• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
شائع April 1, 2015 اپ ڈیٹ February 25, 2016

غیر ملکی زبان کی انیس بہترین فلمیں

علی زیدی


میرا بچپن وان ڈیم، جیکی چین، آرنالڈ شوازنیگر اور امیتابھ بچن کی فلموں میں گزرا ہے، مگر جیسے جیسے میں جوان ہوتا گیا ویسے ویسے میری فلموں کی پسندیدگی بھی بدلتی رہی ۔ کچھ سال پہلے ہی مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ ایک فلم کس طرح آپ میں افسوس، بے یقینی،تجسس، شرمندگی، محبت، خوف اور اس طرح کے ہزاروں جذبات کو اجاگر کر سکتی ہے اور کس طرح ایک فلم تعلیم، معلومات اور آگاہی کا ایک بہترین ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔

وہ معلومات جسے آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ یہ وہ وقت تھا جب میں نے ہولی وڈ اور بولی وڈ کی تجارتی فلموں کو دیکھنا چھوڑ دیا اور خام، نفاست سے عاری ، حقیقت پر مبنی، خالص اور عجیب و غریب فلموں کو دیکھنے کا ذایقہ مجھے اچھا لگنے لگا۔

ان فلموں میں بہت سی ایسی فلمیں بھی تھی جس کو دیکھنے کے بعد میں کئی راتوں تک سو نہیں پایا۔ اور کچھ ایسی بھی فلمیں جسے دیکھنے کے بعد میں بدل گیا۔ وہ نہیں رہا جو فلم دیکھنے سے پہلے تھا۔ اسی کوشش میں، قارئین کی نظر میں انیس (بیس اس لیے نہیں کیونکہ میری مرضی، آپ کو کیا بھائی، جا کے اپنے کام سے کام رکھیں) فلموں کا تعارف کرانا چاہتا ہوں جو کہ غیر ملکی زبان میں ہیں۔ ان فلموں کے لیے زیلی عنوان یعنی subtitles کی ضرورت پڑے گی۔

چلڈرن آف ہیونز (Children of Heaven 1997)

فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com
فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com

ایرانی فلمیں ہمیشہ میری توجہ کا مرکز بنی رہی ہے، اس وجہ سے نہیں کہ میری مادری زبان "دری" ہے جو کہ فارسی سے نکلی ہے، بلکہ اس لیے کہ ایرانی سینما میں جو سنجیدگی اور حقیقت پسندی ہے وہ دوسرے ممالک کے بہت کم فلموں میں نظر آتی ہے۔ مجید مجیدی کی یہ فلم دل کو ہلا دینے والی ہے۔ غربت، بہن بھائی کا پیارا رشتہ، سادگی، اسکول کا دور اور نادانیوں کی یہ کہانی دنیائے سینما میں بلند ترین مقام کی حقدار ہے۔

دی ونڈ ول کیری اس (1999 The Wind Will Cary Us)

فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com
فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com

عباس کیارستمی کی یہ ایک شاہکار فلم ہے جو بہت خوبصورتی سے دیہات کی خوبصورتی اور سادہ مزاجی کی منظرکشی کرتی ہے۔ اس فلم کی ایک مہارت کیارستمی کی فلم میں آواز کی ریکارڈنگ ہے۔ کہانی یوں ہے کہ کچھ صحافی، انجنییر کا روپ دھار کر ایران کے ایک کرْد دیہات میں آتے ہیں تاکہ ایک فوتگی کی رسم کو فلم بند کر سکیں۔ کچھ وجوہات کی بنا پر انہیں زیادہ وقت گاوں میں گزارنے کا موقع ملتا ہے جس کی وجہ سے ان کو دلچسپ مشاہدات اور تجربات کرنے کو ملتے ہیں۔

ریڈ مائی لپس (Read My Lips 2001)

