• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

ماورا حسین بھی بولی وڈ میں قدم جمانے کو تیار

شائع March 28, 2015
ماورا حسین—۔فوٹو/ ماورا حسین آفیشل فیس بک اکاؤنٹ
ماورا حسین—۔فوٹو/ ماورا حسین آفیشل فیس بک اکاؤنٹ

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اب ہر دوسرا پاکستانی اداکار بولی وڈ انڈسٹری جا رہا ہے۔

فواد خان اور ماہرہ خان تو پہلے ہی بولی وڈ کی جان بن چکے ہیں، لیکن اب خبریں ہیں کہ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین بھی ہندوستانی فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کو تیار ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے دورہ ممبئی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انھیں جہاز میں بیٹھا ہوا، ان کا پاسپورٹ اور پھر گاڑی سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

A photo posted by Instagram (@instagram) on

A photo posted by Instagram (@instagram) on

وی جے سے ڈرامہ ایکٹریس بننے والی ماورا حیسن نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے 'میں بشریٰ' میں کام کیا، جس میں فیصل قریشی کے مد مقابل ان کے کردار کو کافی سراہا گیا۔

جبکہ فلم 'نامعلوم افراد' میں بھی ماورا اپنے فن کا جادو جگا چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماورا کو بولی وڈ سے دو فلموں میں کام کی پیشکش کی گئی ہے اور اس حوالے سے اسکرپٹس اُن کے زیر غور ہیں تاہم ابھی انھوں نے انڈین فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری۔

تبصرے (1) بند ہیں

naeem Mar 29, 2015 02:20pm
wish to can differentiate between urwa and marwa..

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024