورت ہے۔

یہ اسکردو ہے: خشک ، پتھریلا، بنجر، ریتیلا، اور دیکھنے میں وحشت بھرا۔

قراقرم ہائی وے کو جگلوٹ کے مقام سے تھوڑا آگے چھوڑتی ہوئی ایک تنگ بھربھری اور خشک پہاڑوں کے درمیاں بل کھاتی سڑک اسکردو کی طرف مڑ جاتی ہے۔ سات گھنٹے کی اس مسافت میں کئی بستیاں، پہاڑی نالے اور خوش اخلاق لوگ مسافر کا استقبال کرتے ہیں۔ دریائے سندھ پر بنا لکڑی کا قدیم پل عبور کرتے ہی ایک سڑک سیاحوں کی جنت شنگریلا کی راہ لیتی ہے جہاں شنگریلا ریزورٹس کے چیئرمین عارف اسلم صاحب نے برف پوش پہاڑوں کے بیچ ایک دلکش دنیا سجا رکھی ہے۔

شنگریلا ریزورٹس — فوٹو سید مہدی بخاری
شنگریلا ریزورٹس — فوٹو سید مہدی بخاری

شنگریلا ریزورٹس — فوٹو سید مہدی بخاری
شنگریلا ریزورٹس — فوٹو سید مہدی بخاری

شنگریلا ریزورٹس — فوٹو سید مہدی بخاری
شنگریلا ریزورٹس — فوٹو سید مہدی بخاری

شنگریلا ریزورٹس — فوٹو سید مہدی بخاری
شنگریلا ریزورٹس — فوٹو سید مہدی بخاری

اس سے اوپر کچورا گاؤں واقع ہے، جہاں درختوں کے بیچ گھِری کچورا جھیل کا نیلگوں پانی ٹھہرا ہے۔ پہاڑوں کے پیچھے دیر سے ابھرنے والے سورج کی پہلی پہلی روپہلی کرنیں یوں آہستہ آہستہ جھیل میں اُترتی ہیں جیسے کوئی بہت مقدس پانی میں پہلے آہستہ سے اپنے پیر کی انگلیاں ڈبوئے، پھر تلوے، اور آخر میں ایڑھیاں۔ زندگی میں پہلی بار کرنوں کو پانی میں اترتا وہیں دیکھا تھا۔

وادی میں بہتے دریائے سندھ کی بھی اپنی ہی طبیعت اور رنگ ہیں۔ چپ چاپ، نیلگوں، اور روپہلا، سردیوں میں اپنے کناروں پر سبز رنگ جھلکاتا ہوا اور گرمیوں میں سلیٹی، جیسے پرانی چاندی ہو۔ تبت والے کہتے ہیں کہ یہ دریا شیر کے منہ سے نکلتا ہے، اس لیے اسے شیردریا کہتے ہیں۔ بھلا ہو اس شیر کا جس نے اپنے قبیلے کی روایات کے خلاف نعمت نِگلی نہیں اُگلی ہے۔

کچورا جھیل — فوٹو سید مہدی بخاری
کچورا جھیل — فوٹو سید مہدی بخاری

کچورا جھیل — فوٹو سید مہدی بخاری
کچورا جھیل — فوٹو سید مہدی بخاری

کچورا جھیل — فوٹو سید مہدی بخاری
کچورا جھیل — فوٹو سید مہدی بخاری

کچورا جھیل — فوٹو سید مہدی بخاری
کچورا جھیل — فوٹو سید مہدی بخاری

دریائے سندھ پر طلوعِ آفتاب — فوٹو سید مہدی بخاری
دریائے سندھ پر طلوعِ آفتاب — فوٹو سید مہدی بخاری

دریائے سندھ پر اترتی شام کا منظر — فوٹو سید مہدی بخاری
دریائے سندھ پر اترتی شام کا منظر — فوٹو سید مہدی بخاری

دریا کے کناروں پر دور تک پھیلی ہوئی ریت جن پر نہ کسی کے پیروں کے نشاں نہ زمین سے اُگتا کوئی سرکنڈا۔ نہ جانے کیوں ایسی شفاف ریت دیکھ کر دل چاہنے لگتا ہے کہ اس پر نشان بناتا دور تک چلوں، وہاں تک جہاں ایک کھنڈر نما قلعے کے آثار آٹھ سو سال سے نیچے وادی کا نظارہ کر رہے ہیں۔ کھرپوچو قلعہ بلتی حکمران علی شیر خان انچن نے تعمیر کروایا تھا۔ کبھی ناقابلِ شکست سمجھا جانے والا یہ قلعہ اب وقت کے آگے ہار مان چکا ہے۔ در و دیوار بوسیدہ ہو کر ڈھ رہے ہیں۔ ہر عروج کو زوال ہے مگر کھرپوچو کا زوال بھی خوبصورت ہے۔ پورے چاند کی رات میں اس کھنڈر کی دیواروں پر پھیلی چاندنی کے ساتھ نیچے وادی کا دودھیا نظارہ مجھے آج بھی راتوں کو بے چین کر دیتا ہے۔

