• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع March 30, 2015 اپ ڈیٹ January 22, 2020

ذہنی تناﺅ سے بچاﺅ میں مدد دینے والی 10 غذائیں

فیصل ظفر


موجودہ میں لوگ بہت زیادہ مصروف رہتے ہیں اور یہ چیز جسمانی و ذہنی طور پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ذہنی تناﺅ یا دباﺅ بہت زیادہ عام ہوچکا ہے۔

ہر دوسرا فرد اس وقت اسٹریس یا ذہنی تناﺅ کا شکار ہوتا ہے یہاں تک کہ بچے بھی تعلیمی مصروفیات کے نتیجے میں چڑچڑے ہوجاتے ہیں اور اس دباﺅ کا حد سے زیادہ بڑھ جانا انسانی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے کیونکہ متعدد ذہنی و جسمانی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تاہم آپ کی غذا اس تناﺅ کو کم یا ختم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

درحقیقت کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو بلڈ شوگر ہی نہیں بلکہ آپ کے جذباتی ردعمل کو بھی مستحکم کرنے کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں اور ایسے ہی سپرفوڈ کے بارے میں جاننا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

سبز پتوں والی سبزیاں

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

جب انسان ذہنی تناﺅ کا شکار ہوتا ہے تو اس کے اندر فاسٹ یا جنک فوڈ کی خواہش بھی بڑھ جاتی ہے مگر اس موقع پر سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ دماغ میں خوشی کا احساس پیدا کرنے والے کیمیکل ڈوپامائن کی مقدار بڑھاتا ہے جو آپ کو پرسکون کردیتا ہے۔ 2012 میں طبی جریدے جرنل آف ایفیکیٹو ڈس آرڈرز میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ان سبزیوں میں فولاٹی نامی جز موجود ہوتا ہے جو ڈپریشن کی علامات کا خطرہ کم از کم کردیتا ہے جبکہ اوٹاگو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق زیادہ پھل اور سبزیاں کھانے والے افراد زیادہ پرسکون، خوش باش اور توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔

جو کا دلیہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اگر تو آپ دلیے کے شوقین ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کو بھی ذہنی تناﺅ کا سامنا ہی نہ کرنا پڑے، میساچوسٹیس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی ایک تحقیق کے مطابق دلے میں شامل کاربوہائیڈریٹس دماغ میں ایک کیمیکل سیروٹونین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کہ ڈپریشن سے نجات کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کی طرح ہی اثر کرتا ہے جبکہ دلیہ سے خون میں گلوکوز اور اسے آگے بڑھ کر ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی پیدا نہیں ہوتا۔

دہی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سننے میں چاہے جتنا بھی عجیب لگے مگر انسانی معدے میں پائے جانے والے بیکٹریا تناﺅ کو پھیلانے میں بھی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی 2013 کی ایک تحقیق کے مطابق معدے تک دماغی سگنل جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تناﺅ کے باعث ہاضمے کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں ، تاہم دہی میں موجود صحت بخش بیکٹریا دماغ کے ان حصوں کی سرگرمیاں کم کردیتے ہیں جو کہ جذبات کو کنٹرول کرتے ہیں جس سے ذہنی تناﺅ بھی کم ہوجاتا ہے۔

مچھلی

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

جب کوئی فرد تناﺅ کا شکار ہوتا ہے تو اس کے اندر دہشت یا فکرمندی کا باعث بننے والے ہارمونز جیسے کورٹیسول اور ایڈرنالائن کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے، تاہم اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اس مرض کا خطرہ 20 فیصد تک کم کردیتے ہیں۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ مچھلی میں شامل اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمونز کے منفی اثرات کو پسپا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بلیو بیریز

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

جب کوئی انسان ذہنی تناﺅ کا شکار ہوتا ہے تو اس کے اندر ایک جنگ بھی شروع ہوجاتی ہے، ایسے میں بیریز خاص طور پر بلیو بیریز میں پائے جانے والے اینٹی آکسائیڈنٹس تناﺅ پر قابو پانے کے لیے جسمانی ردعمل کو بہتر بناتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق بلیوبیری کھانے والے افراد میں خون کے سفید ذرات کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کہ تناﺅ پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پستے

