• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کترینہ کیف کا مومی مجسمہ متعارف

شائع March 28, 2015
کترینہ کیف اپنے مومی مجسمے کے ہمراہ — فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس
کترینہ کیف اپنے مومی مجسمے کے ہمراہ — فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس

کترینہ کیف نےبھی لندن کے معروف مادام تساؤ میوزیم میں جگہ بنا لی۔

بولی ووڈ ستاروں کو لندن کا معروف مادام تساؤ میوزیم راس آگیا اور باربی ڈول کترینہ کیف کامجسمہ بھی مومی عجائب گھر کی زینت بن گیا۔

کترینہ کےایک ڈانسنگ پوز پر بنےمجسمے کو دیکھ کرحقیقی منظر کا گماں ہوتا ہے۔

مجمسے کی تقریب رونمائی میں مقامی اور ایشیائی فنکاروں نےشاندار رقص پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے اس موقع پر کترینہ کا کہنا تھا کہ یہ حیرت انگیز مجسمہ ہے جو بالکل میرے جیسا لگ رہا ہے۔

کترینہ کے مجمسے کی تیاری پر بیس فنکاروں نے چار ماہ کا عرصہ لگایا اور اس پرڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کے اخراجات آئے۔

واضح رہے کہ مادام تساؤ میوزیم میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان ، سلمان خان، ریتک روشن، ایشوریہ رائے، کرینہ کپور اور مادھوری ڈکشٹ کے مجسمے بھی موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024