• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ایم کیو ایم نے صولت مرزا کے الزامات مسترد کردیے

شائع March 19, 2015
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس— ڈان نیوز اسکرین گریب
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس— ڈان نیوز اسکرین گریب

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے پھانسی کی سزا کے منتظر صولت مرزا کی جانب سے سامنے آنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صولت مرزا کے الزامات کو مسترد کیا۔

ایم کیو ایم کے رہنماء بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ صولت مرزا کے 25 سال بعد آنے والے بیان کو مسترد کرتے ہیں، اس نے ٹرائل کے دوران یہ بیان کیوں نہیں دیا۔

گزشتہ روز صولت مرزا کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سے ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔

پیغام میں انہوں نے الطاف حسین سمیت پارٹی کی سینئر قیادت پر سنگین الزام عائد کیے تھے۔

مزید پڑھیں: 'الطاف حسین نے شاہد حامد کو قتل کرنے کی ہدایت دی'

انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کے معاملے کو اقوام متحدہ میں لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے گورنر کے پاس کسی ملزم و مجرم کی حفاظت کے اختیارات نہیں ہوتے۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین اور گورنر سندھ عشرت العباد الزامات کی تردید کرچکے ہیں، بے بنیاد الزامات لگا کر قانون سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایم کیو ایم پسند نہیں تو وہ کرے جو قانونی ہو۔

فروغ نسیم نے کہا کہ چوہدری نثار کو جو شخص مشورے دے رہا ہے وہ درست نہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بیان دیکھ کر لگتا ہے کہ صولت مرزا سے اسے پڑھوایا گیا ہے اور کسی لالچ کے تحت دلوایا گیا ہے، ہم اس حوالے سے اپنے تمام آپشنز کو اختیار کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Nadeem Mar 20, 2015 04:13am
ایم کیو ایم تو مسترد کرے گی ہی پر یہ تو میڈیا اور گورنمنٹ کا کام ہے کے کس طرح اس گھنوئنے کھیل کے کرداروں کو ان کے انجام تک پہنچائیں
adeeb Mar 20, 2015 11:39am
This looks like other climax appeared in the past. Quite foolishly, Pak people encash such situations for short term benefits rather than long and permanent solution for the sake of nation or even their own children.
راضیہ سید Mar 20, 2015 12:24pm
متحدہ نے پہلے کوئی بات قبول یا تسلیم کی ہے جو اب صولت مرزا کے بیان کو اہمیت نہیں دی جا رہی ہے ، خیر یہ تو ہر سیاسی لیڈر اور جماعت اپنا دفاع کر تی ہے اور میرے خیال میں ایسا کرنا ہر جماعت اور لیڈر کا حق ہے ، جہاں تک بات رہی وہ یہ ہے کہ متحدہ نے کبھی یہ بات نہیں بتائی کہ اس نے ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل کروایا ، جو اب یہ کہہ رہے ہیں کہ صولت مرزا کے بیان کی کوئی قانونی حثییت نہیں ہے تو مجھے صرف اتنا بتایا جائے کہ جب ایم کیو ایم صولت مرزا کے ذریعے ان کے جیل میں ہوتے ہوئے بھی دہشتگردی کا نیٹ ورک چلا رہی تھی اتنے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے تھے ایم کیو ایم ایک نیک پاک جماعت کا روپ دھارے ہوئے سامنے تھی بھتہ نہ دینے پر بلدیہ ٹائون کے معصوم افراد جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے انھیں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، ایک جانب استعفوں کے ڈرامے اور دوسری جانب گولیوں کی بوچھاڑ ، ایم کیو ایم یہ بتائے کہ ان کے لیڈر الطاف حسین کے کتنے روپ ہیں ، ایم کیو ایم کی اور کراچی مین سنیکڑوں بچون کے قاتل جاوید اقبال کی سفاکیت میں کوئی فرق نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024