• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
phpbWyAQH
phpbWyAQH
شائع March 19, 2015 اپ ڈیٹ March 19, 2017

10خوشبوؤں کے حیرت انگیز طبی فوائد


کیا آپ کو کبھی اس بات کا تجربہ ہوا ہے کہ کسی خوشبو کو سونگھ کر اچانک آپ کے ذہن میں کوئی خوشگوار یاد تازہ ہوگئی؟ اگر ہاں تو سائنس بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ مخصوص مہک انسان کو اس کے سنہرے دور میں واپس لے جاتی ہے۔

مگر بات یہی پر ختم نہیں ہوتی بلکہ کچھ خاص خوشبوئیں ہمارے ذہن اور جسم پر بھی حیرت انگیز اثرات مرتب کرتی ہیں۔

تناؤ سے لیکر سر درد، خوشی، نیند غرض متعدد مثبت بہتری کیلئے یہ خاص خوشبوئیں ہمارے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ درج ذیل میں ایسی ہی دس خوشبوؤں کا ذکر ہے جو ماحول مہکانے کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم و ذہن کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

لیونڈر کی مہک نیند کیلئے فائدہ مند

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

لیونڈر نامی پھول کی مہک ذہن اور جسم کو فوری طور پر سکون کا احساس پہنچاتی ہے، خاص طور پر بے خوابی کے افراد کیلئے تو یہ بہت فائدہ مند ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جامنی رنگ کے ان پھولوں کی خوشبو نیند کے مسائل کیلئے انتہائی موثر ثابت ہوتی ہے۔

دارچینی کی مہک ذہن تیز کرتی ہے

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

یہ میٹھی مہک والی بوٹی آپ کی دماغی طاقت کو بڑھاتی ہے۔ ایک امریکی یونیورسٹی ویلنگ جسیوٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دارچینی کی خوشبو سونگھنے سے دماغی افعال جیسے یاداشت، توجہ اور دیکھ کر ردعمل جیسی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔

صنوبر کی خوشبو تناؤ کم کرتی ہے

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

پائن یا صنوبر کی مہک ہمارے تشویش یا فکر کو کم کرتی ہے۔ ایک جاپانی تحقیق کے مطبق صنوبر کے درختوں کے آس پاس گھومنے سے تناؤ اور مایوسی کی شرح کم ہوتی ہے اور اعصاب کو سکون محسوس ہوتا ہے، اس کے علاوہ تحقیق میں مزید یہ بات سسامنے آئی ہے کہ اس مہک کے اثر سے فوری طور پر ذہنی سکون کا احساس ہوتا ہے۔

گھاس کی خوشبو آپ کو بناتی ہے خوش باش

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

تازہ گھاس کی مہک آپ کو خوشی کا احساس دیتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق اس مہک سے ایسا کیمیکل خرج ہوتا ہے جس سے لوگوں کو خوشی اور سکون کا احساس ہوتا ہے۔یہ خوشبو عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی تنزلی کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ترش پھلوں کی مہک توانائی کا احساس دلاتی ہے

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اگر آپ ذہنی طور پر زیادہ بہتر کارکردگی کے خواہش مند ہیں تو کافی یا چائے کی بجائے ترش پھلوں کا انتخاب کریں۔ لیموں اور مالٹے صرف وٹامن سی کی وجہ سے ہی جانے نہیں جاتے بلکہ ان دونوں کی مہک کو سونگھنے سے بھی توانائی اور چوکسی کا احساس بڑھتا ہے۔

ونیلا کی خوشبو مزاج کو بہتر بناتی ہے

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

ونیلا کی خوشبو خوشی کا احساس بڑھاتی ہے، اس کو سونگھنے سے خوشی اور سکون کا احساس ہوتا ہے اور مزاج خوشگوار ہوتا ہے۔

پودینہ کی مہک ارتکاز بڑھاتی ہے

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

سانسوں کی تازگی کے ساتھ ساتھ پودینے کی خوشبو دماغ کیلئے فائدہ مند ہے، ایک تحقیق کے مطابق پودینے کی مہک کا دماغی اسٹینما، عزم اور مجموعی کارکردگی سے تعلق ہے، جو ارتکاز کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔

چینبیلی کی خوشبو ڈپریشن یا مایوسی کم کرنے میں مددگار

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

چینبیلی کے پھول کی مہک ذہن کو ہوشیار تو کرتی ہی مگر یہ مایوس کن خیالات کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چینبیلی کے تیل کی مہک سے ڈپریشن سے ریلیف ملتا ہے اور مزاج خوشگوار ہوتا ہے۔

سیب کی خوشبو آدھے سر کے درد کیلئے موثر

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

کہا جاتا ہے کہ ایک سیب کا روزانہ استعمال دور رکھے ڈاکٹروں سے اور یہ بات کم از کم سردرد کی حد تک تو بالکل درست ہے کیونکہ سیب کی خوشبو سر درد کی روک تھام کیلئے بہت مفید ہے۔ تحقیق کے مطابق اس پھل کی خوشبو سے مائیگرین یا آدھے سر کے درد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

زیتون کا تیل کی مہک بھوک روکنے میں مددگار

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

زیتون کے تیل کی مہک سے پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے یا جنک فوڈ کی خواہش کم ہوجاتی ہے۔ کھانے کے بعد اسے سونگھنے سے پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے، جبکہ یہ خوشبو بلڈ شوگر کا لیول کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

تبصرے (14) بند ہیں

Farhan Rao Mar 21, 2015 12:11pm
Very Informative
neena Dec 30, 2015 08:01am
Thanks for important information about essentials
Prince Jan Dec 30, 2015 01:53pm
Very Informative
Shahid Raza Dec 30, 2015 09:06pm
Good information for all the peoples.
sajjad Dec 31, 2015 01:27pm
Olive oil is a God gift
Asgharr Feb 14, 2016 05:34pm
this is Good information for all the peoples.
Mushtaq Ebrahim Feb 15, 2016 09:45am
very interesting and knowledgeable. So nice
Mushtaq Ebrahim Feb 15, 2016 09:46am
Very interesting and knowledgeable. So nice
Omer Feb 15, 2016 11:25am
Kamal ker dita paa jo
Syed Shamsularfin Hashmi Feb 16, 2016 02:53pm
its nice information.
Adil Farooq Tirmizi Feb 18, 2016 03:34pm
I am Glad and happy to read your important information.
Waseem saeed Mar 25, 2016 06:33pm
Bohat achi information hay yeh sach bat hay may nay Bhe Kai dafa mahsos ki hay
OMAIR KHAN Mar 27, 2016 12:08am
صنوبر یعنی چلغوزہ۔۔
TAHIR MEHMOOD Mar 27, 2016 12:09pm
good informetion for simple people..