• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'کوہلی اچھا نہ کھیلے تو کیا میں ذمہ دار ہوں'

شائع March 27, 2015
انوشکا شرما — اے ایف پی فائل فوٹو
انوشکا شرما — اے ایف پی فائل فوٹو

بولی وڈ اسٹار انوشکا شرما نے کہا ہے کہ اگر ویرات کوہلی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہو تو اس کا سہرہ میرے سر پر ڈال دیا جاتا ہے اور اگر اس کی کارکردگی خراب ہوجائے تو اس کا ذمہ دار بھی مجھے قرار دے دیا جاتا ہے۔

ہندوستانی جریدے فلم فیئر سے بات کرتے ہوئے انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور وہ کافی مضبوط ہیں مگر میڈیا پر اس طرح کی خبریں ہمارے کام پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویرات اپنی بیٹنگ پر توجہ دینا چاہتے ہیں مگر میڈیا پر ہمارے تعلق کو کسی اور انداز سے پیش کیا جاتا ہے اور مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس کی اچھی یا بری کارکردگی کا ذمہ دار مجھے ہی کیوں قرار دے دیا جاتا ہے، تاہم اس سے ہمارا تعلق متاثر نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ایک کھلاڑی ہے اور وہ جیتنے کے لیے کھیلتا ہے، یہ ہماری حماقت ہے کہ ناکامی پر ہم اس طرح کی باتوں پر توجہ دینا شروع کردیتے ہیں۔

انوشکا نے کہا کہ اگر ان باتوں پر ردعمل ظاہر کیا جائے تو کہا جاتا ہے کہ آخر میں نے اس طرح کی حماقت پر ردعمل ظاہر کیوں کیا اس لیے سب سے بہترین طریقہ کار یہی ہے کہ خاموشی اختیار کرکے اپنے کام کے ذریعے بولا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کمر میں تکلیف کی وجہ سے مجھے ابھی ہسپتال جانا پڑا تو کسی نے وہاں سے واپسی پر تصویر لے کر اسے چلا دیا اور اب کہا جارہا ہے کہ آسٹریلیا جانے کی وجہ سے مجھے یہ تکلیف ہوئی ہے، حالانکہ یہ گزشتہ دنوں میری ریلیز ہونے والی فلم این ایچ 10 کے سیٹ پر درپیش ہوئی تھی۔

انوشکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی ویرات کوہلی کے ساتھ اپنے تعلق کو نہیں چھپایا، میں انہیں دیکھنے گئی تو لوگوں کو پتا تھا، ایسا نہیں کہ میں نے کچھ چھپایا ہو یا رازداری سے ملاقات کی ہو اور لوگوں کو تصاویر لینے سے روکا ہو۔

تبصرے (1) بند ہیں

basharat ullah Mar 27, 2015 11:30pm
she is saying totally rong.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024