کٹپانا کے گاؤں میں پھیلے ریت کے پہاڑ جنہیں کولڈ ڈیزرٹ بھی کہا جاتا ہے، اپنے وجود میں ایک عجوبہ صحرا ہیں۔ اس کے ٹیلے وادی میں بہتی تیز ہواؤں کی وجہ سے اپنا مقام اس تیزی سے بدلتے ہیں جیسے خانہ بدوش اپنا ٹھکانہ۔ اس بلندی اور اتنے سرد خطے میں واقع یہ ٹھنڈا صحرا وحشت کے ماروں کی دلداری بھی کرتا ہے اور دل آزاری بھی۔ خاک اڑانے کو اس سے بہتر جگہ شاید ہی کوئی ہو۔

کٹپانا کے ٹیلے، صبح میں — فوٹو سید مہدی بخاری
کٹپانا کے ٹیلے، صبح میں — فوٹو سید مہدی بخاری

کٹپانا کے ٹیلے، رات میں — فوٹو سید مہدی بخاری
کٹپانا کے ٹیلے، رات میں — فوٹو سید مہدی بخاری

رات میں کولڈ ڈیزرٹ کا ایک خوبصورت منظر — فوٹو سید مہدی بخاری
رات میں کولڈ ڈیزرٹ کا ایک خوبصورت منظر — فوٹو سید مہدی بخاری

کولڈ ڈیزرٹ — فوٹو سید مہدی بخاری
کولڈ ڈیزرٹ — فوٹو سید مہدی بخاری

سکردو کے بازار سے آگے ایک سڑک دنیا کے بلند ترین پہاڑی میدان دیوسائی کو مڑ جاتی ہے اور اسی بل کھاتی سڑک پر سدپارہ جھیل پر نظر پڑتی ہے جہاں اب ڈیم تعمیر کیا جا چکا ہے۔ سدپارہ کی جھیل کا پانی راتوں رات چڑھ جاتا ہے۔ ایک اکلوتا ہوٹل جھیل کے کنارے کھڑا ہے، اور آدھا پانی میں ڈوب چکا ہے، صرف تین کمرے باقی بچے ہیں۔ پورے چاند کی رات میں سدپارہ جھیل سفید جادو کرتی ہے جو کالے جادو سے زیادہ کشش رکھتا ہے۔

سفروں میں گزری ایک رات کے پچھلے پہر میری آنکھ کھلی ۔ دروازہ کھول کے باہر نکلا تو باہر منظر ہی عجب تھا۔ پانی کی سطح بہت اوپر تک چڑھ آئی تھی اور کمروں کے باہر بنے لان جہاں میں بیٹھا تھا وہ اب دو تین انچ پانی میں تھے۔ سامنے چودھویں کا چاند ٹکا تھا اور پانی دودھیا ہوگیا تھا۔ ایسی وحشت کی رات تھی کہ دل چاہنے لگا جھیل میں ڈبکی لگا کر اس کے پاتال میں اتر جاؤں۔ پورے چاند کی راتوں میں کسی بھی جھیل پر ایسی وحشت طاری ہوجاتی ہے۔ میں اب کبھی کبھی گھر میں بیٹھا سوچتا ہوں کہ چاند سدپارہ پر چمک رہا ہو گا، شاید کوئی میری طرح کا دیوانہ دیکھتا ہو، اور شاید کوئی جھیل میں غرق بھی ہو گیا ہو۔

سدپارہ جھیل کے کنارے — فوٹو سید مہدی بخاری
سدپارہ جھیل کے کنارے — فوٹو سید مہدی بخاری

سدپارہ جھیل، اور ستاروں سے بھرا آسمان — فوٹو سید مہدی بخاری
سدپارہ جھیل، اور ستاروں سے بھرا آسمان — فوٹو سید مہدی بخاری

سدپارہ جھیل پر صبح کا منظر — فوٹو سید مہدی بخاری
سدپارہ جھیل پر صبح کا منظر — فوٹو سید مہدی بخاری

یہ اسکردو کا ہی خاصہ ہے کہ قدرت نے اسے ہر زیور سے آراستہ کیا۔ جھیلیں، صحرا، دریا، باغات، دنیا کی بلند ترین چوٹیاں، کیا ہے جو اسکردو میں نہیں۔ بالکل بلتی دُلہن کی طرح سجی یہ وادی سر سے پاؤں تک قابلِ دید ہے۔ انسان کی یادوں کا بھی ایک دفتر ہوتا ہے جو کھلتا ہے تو کھلتا ہی چلا جاتا ہے، فائلیں اوپر نیچے لگنے لگتی ہیں۔ سفر میں گزرے روز و شب فلم کی طرح آنکھوں اور دماغ کے پردے پر چلنے لگتے ہیں۔ اسکردو سے جڑی ٹھنڈی یادیں پنجاب کے حبس زدہ موسم میں شدت سے گھیر لیتی ہیں۔

