• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حمزہ عباسی تحریک انصاف سے الگ

شائع April 1, 2015
حمزہ علی عباسی، عمران خان— فوٹو ٹوئٹر
حمزہ علی عباسی، عمران خان— فوٹو ٹوئٹر

پاکستانی ہدایت کار اور اداکار حمزہ علی عباسی نے منگل کے روز تحریک انصاف کے کلچرل سیکرٹری کے عہدہ سے استعفی دے دیا۔

اس کا اعلان حمزہ علی عباسی نے سماجی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک اسٹیٹس کے ذریعے کیا۔

حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے اپنی ایک فلم میں کام کیا ہے اور ان کے مطابق وہ اس فلم میں کام کرنے کے باعث خود کو تحریک انصاف کے کلچرل سیکرٹری کی حیثیت سے کام کرنے کے لیے فٹ محسوس نہیں کرتے۔

۔
۔

انہوں نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ یہ بہت ہی بہترین فلم ہے لیکن کچھ سینز ایسے ہیں جو بنیادی طور پر صحیح نہیں جس کی وجہ سے وہ خود کو مزید پارٹی میں رہنے کے قابل نہیں سمجھتے۔

حمزہ علی عباسی تحریک انصاف کے بہت ہی فعال کارکن رہ چکے ہیں اور انہیں کئی بار تحریک انصاف کے ممبرز کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024