• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع March 24, 2015

گڈو : لولی وڈ کا آخری عقیدت مند

تحریر و تصاویر : فاروق سومرو


پاکستانی سنیما کئی دہائیوں سے ہمارے ملک میں تفریح کی جان رہا ہے اور ایک زمانہ تھا جب یہاں سنگل اسکرین سینمائوں کی تعداد بہت زیادہ تھی یہاں تک کے چھوٹے شہروں میں اپنے ایک یا دو سینما ہوا کرتے تھے۔ تاہم فلمی معیار گرنے کے نتیجے میں فلم بینوں کی تعداد میں کمی کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان سینمائوں کی جگہ بلند و بالا عمارات تعمیر ہونا شروع ہوگئیں اور آج ان تفریح گاہوں کا نام و نشان بھی نظر نہیں آتا۔

پاکستانی فلم کا ہاتھ سے تیار کردہ پوسٹر
پاکستانی فلم کا ہاتھ سے تیار کردہ پوسٹر

کسی بھی فلم یا اداکار کے لیے اس کے پوسٹرز اور تصاویر بہت اہمیت رکھتی ہیں، اور لولی وڈ کا پرستارایک شخص برسوں سے ایسے ہی پوسٹرز، تصاویر، رسالے اور کتابچے جمع کر رہا ہے۔

گڈو ایک ایسا شخص جو پیشہ ورانہ طور پر پاکستانی سنیما میں شامل نہیں لیکن اس کی محبت سنیما اسٹارز کے لیے ایک مثال ہے۔ اس کے پاس پوسٹرز، کتابچے اور تصاویر کا زبردست ذخیرہ ہے جن کی تعداد 15000 سے زائد ہے۔

گڈو اور لیاقت دونوں ہی فلموں کے دیوانے ہیں
گڈو اور لیاقت دونوں ہی فلموں کے دیوانے ہیں
گھر میں جگہ کی کمی کے باعث گڈو نے الماری صحن میں رکھ دی ہے
گھر میں جگہ کی کمی کے باعث گڈو نے الماری صحن میں رکھ دی ہے

گڈو نے اپنے گھر میں پاکستانی سنیما کے اداکاروں کی تصاویر، رسالے، پوسٹرز جمع کیے ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب ان کے دو کمروں کے گھر میں میں کسی اور چیز کی گنجائش نہیں ہے۔ ان کو اپنے بچپن ہی سے پاکستانی سنیما میں بہت دلچسپی تھی۔

گڈو کی مختلف فنکاروں کے ساتھ تصاویر
گڈو کی مختلف فنکاروں کے ساتھ تصاویر
گڈو کا اسٹور فلمی پوسٹرز اور دیگر یادگاری چیزوں سے بھرا ہوا ہے
گڈو کا اسٹور فلمی پوسٹرز اور دیگر یادگاری چیزوں سے بھرا ہوا ہے
گڈو کی مختلف فنکاروں کے ساتھ تصاویر
گڈو کی مختلف فنکاروں کے ساتھ تصاویر
لیاقت گڈو کا ہیلپر
لیاقت گڈو کا ہیلپر
پاکستان کی پہلی سائنس فکشن فلم شانی کا پوسٹر
پاکستان کی پہلی سائنس فکشن فلم شانی کا پوسٹر
گڈو کا خزانہ
گڈو کا خزانہ
مختلف فلمی نگریوں سے متاثر ہوکر بنائے گئے پاکستانی پوسٹرز
مختلف فلمی نگریوں سے متاثر ہوکر بنائے گئے پاکستانی پوسٹرز
اس فلم کے صرف تین شوز ہی ہوسکے مگر اس کی موسیقی یادگار تھی جس میں عالمگیر کا گیت دیکھا نہ تھا کبھی ہم نے یہ سماں قابل ذکر ہے
اس فلم کے صرف تین شوز ہی ہوسکے مگر اس کی موسیقی یادگار تھی جس میں عالمگیر کا گیت دیکھا نہ تھا کبھی ہم نے یہ سماں قابل ذکر ہے

گڈو کے پاس موجود اس نایاب ذخیرے کی تصاویر فلمی پرستاروں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔

راحت کاظمی پاکستانی فلم میں
راحت کاظمی پاکستانی فلم میں

تبصرے (10) بند ہیں

K MKhawar Mar 25, 2015 01:26am
Mr guddoo should convert this to a film museum rather than keepina an archieve- it will help to conserve this material and will also become a source of money.
Suhail Yusuf Mar 25, 2015 03:08am
I amazed to see the passion of Guddu. Watch the posters carefully and you will see that Pakistani movies have variety of topics , from Fairy tales to Biography of famous people. Thank you so much Guddu.
Khalid Pervez Mar 25, 2015 11:50am
Guddoo bhai.................so excellent......the lover of Pak. Movies will remember your this effort, while new generation has been forgetting our legends. I would like to meet you, if you may spare some times for me. Thanks Khalid
Faisal Mar 25, 2015 11:56am
It's great to see such an awesome collection of Pakistani film history I think Mr. Guddu has a facebook page as well i.e Guddu Film Arcchive
عمران عزیز Mar 25, 2015 06:05pm
محترم گڈو صاحب اگر آپ یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو برائے مہربانی مجھ سے رابطہ کریں ۔ میں دبئی میں مقیم ایک پاکستانی ہوں اور آپ کی ساری کلیکشن کی ایک ویب سائٹ بنا کر آپ کی نظر کرنا چاہتا ہوں ۔ یہ ویب سائیٹ ایک پاکستانی کا دوسرے پاکستانی کو تحفہ ہوگا میرا رابطہ نمر نیچے لکھا ہے [email protected] 00971559681799
abubaker Shaikh Mar 25, 2015 08:01pm
کچھ لوگ ہوتے ہیں جو عشق اور جنون کے نخلستانوں میں رہتے ہیں۔۔۔یہ ایک رنگ ہے، ایک خوشبو اور لگن ہے۔۔۔یہ کم لوگوں کے نصیب میں ہوتی ہے۔۔۔گڈو بہت ہی خوشنصیب انسان ہے جس کی جھولی میں یہ جنون آگر گرا۔۔۔۔ہزاروں لوگ چلے جائیں گے۔۔لیکن کوئی ذکر کرنے والا نہیں ہوگا۔۔۔پر گڈو کے جنون کی خوشبو رہ جائے گی۔۔۔
AJ Mar 25, 2015 10:27pm
Yeh Guddu aaj tak media say chupa raha?!?!
numan siddiq dammam Mar 26, 2015 10:14am
asslamwalum gudu tum kha hooo ap kasa hoo aur ap ki collection to bhut bhut nice and strong haa bhut kum logo ko asi item nasseb hoti haa aalah ap ko long life day ameen from your friend ksa noomi
numan siddiq dammam Mar 26, 2015 10:35am
I amazed to see the passion of Guddu. Watch the posters carefully and your very nice and good man allh give you good health and long life with thnaks and regrds noomi ksa dam
numan siddiq dammam Mar 26, 2015 01:04pm
Assalmwalkum dear gudu aj 10 years ka bad ap ki pic dawan news ma deklee Happiness is nothing more than good health and a band memory thnask regrds nomi ksa dmm