فلم پوسٹر بشکریہimdb.com
فلم پوسٹر بشکریہimdb.com

کچھ نا معلوم وجوہات کی بناپر نوجوان حضرات سب سے پہلے اس فلم کو دیکھنے کے خواہش مند ہوں گے۔ یہ فلم ایک ایسی لڑکی کی کہانی کو بیان کرتی ہے جس کی حس سماعت کمزور ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ معمولی بہرے پن کا شکار ہے۔ جس آفس میں یہ لڑکی کام کرتی ہے وہاں دیگر عملے کا اس سے رویہ اچھا نہیں ہوتا، اسی اثنا میں کام کے بوجھ کی وجہ سے کمپنی اسے ایک معاون فراہم کرتی ہے۔ دونوں کے پس منظر مختلف ہونے کی وجہ سے دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات دیدنی ہے ۔ کہانی ایک عجیب موڑ لیتی ہے جب۔۔۔

باران (Baran 2001)

فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com
فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com

مجید مجیدی کی ایک اور بہترین فلم باران ایک ایسے افغانی مہاجر کی کہانی ہے جو کہ ایران میں روزگار کے حصول کے لیے آتا ہے۔ اس فلم میں افغانی مہاجرین کی ایران میں مشکل زندگی اور مختلف لوگوں کے خلوص کو عمدگی سے فلمایا گیا ہے۔لطیف جو کہ ایک سترہ سالہ لڑکا ہے اور اسکا کام تعمیراتی کارگروں کو چائے فراہم کرنا ہے، ایک نئے چودہ سالہ کاریگر رحمت میں دلچسپی لینا شروع کر دیتا ہے۔ کہانی اور کرداروں کا ملاپ اتنا دلچسپ ہے کہ آپ اس فلم کا مشورہ دینے پر مجھے دعا دیے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔

میموریز آف مرڈر(Memories of Murder 2003)

فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com
فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com

یہ وہ فلم ہے جس کو دیکھنے کے بعد میں نے طےکر لیا کہ اگر مجھے اداکاری سیکھنی ہے تو اس فلم کے فنکاروں سے سیکھنی ہوگی۔ 1986 میں جنوبی کوریا کے ایک چھوٹے سے گائوں میں دو نوجوانوں اور خوبصورت خواتین کو بے دردی سے قتل کیا جاتا ہے۔ قتل کی خبر سے نا صرف گاؤں میں خوف پھیل جاتا ہے بلکہ پولیس بھی اس معمہ کو حل کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کرتی ہے۔ گاؤں کے غیر تجربہ کار پولیس افسروں کی بے وقوفیاں اور کم سہولیات کی وجہ سے جستجو کے سادہ طریقہ کارپر ایک دلچسپ روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ فلم کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے۔

اولڈ بوائے (Old Boy 2003)

فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com
فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com

یہ وہ فلم ہے جو 2003 سے لے کر اب تک متنازع رہی ہے اور آج تک اس کی اخلاقی اور سماجی حیثیت پر بحث جاری ہے۔ یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس کو پندرہ سال تک قید میں رکھا جاتا ہے اور ایک دن اچانک اسے وجہ بتائے بغیر رہا کردیا جاتا ہے۔ پوری فلم اس جستجو کے گرد گھومتی ہے کہ آخر کیوں اسے قید میں رکھا گیا۔ اس فلم کو بولی وڈ اور ہولی وڈ، دونوں نے نقل کرنے کی کوشش کی مگر انصاف کرنے میں ناکام رہے۔ سنسنی خیز کہانی، بہترین اداکاری اور عمدہ ڈائریکشن کی وجہ سے یہ دنیائے فلم میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔

دی موٹرسائیکل ڈائریز(The Motorcycle Diaries 2004)

فلم پوسٹر بشکریہ joblo.com
فلم پوسٹر بشکریہ joblo.com

حقیقت پر مبنی 23 سالہ چی گویرا کی یہ کہانی دل موہ لینے کے لیے کافی ہے۔ چی گویرا نے دنیا میں جو مقام پایا اس میں ان کا یہ سفر ان کی زندگی کے ایک اہم موڑ کو بیان کرتا ہے۔ میڈیکل کے آخری سمسٹر کے درمیان چی گویرا پنے دوست کے ساتھ موٹر سایکل پر لاطینی امریکا دیکھنے کا ارادہ کرتا ہے۔ اس سفر میں جن حالات اور واقعات کا حضرت چی گویرا اور اس کا دوست مشاہدہ کرتا ہے وہ ان کی زندگی پر بہت گہرا اثر چھوڑتا ہے جس کے باعث چی گویرا کے اندر عوام کی حقوق کی جدوجہد کا انقلاب ابھر آتا ہے۔  