پہاڑوں میں سورج جلدی ڈوب جاتا ہے لیکن کافی دیر تک ہلکی روشنی رہتی ہے۔ سورج غروب ہونے اور رات آنے کے بیچ کافی وقت ایسا ہوتا ہے جیسا بھور سَمے ۔۔۔۔ نہ دن ہوتا ہے نہ رات ۔۔۔ ایسے ہی ایک وقت میں چلتے چلتے رک کر دیکھا تو ایک گھر کی کھُلی کھڑکی سے بلتی بچے نے جھانکا اور اپنے ایک ہاتھ سے بائے بائے کرنے لگا۔ سارے دن کی تھکن سبز آنکھوں والے بچے کی اس حرکت سے ختم ہو گئی تھی، پھر کھڑکی بھی بند ہو گئی۔

اس پہاڑی کچی پگڈنڈی پر دور تک کوئی نہیں تھا، آہستہ آہستہ نیچے وادی میں آباد گھروں کی بتیاں جلنا شروع ہوئیں، دیکھتے دیکھتے وادی ٹم ٹم کرنے لگی۔ رات پھیلی تو پگڈنڈی چھوڑ کر مسافر مرکزی سڑک پر آ گیا۔ سڑک کے دونوں کنارے خشک پتوں سے بھرے ہوئے تھے۔ ہوا چلی تو پتوں نے کناروں کو چھوڑا اور تارکول کے اوپر رقص کرنے لگے۔ ہوا کے دباؤ سے خشک پتے لڑکھڑاتے جاتے تھے۔

— فوٹو سید مہدی بخاری
— فوٹو سید مہدی بخاری

— فوٹو سید مہدی بخاری
— فوٹو سید مہدی بخاری

یہ خزاں کا موسم تھا۔ دور کہیں اسپیکروں سے نوحے کی آواز آ رہی تھی۔ محرم کا آغاز تھا تو وادی میں ویسے ہی اداسی تھی۔ خزاں کی افسردہ رات میں دور سے گونجتے بین ماحول کو مزید سوگوار بنا دیتے ہیں۔ میرا دل چاہنے لگا کہ وادی میں ریل کی سیٹی بھی گونجے، لیکن ہمارے شمال میں ریل نہیں چلتی۔ مجھے یاد آنے لگا کہ ایسی ہی سرد افسردہ راتوں میں کئی سال پہلے ریل گزرنے کی آواز سنا کرتا تھا بلکہ جاگ کر ریل کی سیٹی کا انتظار کیا کرتا تھا، سیٹی سنے بغیر نیند نہیں آتی تھی۔ چلتی ریل کی سیٹی، خزاں کے لڑکھڑاتے پتے، بچے کے ہاتھ کا اشارہ، اور فضا میں گونجتا نوحہ یہ سب جدائی کے ہی استعارے تھے۔

خیالوں میں گم چلتے چلتے گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی ایک چیک پوسٹ پر بیٹھے جوان نے سیٹی بجائی تو ریل کی سیٹی سے دھیان ٹوٹ گیا۔ پہلے اس نے شناختی کارڈ چیک کیا، پھر بولا "محرم کے دنوں میں چیکنگ زیادہ کرنی پڑتی ہے، معافی چاہتا ہوں، آپ کچھ لے کر تو نہیں چل رہے؟" دل تو چاہا کہ کہہ دوں کہ ہاں لے کر چل رہا ہوں ۔۔۔۔ خیال اور خشک پتے ۔۔۔ پر جواب میں بس زبردستی کا مسکرانا پڑا۔

کٹپانا ولیج، اسکردو — فوٹو سید مہدی بخاری
کٹپانا ولیج، اسکردو — فوٹو سید مہدی بخاری

برالدو دریا — فوٹو سید مہدی بخاری
برالدو دریا — فوٹو سید مہدی بخاری

— فوٹو سید مہدی بخاری
— فوٹو سید مہدی بخاری

کچورا جھیل پر رات کا منظر — فوٹو سید مہدی بخاری
کچورا جھیل پر رات کا منظر — فوٹو سید مہدی بخاری

کچورا جھیل — فوٹو سید مہدی بخاری
کچورا جھیل — فوٹو سید مہدی بخاری

ہوٹل پہنچا تو منہ دھوتے ہوئے آئینہ دیکھا، بالوں میں پتہ اٹکا تھا۔ مجھے پتہ نہیں کیا سوجھی میں نے وہ میپل کا چھوٹا پتہ اپنے کیمرا بیگ کی ایک جیب میں رکھ دیا۔ ابھی بھی سامنے ہی پڑا ہے۔ کچھ دیر پہلے ریل گزری اور اس کا بھونپو بجا تو نظر خود بخود اس پتے پر چلی گئی جو کمرے کی میز پر رکھا تھا۔

اسکردو کی یادوں کا سمندر ایک بار پھر بپھر چکا تھا۔


لکھاری پیشے کے اعتبار سے نیٹ ورک انجینیئر ہیں۔ فوٹوگرافی شوق ہے، سفر کرنا جنون ہے اور شاعری بھی کرتے ہیں۔ ان کا فیس بک پیج یہاں وزٹ کریں۔

