• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نیویارک:گھر میں آگ لگنے سے 7 بچے ہلاک

شائع March 21, 2015
فائر فائٹرز جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں—۔فوٹو/ اے پی
فائر فائٹرز جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں—۔فوٹو/ اے پی

نیو یارک: امریکا کے شہر نیویارک کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 7 بچے جھلس کر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلن کے ایک گھر میں ہفتے کو علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں 7 بچے ہلاک ہوگئے، جن کی عمریں پانچ سے پندرہ سال کے درمیان ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اچانے آگ لگ جانے کے باعث بچے گھر میں پھنس گئے جبکہ ان کی والدہ نے کھڑکی سے کود کر اپنی جان بچائی اور شور مچا کر اردگرد کے لوگوں کو اکٹھا کیا۔

نیو یارک فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان مشعل پیریلا نے بتایا کہ ایک بچے سمیت دو افراد کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آگ بجھانے کے لیے سو سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا، تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جاسکی۔

تبصرے (2) بند ہیں

سید محمد تحسین عابدی Mar 21, 2015 05:50pm
تھر میں اموات کی اصل وجہ صاحب اقتدار اور اشرافیہ کی بے حسی ہے کب نیند سے لوگ جاگیں گے کب گمراہی کا بندھن ٹوٹے کا کالی رات کی کوکھ سے کب دن کا اجالا پھوٹے گا سید محمد تحسین عابدی
سید محمد تحسین عابدی Mar 21, 2015 05:59pm
کراچی ایک ایسا شہر بن گیا ہے جہاں مارنے والے کو پتا نہیں ہے کہ وہ کیوں مار رہا ہے اور مرنے والے کو یہ پتا نہیں کہ اسے کیوں مارا جا رہا ہے اس شہر میں نفرت اور پیسے کا راج ہے لوگ پیٹ کی خاطر مفاد پرستوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں صبح رزق کی تلاش میں نکلنے والے کو یہ یقین نہیں ہوتا کہ وہ شام کو صحیح سلامت گھر لوٹے کا یا نہیں لوگ دور دور کی کوڑی لاتے ہیں لیکن افسوس اپنی ناک کے نیچے کوئی نہیں دیکھتا

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024