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

جب ذہن میں منفی خیالات کا دباﺅ بڑھ جاتا ہے تو اپنے ہاتھوں سے کوئی چیز بار بار کرنا اس اندرونی کشمکش کو کم کردیتا ہے جیسے پستے یا مونگ پھلی کے چھلکوں کو اتارنا وغیرہ، یہ حرکت لوگوں کو پرسکون کرتی ہے جبکہ یہ میوہ وزن کم کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جبکہ دل کی صحت کے لیے اس کے فوائد کو بھی طبی ماہرین تسلیم کرتے ہیں۔ ماہرین کے بقول پستوں کے استعمال سے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کی سطح کم ہوجاتی ہے جس سے ذہنی تناﺅ میں بھی نمایاں کمی ہوتی ہے۔

چاکلیٹ

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

ڈارک چاکلیٹ کا روزانہ معمولی مقدار میں استعمال تناﺅ کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، ایک طبی تحقیق کے مطابق چاکلیٹ میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمونز جیسے کورٹیسول کی مقدار کم کردیتے ہیں جبکہ یہ خون کی شریانوں کی دیواروں سے ٹکرا کر بلڈپریشر کی سطح کم کرکے دوران خون کو بہتر بناتی ہے۔

دودھ

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

دودھ وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ ہمارے اندر خوشی کے احساس کو بڑھانے کے لیے بہتر جز ہے، لندن کالج یونیورسٹی کے انسٹیٹوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی اور ڈپریشن کا شکار ہونے کے درمیان تعلق پایا جاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار دہشت اور تناﺅ کے خطرے کو کم کردیتا ہے، دودھ کے ساتھ ساتھ مچھلی، انڈے کی زردی وغیرہ بھی اس مقصد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

ایووکیڈو

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

ایووکیڈو جسے مگر ناشپاتی بھی کہا جاتا ہے، کے ایک ٹکڑے کا کسی مشکل وقت استعمال تناﺅ کی سطح کو کم کرکے آپ کے اندر بھوک کا احساس بھی پیدا نہیں ہونے دیتا۔ سوئیڈن کی لوما لنڈا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ اس پھل کا استعمال لوگوں کے اندر اگلے تین گھنٹے تک کسی چیز کو کھانے کی خواہش کو 40 فیصد تک کم کردیتے ہیں اور اس طرح تناﺅ کا شکار ہونے پر صحت کے لیے نقصان دہ اشیاءجیسے فاسٹ فوڈ آپ کے لیے مسئلہ نہیں بنتے۔

کاجو

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

کاجو میں پائے جانے والا زنک ذہنی خوف یا فکر کی سطح کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق کاج کے استعمال سے ذہنی تشویش کی سطح میں 31 فیصد تک کمی آجاتی ہے کیونکہ اس میں شامل زنک ایک ایسے اعصابی کیمیکل پر اثرانداز ہوتا ہے جو کہ انسانی مزاج پر اثرانداز ہوتا ہے۔ کاجو میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور پروٹین بھی شامل ہوتے ہیں جو تناﺅ کو کم کرکے جسم کو دیگر طبی فوائد بھی پہنچاتے ہیں۔

تبصرے (6) بند ہیں

nida Mar 31, 2015 02:21am
artical was very informative, may be very helpful in our stress times
sabir Mar 31, 2015 08:38pm
chocolate is found in every second list, better writer suggest the manufacturer as well.
Imran Khan Mar 31, 2015 08:45pm
I am already facing stress and having headache. Definitely this article will be much helpful, Even a doctor can not notify us about the natural foods to relieve this mental pain and stress. Thanks dwan news for sharing such useful informations
Iqbal Apr 01, 2015 02:05pm
Very informative article with references; will be helpful to many in combating with stress like situations.
Zahid Apr 03, 2015 11:15am
یہ آرٹیکل خالص انگریزی سے اردو ترجمہ ہے، اس میں لکھاری کی کوئی کاوش نظر نہیں آتی، الا یہ کہ ترجمہ کیا ہے۔ کم از کم اتنا خیال ہی کر لیتے کہ صرف انُ چیزوں کا تزکرہ کرتے جو پاکستان میں دستیاب ہوں۔
فرحان فانی Apr 03, 2015 07:41pm
فرحان فانی اگریہ ترجمہ ہو تو بھی قاریین کے لئے مفید ہے ۔یہ سب چیزیں پاکستان میں دستیاب ہیں