سید مہدی بخاری

لکھاری یونیورسٹی آف لاہور کے کریئٹیو آرٹس ڈیپارٹمنٹ میں پڑھاتے ہیں۔ فوٹوگرافی شوق ہے، سفر کرنا جنون ہے اور شاعری بھی کرتے ہیں۔

ان کا فیس بک پیج یہاں وزٹ کریں: سید مہدی بخاری فوٹوگرافی

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (114) بند ہیں

Mir Faisal Apr 02, 2015 04:13pm
amazing but painstaking work - nice landscapes
Waqar Apr 02, 2015 04:21pm
تصویر، تحریر دونوں دیوانہ کیے دیتے ہیں مگر سفر کیسے ہو سکردو کا۔ فلائٹ غیر یقینی، سفر مشکلات سے پر،
شفقت اللہ Apr 02, 2015 04:37pm
اسلام علیکم واقعی ناقابل یقین خوبصورتی ہے اسکردو کی۔ کمال فوٹوگرافر کا ہے کہ جس نے کس خوبی سے قدرت کے ان حسین نظاروں کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔ جادوئی مناظر ہیں۔
Sharminda Apr 02, 2015 05:13pm
Amazing. Subhan-Allah.
Riaqata ali Apr 02, 2015 05:19pm
heaven on the earth very very beautifull
adnan Apr 02, 2015 05:38pm
so nice brother
asif Apr 02, 2015 05:43pm
great pix.
Suhail Akhtar Apr 02, 2015 05:45pm
Excellent photography and travelogue of Skardu, a heaven on earth. Thanks to Syed Medhi Bukhari for such a lovely virtual tour and thanks to Dawn as well for giving space to a wonderful photo artist. Keep up your lovely work and keep sharing the natural beauty of Pakistan through your lense. Rgds.
Muhammad Arshad Apr 02, 2015 06:03pm
Excellent Work. Keep it up and introduce us to pure Pakistan
anees Apr 02, 2015 06:13pm
the people living there are the luckiest people in the whole world to have such rich treasure of natural beauty
Hanif Apr 02, 2015 06:25pm
!Simply Awesome
Shahi Apr 02, 2015 06:43pm
outstanding, speechless
Muhammad Naeem Apr 02, 2015 06:59pm
!Great Mehdi Sb
Shakeel Ahmad Apr 02, 2015 07:00pm
Great Photography
Hammad Apr 02, 2015 07:01pm
استاد سید مہدی بخاری نے آپ لوگوں کے سامنے ان منظر کو ابھا ر کے پیش کیا ہے. استاد یس. یم بخاری کی ہر تصویر ایسا خوبصورت منظر پیش کرتی ہے کے ان کو الفاظ میں لکھنا بوہت مشکل ہے . اور جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ استاد سید مہدی بخاری نہ کہ مشورو معروف فوٹوگرافر ہیں بلکے بوہت اچھے مصنف ہیں . آپ کی جتنی بھی تعریف کی جاۓ بہت کم ہے. آپ کی زندگی سادہ سی ہے آپ کہ اندر اک آرٹسٹ ہے. جو کہ تصویروں اور آپ کے علم سے بظاھر ہیں . ہماری آپ کے لئے دل سے دعا ہے کہ آپ کو الله خوب ترکی دے اور آپ کا سایہ ہم پر تاحیات رکھے . امین
Raja Apr 02, 2015 07:19pm
do u have FB ? nice pics i would like to see your all pics ..thanks for sharing
عبدالرحمن بخاری Apr 02, 2015 07:19pm
بہت خوبصورت منظر کشی کی ھے اور لاجواب سفرنامہ لکھا ھے تصاویر اور تحریر کی مدد سے سکردو کی سیر کی ھم نے اس لاجواب کاوش پر ھم مہدی صاھب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتےہیں کہ مستقبل میں گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کو بھی اس خوبصورت انداز میں سامنے لانے کی کوشش کرینگے
M.Ali Apr 02, 2015 07:43pm
great but I like khaplu all of the places
imtiaz hussain Apr 02, 2015 07:49pm
bht aallaw sir kiya xaber10 photography kiya hai apn y .....skardu ka bhaoot khoob and keep it p...
Fida Karim Apr 02, 2015 08:08pm
very nice Mr mehdi. I highly appreciate your pix and writing style. It is suggested u to visit Base Camp of Rkhaposhi in Minapin Hunza-Nagar district. Its simly stunning place.Here are some pictres of Base Camp of Rkhaposhi
Azhar Ahmed Baig Apr 02, 2015 08:11pm
syed mehdi bukhari really thankful for sharing us such stunning beauty of natur. i will sure visit skardu.
Hamid Khan Apr 02, 2015 08:22pm
Fascinating and charming.