کیش(Cache 2005)

فلم پوسٹر بشکریہ joblo.com
فلم پوسٹر بشکریہ joblo.com

مائیکل ہینیکی کا منفرد انداز ڈائریکشن اورکہانی نگاری کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔ کیسا ہوگا اگر آپ کے گھر اور گھر والوں کو کوئی وجہ بتایے بغیر فلمائے اور ہر ہفتہ اس ویڈیو کو آپ کے گھر کے چوکھٹ پر رکھے۔ جتنی پریشانی آپ کو اس بندے کو تلاش کرنے میں ہوگی اس سے زیادہ پریشانی آپ کو وجہ ڈھونڈنے میں ہوگی۔ ایسی ہی کہانی اس فلم کی ہے اور کہانی جس طرح ختم ہوتی ہے میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کا منہ کھلا رہ جائے گا۔

پانز لیبرینتھ(Pan's Labyrinth 2006)

فوٹو بشکریہ joblo.com
فوٹو بشکریہ joblo.com

کہانی ہسپانوی سول جنگ کے پانچ سال بعد کی ہے جب 1944 میں ایک بچی اپنی ماں کے ساتھ جنگ کی وجہ سے اپنے ہونے والے سوتیلے باپ کے پاس منتقل ہوجاتی ہے۔ یہ بچی پریوں کی کہانیوں پر یقین رکھتی ہے۔ نئی جگہ میں منتقلی کے بعد اسے ایک ہرن نما دیوتا کردار ملتا ہے جو اس بچی کو مختلف کاموں کو کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ ان کاموں کی وجہ سے کہانی جس رخ پر جاتی ہے وہ دیکھنے کے قابل ہے۔

دی لائیوز آف ادرز (The Lives of Others 2006)

فلم پوسٹر بشکریہjoblo.com
فلم پوسٹر بشکریہjoblo.com

یہ فلم ہمارے ملک کے موجودہ حالات میں ایک دلچسپ کہانی ہوگی۔ 1984کے مشرقی برلن میں ایک حکومتی جاسوس ایک لکھاری کی خفیہ نگرانی کر رہا ہوتا ہے۔ اسی دوران وہ خود لکھاری کی زندگی میں ایک عجیب کشش محسوس کرتا ہے اور اپنے آپ کو اس میں شامل پاتا ہے۔ حکومتی حکمت عملی کس حد تک لوگوں پر پابندیوں کا حامل ہو سکتی ہے یہ دیکھنے کے قابل ہے۔

فور منتھ، تھری ویکس اینڈ ٹوڈیز (4Months, 3 weeks and 2 days 2007)

فلم آفیشل پوسٹر بشکریہ imdb.com
فلم آفیشل پوسٹر بشکریہ imdb.com

جس انوکھی انداز میں فلم کا آغاز ہوتا ہے یہ میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ یہ 1980 کی دہائی میں کمیونسٹ رومانیہ کی دو طالبات کی کہانی ہے جہاں ایک سہیلی دوسری سہیلی کو غیر قانونی اسقاط حمل میں مدد کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ بات واضح رہے کہ اس زمانے میں رومانیہ میں اسقاط حمل ایک غیر قانونی عمل تھا۔ جس بہترین انداز میں کرداروں کی منظر کشی ہوئی ہے ایسا لگتا ہے فلم کی شوٹنگ بھی تیس سال پہلے کی گئی ہے۔

دی چیزر (The Chaser 2008)

فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com
فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com

مشرقی کوریا کی یہ فلم کوریا کی اب تک کی تیسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم ہے۔ حقیقی کہانی سے متاثر اس فلم کا مرکزی کردار ایک پولس آفسر کا ہے جو ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ خواتین کی عصمت فروشی کا چھوٹا کاروبار بھی چلاتا ہے۔ مگر جب اس کے کاریگر قرض ادا کیے بغیر ایک ایک کر کے غائب ہو جاتے ہیں تو ان کی جستجو میں کہانی ایک عجیب موڑ لیتی ہے۔ کہانی کی سنسنی خیزی اور دلچسپ اداکاری آپ کو پردے سے آنکھ ہٹانے نہیں دیتی۔

دی کلاس (The Class 2008)

