• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm

ایل این جی کی درآمد 26 مارچ سے شروع

شائع March 22, 2015
ایل این جی کیرئیر — رائٹرز فائل فوٹو
ایل این جی کیرئیر — رائٹرز فائل فوٹو

اسلام آباد : قطر سے سیال قدرتی گیس (ایل این جی) کی پہلی کھیپ 26 مارچ کو کراچی کی پورٹ قاسم بندرگاہ پر بنے ایل این جی ٹرمینل میں پہنچ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قطر کی جانب سے پاکستان کو آٹھ سے نو ڈالر ایم ایم بی ٹی یو کے عوض ایل این جی فراہم کی جائے گی۔

ملک میں فرنس آئل اور ڈیزل کے نتیجے میں بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث ایل این جی درآمد کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے۔

رواں مہینے کے شروع میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا " پاکستان پاور اسٹیشنز کے ایندھن کے لیے فرنس آئل اور ڈیزل کی درآمد پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے اور یہ دونوں ایندھن مہنگے ہیں، جبکہ ایل این جی ان کے مقابلے میں سستا اور زیادہ موثر متبادل ہے، اسی طرح وہ شفاف اور ماحول دوست ایندھن بھی سمجھا جاتا ہے"۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کا پہلا کارگو 26 مارچ کو کراچی پہنچ جائے گا۔

قطر کی حکومت نے وزارت پیٹرولیم اور اینگرو کارپوریشن لمیٹیڈ کو آگاہ کیا ہے کہ ایک لاکھ 47 ہزار کیوبک فٹ ایل این جی کراچی پہنچ رہا ہے۔

پاکستان کے پہنچنے کے بعد ایل این جی کو ایک بار پھر گیس کی شکل دی جائے گی اور 31 مارچ کو اینگرو کے پورٹ قاسم کے ری گیسفیشن ٹرمینل کے ذریعے اسے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹیڈ (ایس ایس جی سی ایل)کے سسٹم میں شامل کردیا جائے گا۔

ایس ایس جی سی ایل اسے زمزمہ ساون گیس تنصیبات کے ذریعے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ (ایس این جی پی ایل) کو منتقل کرے گی۔

یہ ایل این جی ابتدائی طور کوٹ ادو پاور کمپنی سمیت پنجاب کے چار آئی پی پیز کو فراہم کی جائے گی۔

اس آپریشن کے دوسرے مرحلے میں اس ایندھن کو سی این جی کے طور پر استعمال کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں اسے فرٹیلائزر سیکٹر کو فراہم کیا جائے گا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Shah Mar 23, 2015 08:22am
Kya ye LNG sirf Pujab kay ley hi hay
Shah Mar 23, 2015 08:23am
Her bat ki speak up kay ley munjori kya ye hi jumuryat hay

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025