Hussain Abbas photographer Apr 02, 2015 09:23pm
اسلام علیکم واقعی اسکردو کی خوبصورتی ناقابل یقین ہے۔ قدرت کے ان حسین نظاروں کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔ All the Best Photography
Hussain Abbas photographer Apr 02, 2015 09:27pm
واقعی سکردو کی خوبصورتی ناقابل یقین ہے ۔ کمال فوٹوگرافر کا ہے کہ جس نے کس خوبی سے قدرت کے ان حسین نظاروں کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔ ۔
Sajjad Apr 02, 2015 09:38pm
?Are these pics edited or camera worked
Muhammad Usman Awan Apr 02, 2015 09:47pm
wonderful views.......superb photography.........after reading and viewing it looks that man is actually there.
سمیرا Apr 02, 2015 09:51pm
عکس در عکس ۔۔۔ لفظ در لفظ۔۔۔۔۔۔خوب سے خوب تر۔۔۔۔۔۔۔۔ خوب صورت پاکستان ۔۔۔۔۔۔ مہدی سر آپکی تحریر ہمیشہ سے ہی پر اثر لگی اور فوٹو گرافی تو کمال است ۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔ آپکا شوق اور آپکا جنون قائم رہے امین :)
Fahim Ahmed Apr 02, 2015 10:46pm
بہت شاندار تصاوير ہيں،،،اللہ نے ہمارے ملک کو بے پناہ حسن سےنوازا ہے،،، فوٹوگرافر صاحب خوش قسمت ہيں کہ انہيں ايسي خوبصورت جگہوں کو خود ديکھنے کا موقع ملتا ہے،،،،، ان کي فوٹوگرافي بھي کمال کي ہے،،،،،بہت ہي شاندار،،،،،،جتني تعريف کي جائے کم ہے،،،،
LIAQAT ALI Apr 02, 2015 10:48pm
Yaar plz yeh koi mujhy bta day k meri iss jant kay halaat kaisay hain...mtlb taliban ya koi terrorism ka masla too nhi...yar iss jaga ka laxmi visit krna chahy
ABDULLAH Apr 02, 2015 11:00pm
اسلام علیکم واقعی ناقابل یقین خوبصورتی ہے اسکردو کی۔ کمال فوٹوگرافر کا ہے کہ جس نے کس خوبی سے قدرت کے ان حسین نظاروں کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔ جادوئی مناظر ہیں۔
Imran Apr 02, 2015 11:07pm
One word......Mesmerising.yyour next stopover should be on Mighty Mountain.K2
usman ali Apr 02, 2015 11:48pm
very very nice photos...during reading and seeing pix i feel that i goes on that tour...i enjoy it very much and appreciate the work of that person who done this all..and tell us that there are such places in ..pakistan which has no comparison.
kamran islam Apr 02, 2015 11:57pm
WONDERFULL BUKHARI SB
arslan Apr 03, 2015 12:03am
amazing article .
Ejaz Hussain, Karachi Apr 03, 2015 01:36am
Thanks, Syed Mehdi Bukhari, your photo graphics is great
محمد حکیم Apr 03, 2015 01:42am
بہت اچھا جگہ ہیں گلگت اور ہنزہ کا میں نے سیر کیا ہیں مگر اب ضرور اسکردو سیر کرو نگا بہت اچھا لگا یہ سب دیکھ کر
محمد حکیم Apr 03, 2015 01:45am
Very nice place
hafiz zeeshan arshad mughal Apr 03, 2015 01:48am
Allah ki qudrat ke kiya kehney mashallah
wazir mohsin Apr 03, 2015 03:47am
sir bohot khoob skardu ko is husn e nazar sy hum ny kabi ni dakha tha jis tarha ap ny dikhaya hai...ap k alfaz par k to ab yaqeen ho chala hai k waqi mai hum jannat mai rahty hai .......thanks mujy ya ahsas dilany k lea........ Allah ap ko kamiyabi or izat ata farmain....
سید اسد عباس Apr 03, 2015 03:50am
@LIAQAT ALI نا میرا بھائی یہ گلگت بلتستان میں ہے اور گلگت بلتستان پاکستان کا سب سے پرامن خطہ ہے ادھر طالبان کا نام و نشان ہی نہیں
Syed mubarik Apr 03, 2015 04:51am
سکردو کو آجکل جاکے کوئی دیکھے خوبانی بادام چیری کے دختوں پر رنگ برنگے پھول جنت کا منظر پیش کر رھے ھیں
Syed mubarik Apr 03, 2015 04:52am
سکردو وقعا جنت نظیر ھے
duraj khan tandi Apr 03, 2015 05:05am
فبى ائ الاء ربكماته كزبان
duraj khan tandi Apr 03, 2015 05:06am
فبى ائ الاء ربكماته كزبان
duraj khan tandi Apr 03, 2015 05:06am
فبى ائ الاء ربكماته كزبان
محمد عبدالحارث Apr 03, 2015 05:53am
بہترین
FAWAD AHMED Apr 03, 2015 09:22am