فلم پوسٹر بشکریہimdb.com
فلم پوسٹر بشکریہimdb.com

یہ ایک اسکول کے استاد کی سچی کہانی ہے جس کے کلاس میں متعدد طالبعلم ہوتے ہیں جو مختلف پس منظرسے پڑھنے کے لیے آتے ہیں۔ مختلف نسلوں کی اس مخلوط کلاس میں بچوں کی نفسیاتی، اخلاقی اور ذہنی کردارکشی ہمیں بہت کچھ سیکھنے اور سوچنے پر مجبور کردیتی ہے۔

چی (Che 2008)

فلم پوسٹر بشکریہ joblo.com
فلم پوسٹر بشکریہ joblo.com

اسٹیون سوڈربرگ کو ہولی وڈ کی فلموں کی وجہ سے جانا جاتا ہے مگر ان کی ہسپانوی زبان میں یہ فلم تحسین کے قابل ہے۔ یہ فلم تو ہولی وڈ کی پروڈکشن ہے مگر غیر ملکی زبان میں ہونے کی وجہ سے اسے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فلم کے دو حصے ہیں جس کو عمدگی سے فلمایا گیا ہے۔ جس خوبصورتی سے سوڈربرگ نے چی گویرا کی زندگی کو فلمایا ہے میں تو یہی کہوں گا کہ انہوں نے ان کے ساتھ انصاف کیا ہے۔

مارٹیرز (Martyrs 2008)

فلم پوسٹر بشکریہ joblo.com
فلم پوسٹر بشکریہ joblo.com

یہ اس فہرست میں شامل واحد ہارر فلم ہے جس سے آپ سب کو پتا چل گیا ہوگا کہ میں وحشت ناک فلموں کا مداح نہیں ہوں۔ مگر جس کہانی کو اس فلم نے دکھانے کی کوشش کی ہے، وہ مجھے اس فلم کو ایک خالص ہارر فلم قرار دینے کی اجازت نہیں دیتی۔ جس نقطہ نظر پر یہ فلم ختم ہوتی ہے وہ سوچ قابل ستائش ہے۔ براہ کرم کمزور دل والے حضرات اس فلم کو دیکھنے سے اجتناب کریں ۔

ابائوٹ ایلی (About Elly 2009)

فلم پوسٹر بشکریہ impawards.com
فلم پوسٹر بشکریہ impawards.com

اصغر فرہادی کو اکثر لوگ اس کی آسکر انعام یافتہ فلم A Seperation کی وجہ سے پہچانتے ہیں۔ اور گل شیفتہ فرحانی کو اکثر لوگ لیونارڈو ڈی کیپریو کے مد مقابل ایک فلم باڈی آف لائیز سے پہچانتے ہیں۔ مگر میرے نزدیک یہ فلم، اصغر فرہادی کی اب تک کی بہترین فلم ہے اور اسی طرح اداکاری کے لحاظ سے یہ محترمہ فرحانی کی بہترین اداکاری میں سے ایک ہے۔جس مہارت سے فلم کا رخ بدلتا ہے اور بالکل ایک نیا رخ لیتی ہے یہ کمال بہت کم لوگوں کے بس میں آتا ہے جس سے اصغر فرہادی بخوبی واقف ہیں۔

انسیڈائینز (Incendies 2010)

فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com
فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com

ایک عمر رسیدہ ماں کینیڈا میں مرنے کے بعد اپنی وصیت میں اپنے جڑواں بیٹے اور بیٹی کے لیے ایک معمہ چھوڑتی ہے جس میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ جب تک یہ معمہ حل نہ ہو، اس کی آخری رسومات ادا نہ کی جائیں۔ یہ معمہ ان بچوں کو ماں کی آبائی سرزمین مشرقی وسطی میں لے جاتی ہے جہاں انہیں اپنی ماں کے بارے میں حیران کن معلومات ملتی ہیں ۔ فلم کیےآخری لمحات اتنے حیرت انگیز ہیں کہ دل کے دورہ کا خطرہ ہوتا ہے ۔

دی ہنٹ (The Hunt 2012)

فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com
فلم پوسٹر بشکریہ imdb.com

