• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کامران اکمل سڑک پر پکڑے گئے

شائع March 31, 2015
امران اکمل نے اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے موقع پر ہی 500 روپے جرمانہ ادا کیا اور اپنے سفر کا دوبارہ سے آغاز کردیا—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
امران اکمل نے اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے موقع پر ہی 500 روپے جرمانہ ادا کیا اور اپنے سفر کا دوبارہ سے آغاز کردیا—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

لاہور: رِنگ روڈ پولیس نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے والے وکٹ کیپر کامران اکمل کو گزشتہ روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

سینیئر پولیس افسر تنویر بٹ کے مطابق پیٹرولنگ ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ کے نزدیک کالے شیشوں والی ایک گاڑی کو روکا، جس کی ڈرائیونگ سیٹ پر انٹرنیشنل کرکٹر کامران اکمل موجود تھے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ انھوں نے دھوپ سے بچنے کے لیے شیشوں پر رنگ کروایا ہے۔

تاہم کامران اکمل نے اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے موقع پر ہی 500 روپے جرمانہ ادا کیا اور اپنے سفر کا دوبارہ سے آغاز کردیا۔

یاد رہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب کامران اکمل پر لاہور میں روڈ قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانہ کیا گیا ہے۔

جبکہ ان کے چھوٹے بھائی عمر اکمل کو فروری 2014 میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور پھر وارڈن سے جھگڑے پر پورا ایک دن گلبرگ پولیس اسٹیشن کے حوالات میں گزارنا پڑا تھا۔ بعد ازاں انھیں عدالت سے ضمانت کرانی پڑی تھی۔

مزید پڑھیں:عمر اکمل اور ٹریفک پولیس وارڈن کے درمیان جھگڑا ختم ہوگیا

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024