MAIN NAY YEH SAFAR JULY 2012 MAIN KIA THA AAJ TAK YAAD HAI KABHI NA BHOONY WALA SAFAR AUR SHYED ZINDGI KAB DOBARA MOUQ MILAY
Sadaqat Ali Khan Apr 03, 2015 11:06am
fantastic bro very nice
شیر زمان خان Apr 03, 2015 11:06am
خوبصورت تصاویر اور ان سے بھی خوبصورت اندازِ تحریر۔ لکھتے رہیے۔
Zahid Apr 03, 2015 11:21am
بہترین تحریر ہے ، ایسی تحریں بڑھ کر زہنی سکون مل جاتا ہے ۔
Naveed Aziz Apr 03, 2015 11:34am
This is amazing place never ever seen before is this place really in Pakistan? I really want to go for outing there but i think this place is too far to reach, it takes a lot of time in travelling so government management needs to make approaches easy for these kind of places. You are nicely identifying the beautiful places of Pakistan and these places are really beautiful but unfortunately, only the some of the visitors can enjoy there but the people who already lived there they enjoying nature daily actually they are lucky. Very Nice Share!
shahid Apr 03, 2015 11:40am
beautiful
safdar Apr 03, 2015 11:47am
سر آپ نے کمال کر دیا ہے۔
Raj Apr 03, 2015 12:56pm
Dear Sir, You pictures are amazing and beautiful.
Raj Apr 03, 2015 12:58pm
The Pictures you posted are amazing and beautiful. It remindes how beautiful our earth is. But some of the people are destroying it.
نور Apr 03, 2015 01:48pm
بہت دلکش تصویریں ہیں۔ یقینا سکردو ایک بہت ہی حسیں خطہ ہے۔ سکردو صرف خوبصورت علاقہ ہی نہیں بلکہ بہت خوبصورت، مہذب، مہمان نواز اور پر امن لوگوں کی زمین ہے۔ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ زمین کی خوبصورتی میں کھو کر لوگ وہاں رہنے والوں کی سیاسی، معاشی اور سماجی مشکلات کو بھول جاتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔
Adil Apr 03, 2015 01:56pm
hues, shades and colors, not only in pictures but in writing also. keep it up!
Rai Usman Haider Apr 03, 2015 02:45pm
Excellent photography and travelogue of Skardu
shahi naz Apr 03, 2015 02:59pm
i like it vire nice
SHANZ Apr 03, 2015 03:10pm
I AM ALSO VISIT ALL THIS PLACES.NO WORDS ABOUT IT.BUT BROTHER VISIT KHAPLLO FORT AND CHAKCHIN MASQUE BOTH ARE FABULOUS THANKS FOR NICE PIC. GOD BLESS YOU
Syed Tayar Apr 03, 2015 03:22pm
stunning pictures ....very beautiful and natural Really the Heaven on Earth.
Sardar jamil khan Apr 03, 2015 03:35pm
انجئنیر صاحب نے بہت خوبصورتی سے سکردو کی منظر کشی اور تصویر کشی کی ھے۔ میں بچپن (غالبا 7/8سال) کی عمر میں سکردو کے یہ سارے مناظر دیکھ چکا ہوں۔ کچورا کے سرخ سیب، درختوں کے بیچ ایک فوکر طیارے کا ڈھانچا، دریا میں تیرتی ھوئی مچھلیاں، شہتوت اور خوبانی کے باغات اور کالے جنگل کبوتر۔۔۔ صرف دیوسائی کا میدان دیکنھے کی حسرت ھے۔ انجنئر صاحب نے بھی دیوسائی کی کوئی تصویر ایڈ نہیں کی۔۔۔۔
Sardar jamil khan Apr 03, 2015 03:40pm
انجئنیر صاحب نے بہت خوبصورتی سے سکردو کی منظر کشی اور تصویر کشی کی ھے۔ میں بچپن (غالبا 7/8سال) کی عمر میں سکردو کے یہ سارے مناظر دیکھ چکا ہوں۔ کچورا کے سرخ سیب، درختوں کے بیچ ایک فوکر طیارے کا ڈھانچا، دریا میں تیرتی ھوئی مچھلیاں، شہتوت اور خوبانی کے باغات اور کالے جنگل کبوتر۔۔۔ صرف دیوسائی کا میدان دیکنھے کی حسرت ھے۔ انجنئر صاحب نے بھی دیوسائی کی کوئی تصویر ایڈ نہیں کی۔۔۔۔
afzal Apr 03, 2015 03:48pm
@anees .......thankxxx
Farhan Rao Apr 03, 2015 04:49pm
Jannat ki Tasveeeeer Lagti hy
hamid farooqi Apr 03, 2015 05:26pm