بچوں کے ذہنی اور نفسیاتی پہلو پر آگاہی کے لیے یہ ایک عمدہ فلم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جس روانی سے فلم کی کہانی ماس ہسٹریا پر روشنی ڈالتی ہے وہ قابل تعریف ہے۔اگرچہ متعدد افراد میڈز میکلسن کو ان کی جیمز بونڈ فلم کے ولن کردار کے حوالے سے پہچانتے ہیں مگر یہ وہ فلم ہے جس میں ان کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

آمور (Amour 2012)

فلم پوسٹر بشکریہ joblo.com
فلم پوسٹر بشکریہ joblo.com

یہ میری ان پسندیدہ فلموں میں سے ہے جنہیں میں دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتا، یا پھر ایسا کہوں کہ دوبارہ دیکھنے کی ہمت نہیں ہے۔ مائیکل ہینیکی کی یہ فلم ایسے جذبات کو جنم دیتی ہے کہ انسان زندگی کے بارے میں از سر نو سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ یہ کہانی ایک عمر رسیدہ اور شادی شدہ جوڑے کی ہے جو آسودگی اور سادگی سے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔ ایک دن بیوی کو فالج ہوتا ہے اور پھر دونوں کی محبت کا امتحان عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ جس طرح فلم کے کرداروں نے فلم کے ساتھ انصاف کیا ہے وہ داد دینے کے قابل ہے۔