bohat hi acha laga hamara Pakistan kitna khubsorat ha aur ham bahiur bhagte hen dear Mehdi bhi ap ki photo garphi aur ap ne jo manzar pesh kia behad khub sortoi se pesh kis aur ap ne real Pakistani hone ka hak ada kar dia I hope k next b ap apne mulk k bare m esi tara kam karte rehe ge khuda ap ko himat aur sehat atta farmay Ameen ap ne kamal kar dia boooooooooohat hi acha laga very nice.............hamar mulk hamari pehchan............. very good best of luck
Wajid Zaidi Apr 03, 2015 05:46pm
Amazing and beautiful I also visited Skardu but here we can see through the eyes of Mehdi Bokhari. Especially the photography of Night is breathtaking. The writing is as commendable as the photography is.
Amjad Apr 03, 2015 06:04pm
Waooow Great report I like it amjad 00971508996350
Afaq Ahmad Khan Apr 03, 2015 06:32pm
Aur tum Allah kee kis kis naimat ko Jhutlao gay. Unbelievable knobs urge and amazing scenes. Allah O Akbar
SABA BAJEER Apr 03, 2015 07:36pm
behtren pics hain jin ko dekh k dil khush hogaya or wehan janey ka dil krha he hamen yakeen nahen arha k pakistan me bhi itni khubsoorat jagaen haon nice work
wasif khan Apr 03, 2015 08:11pm
nice very nice and .................................
afzal Apr 03, 2015 08:26pm
super owesome
Liaqat Ali Apr 03, 2015 08:42pm
this is my homeland u have visited every place alham dulillah
Zaheer Apr 03, 2015 08:58pm
So nice bro
Amiruddin Mugal Apr 03, 2015 09:13pm
great photography
Nasir muhammad Apr 03, 2015 09:48pm
Great pix brother
Hussain Apr 03, 2015 10:44pm
لیکن یہ سر زمین اب تک بے آئین ھے
Muhammad Abid Bhatti Apr 04, 2015 01:44am
Ankho aur Roh ko sakoon mila tasaweer dekh kar, Subhan Allah kitna hussan hae,, Thanks to Sir Mehdi Bukhari
Muhammad Awais Apr 04, 2015 06:47am
amazing but painstaking work - nice landscapes pic or tahrer dil me beth jati hen par aye kesy dekhny ko dil krny lag gia jb se pic dekhi
sahib Apr 04, 2015 02:53pm
very nice looking
saba Apr 04, 2015 05:13pm
sakardo is so beautiful and amazing and photography is owsm .mai to khou he gai in pctures ko dekh k its wow :)
Mazahir Hussain Apr 04, 2015 07:37pm
awesome pics...never seensuch a photography...coment less pics...
adeel ahmed Apr 04, 2015 07:44pm
wow so nice pic i like it
irfan baltistani Apr 04, 2015 08:37pm
@LIAQAT ALI there is no theart of taliban or any other group.simply skardu is very peaceful city.
sonia ali Apr 04, 2015 10:46pm
bht achy lagey ye sab
sonia ali Apr 04, 2015 10:46pm
v nice
sonia ali Apr 04, 2015 10:48pm
ناقابل یقین خوبصورتی ہے اسکردو کی لاجواب سفرنامہ
sonia ali Apr 04, 2015 10:52pm
واقعی سکردو کی خوبصورتی ناقابل یقین ہے ۔ کمال فوٹوگرافر کا ہے کہ جس نے کس خوبی سے قدرت کے ان حسین نظاروں کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔ ۔
Ghulam Abbas Apr 05, 2015 10:11am
so fabulous beauty of Gilgit Baltistan.......I love GB
اصغر Apr 05, 2015 06:57pm
ماشاء اللہ میں سکردو کا رہائشی ہوں اور میں نے اس قبل اس طرح ناقابل یقین تصاویر نہیں دیکھی تھی۔ مجھے فخر ہے سکردو پر۔ ہر دیکھنے والے جو تخیل میں جنت ہے اس کی عکاسی کر رہا ہے۔ سید مہدی بخاری صاحب آپ نے کمال ہی کر دیا۔
طیب ابراہیم Apr 05, 2015 10:27pm
اتنی خوبصورت جگہ کے بارے میں اتنی خوبصورت تحریر۔۔۔ آج تو غضب ہو گیا۔
Zulqarnain Ansari Apr 06, 2015 04:00pm
کم و بیش ان تمام جگہوں کو میں نے کئی بار دیکھا ہے مگر جس حسین زاویہ سے آپ نے ان مناظر کو دیکھا اور کیمرہ میں محفوظ کیا، ایسا بہت کم لوگ کر پائے ہونگے۔
M. Siddique Apr 07, 2015 01:10pm
nice efforts we love it and more like such efforts . thanks again
فردوس جمال Nov 16, 2015 07:11pm
ماشاءاللہ تبارك الله بہت خوبصورت سفرنامہ ، بہت نفیس اور عمده فوٹو گرافی .
Muhammad boota Feb 07, 2016 03:36pm
ماشاءاللہ تبارك الله بہت خوبصورت سفرنامہ ، بہت نفیس اور عمده فوٹو گرافی .
Abid Feb 07, 2016 07:03pm
Splendid.
Rashid Tanoli Feb 08, 2016 06:03pm
Bohat Khoob Bukhari Sahib Beautifull Amazing Very Nice You'r photographry Ap likhte bhi bohat acha ho
Abdullah Ghalib Feb 25, 2016 07:50pm
Hazoor Thori kami reh Gayi...Sadpara lake k thora Aagy Deosai ko jaty huye bus minutes k Fasly pe Sadpara village hai...If You have visited or not in your tour but I think that is Marvelous...Jhirnon aur chashmon ki Bansaryon mein ghira hua...Baghon aur jangal ki aut liye...ik chota sa janat jaisa village... Mry khavabon ka Maskan hai wo
Abdullah Ghalib Feb 25, 2016 07:59pm
The PLACE OF mY DREAMS,sADPARA VillaGE is MissinG...
Dr.M. Hassan Khan Ammacha Secretary Health Gilgit Baltistan (Retired) Feb 28, 2016 11:42am
بلتستان کا قدرتی حسن، بخاری صاحب کی فوٹو گرافی ،زرمست حاجی کے زبان کا جادو،ہر چیز دوسرے کو دو آتشہ بنا رہا ہے ۔دیکھنے کی چیز پن گیی ہے۔
Abdullah Khan Ghalib Mar 04, 2016 08:22pm
۔ اسکردو میں موت بھی خوبصورت ہے۔ پہاڑوں کے پیچھے دیر سے ابھرنے والے سورج کی پہلی پہلی روپہلی کرنیں یوں آہستہ آہستہ جھیل میں اُترتی ہیں جیسے کوئی بہت مقدس پانی میں پہلے آہستہ سے اپنے پیر کی انگلیاں ڈبوئے، پھر تلوے، اور آخر میں ایڑھیاں۔ زندگی میں پہلی بار کرنوں کو پانی میں اترتا وہیں دیکھا تھا۔ ۔ تبت والے کہتے ہیں کہ یہ دریا شیر کے منہ سے نکلتا ہے، اس لیے اسے شیردریا کہتے ہیں۔ بھلا ہو اس شیر کا جس نے اپنے قبیلے کی روایات کے خلاف نعمت نِگلی نہیں اُگلی ہے پورے چاند کی رات میں سدپارہ جھیل سفید جادو کرتی ہے جو کالے جادو سے زیادہ کشش رکھتا ہے۔ چاند سدپارہ پر چمک رہا ہو گا، شاید کوئی میری طرح کا دیوانہ دیکھتا ہو، اور شاید کوئی جھیل میں غرق بھی ہو گیا ہو۔ Marvelous
Tariq Jun 23, 2016 04:40pm
Sir boht acha hy but agr ap ye b lkihty jyen k safr kitny ganto ka hy to hmary liy asani ho gi
Abid Jul 08, 2016 08:47pm
So very beautiful.......
inayat U khan Nov 30, 2017 08:13am
Subhan Teri OudratALLAH PAK ki shaan is visible in every inch of fhese fotos We are taken away dumbstruck viewing these and speak out "SUBHAN TERI QUDRET BLESSED BE THY HOLY NAME (AMEEN)
inayat U khan Nov 30, 2017 08:16am
ALREADY done
inayat U khan Nov 30, 2017 08:19am
SUBHAN TERI QUDRET O ALLAH BLESSED BE THY HOLY NAME A BILLION OF TIMES(AMEN)
BABAR KALEEM Nov 30, 2017 09:17am
THI AARZOO TU YEH KAY MILAY AARZOO E DIL YEH AARZO NA THI KAY FAQAT AARZOO MILAY
اقبال حُسین Nov 30, 2017 09:56am
آپ نے پاکستان کے جو مناظر دکھا دیے ہیں وہ واقعی قابلِ رشک ہیں۔ سید مہدی بُخاری آپکا جواب نہیں۔ شکریہ
Basharat Nov 30, 2017 11:08am
Amazingly beautiful photography. Very well done. Keep up the good work and visit Canada, be my guest.
اسرار حسین Nov 30, 2017 11:53am
میرا سکردو حسیں ہے. جنت کی یہ جبیں ہے. دنیا کی کوئی جگہ سکردو جیسی نہیں کہ جہاں دریا, صحرا, جھیل, پہاڑ, میدان, برف, سبزا اور پھول سب ایک ساتھ آپکا استقبال کرے. قدرت نے تنگ پہاڑی سلسلوں کے دامن میں سکردو کے ساتھ ہر حوالے سے بہت فیاضی دکھائی ہے. شائد اسی نسبت بلتستان والے بھی بھلے لگتے ہیں.
Muhammad Vayani Nov 30, 2017 12:07pm
Fascinating and charming.
Muhamamd Ali Nov 30, 2017 12:45pm
I am also from Skardu. I would like to add two things regarding people and society of Skardu, rather whole Baltistan, Crime rate 0% and Literacy rate around 90%................would someone believe??......No thieves, no looters, no killers....This is also Pakistan.
Ali Nov 30, 2017 02:19pm
Wow..............
rAFIQUE AHMED KHOSO Nov 30, 2017 03:06pm
EXCELLENT! WHAT A BEAUTIFUL PLACE IN EARTH!