تبصرے (72) بند ہیں

Ahmed Bilal Apr 01, 2015 09:21pm
Thank you very much for this piece of information , i would make sure to see all these movies befor summer vacations :)
Jamyee Apr 01, 2015 09:23pm
ھم فارسی یا کوری زبان نھیں سمجھتے اپ کو چاھۓ تھا کہ اردو یا انگلش کے فلموں کے فھرست لکھ دیتے
محمّد احسن Apr 01, 2015 09:24pm
بہت عمدہ انتخاب. یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے.
izzatsuleman Apr 01, 2015 09:52pm
میں ہمیشہ ہی اچھی اور معیاری فلموں ڈھونڈتی ہوں، ان گرمیوں میں، میں یہ فلمیں ضرور دیکھنا چاہوں گی
farhaj ali Apr 01, 2015 09:54pm
where is Forest Gump
Atta Ullah Malik Apr 01, 2015 09:55pm
شکریہ.... ہم آپ کی پسند کو ٹیسٹ کر کے پھر تبصرہ کریں گے
0566481289 Apr 01, 2015 09:55pm
amour
0566481289 Apr 01, 2015 09:59pm
ھم فارسی یا کوری زبان نھیں سمجھتے اپ کو چاھۓ تھا کہ اردو یا انگلش کے فلموں کے فھرست لکھ دیتے vv
0566481289 Apr 01, 2015 10:02pm
@Jamyee
FIDA Apr 01, 2015 10:07pm
\ LIFE IS BEAUTIFUL "YOU FORGETTED THE FILM"
Rizwan Rebel Apr 01, 2015 10:08pm
فلم بینی ایک مثبت مشغلہ ہے۔ لیکن ویک اینڈ پر ایک اچھی فلم کا انتخاب کرنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ عموماً ایک سطحی قسم کی فلم دیکھنے پر وقت کے ضیاع کا احساس ہوتا ہے۔ فلموں کا مختصر خلاصہ لکھا ہوتا تو اچھا ہوتا۔ یہ سلسلہ جاری رکھیں۔
izzatsuleman Apr 01, 2015 10:09pm
میں ہمیشہ ہی اچھی ور معیاری فلموں کی تلاش میں ہوتی ہوں، اور ان گرمیوں کی چھٹیوں میں، میں یہ فلمیں ضرور دیکھنا چاہوں گی .
عتیق بیگ Apr 01, 2015 11:14pm
احساس وہ زبان ھے جسے سمجھنے کے لئے لفظوں کی ضرورت نہیں پڑتی ۔۔ لیکن میرے خیال میں ہندوستان کے پاکستان میں بھی بے شمار ایسی فلمیں موجود ہیں ۔۔ جو انسان پر بہت ہی عمدہ اثر چھوڑتی ہیں ۔۔ اور امید ھے کہ آپ کی آئندہ آنے والی کاوش میں فلم کی ان انڈسٹریز کی کاوشوں کو بھی حصہ بقدر جثہ ملے گا۔۔۔ شکریہ
Alex Ali Ijaz Apr 01, 2015 11:14pm
you mentioned a few good one there are much great movies you missing!!! but there Good try...................... of course
M Nasir Ali Apr 01, 2015 11:27pm
m starting right now n then give a comments
umair chambal Apr 02, 2015 12:21am
half of these movies are cheap & time wasting
hina akhter Apr 02, 2015 01:13am
All films are seems to be full of depression.
TARIQ MURAD BALOCH Apr 02, 2015 01:38am
i m lucky i watched all films wow yas greats films
arzoo Apr 02, 2015 02:14am
Awsme collection...kahan.read krny key baad mjhy ab en movues ko dekhna ka shuq paida hua..hope so ap aur b gud collection movies key names uplaod karein.gein
arzoo Apr 02, 2015 02:15am
Bht achi.movies hain.hope so.ap.aur b achi.movies key name upload karo gye
JJahid Apr 02, 2015 06:30am
I'm glad to see Children of Heaven and my favorite About Elly; you started with brother & sister's . It seems I have missed many great movies! companionship and ended with elderly couple's eternal love
Mudassar Apr 02, 2015 08:10am
1st Film "Children of heaven" is a legend movie, It is best of bests....
Hamid Apr 02, 2015 09:37am
Persdue of happiness
zafar Apr 02, 2015 09:53am
مجید مجیدئ کئ فلمز لاجواب ھیں
sufyan Apr 02, 2015 10:06am
Thank you very much for this piece of inform but we need hende dabbed
abid ali Apr 02, 2015 11:19am
Movies dekhengy to apki choice ka pta chalyga.. anyway thanks for giving information..
muhammad suhaib Apr 02, 2015 11:33am
Children of heaven" wooooooooooooooooooow“
s sarmad Apr 02, 2015 12:45pm
The Curious Case of Benjamin Button 2008 is also good movie
s jalal Apr 02, 2015 02:23pm
بہت مزیدار، لیکن یہ بتائیں کہ کیا یہ ایرانی فلمیں پاکستان میں دستیاب ہیں اگر ہیں تو کہاں؟ سید جلال
Guest Apr 02, 2015 02:25pm
...Simply PATHETIC
s jalal Apr 02, 2015 02:26pm
برادر عزیز، فاضل مصنف نے یہ مضمون صرف اپکے لئے تحریر نہیں کیا، اور نہ ہی اس لئے کہ اپ انہیں نماز کی طرح واجب سمجھ کر ضرور مشاہدہ فرمائیں۔ بلکہ انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ جلال
Adil Mansoor Apr 02, 2015 04:59pm
THANKS , IT SEEMS YOU HAVE A GOOD TASTE AND NOT FOND OF ONLY CYCLE STYLE MOVIES , WHERE END CAN BE PREDICTED AT BEGINNING- THANKS AGAIN
ARSD Apr 02, 2015 05:11pm
Saving Private Ryan this one is also one of the best. A persian movie name " Sakout" silence is very interesting. check it out too
محمد سعید Apr 02, 2015 05:50pm
بہت اچھا انتخاب ہے، میں نے ان میں سے 7 فلمیں دیکھی ہیں اور سبی بہت اعلی ہیں. اسی میں فرانسیسی فلم Amélie ٢٠٠١ کو بھی شامل کرنا چاہیے.
Adeel Apr 02, 2015 05:57pm
@Jamyee Farsi Movies Urdu Language ma b dubbed hai
najeeb Apr 02, 2015 06:58pm
wow baran,what a story.... liked the way he is pursuing her.. his sympathy with her ... a captivative film
Hamza Bin Faisal Apr 02, 2015 07:26pm
"The Invisible Childrens" bhi zrur dekhiye ga
مدثر حسین Apr 02, 2015 08:25pm
@Jamyee محترم، یہ تمام فلمیں انگریزی زبان میں ڈب شدہ یا انگریزی ترجمعے میں دستیاب ہیں۔۔۔
اِستین بلوچ Apr 02, 2015 08:26pm
یہ بہت عمدہ سلسلہ ہے اسے جاری رکھنا چاہیے۔میں نے چلڈرن آف ہیونز دیکھی ہےبہت ہی عمدہ فلم ہے۔
اِستین بلوچ Apr 02, 2015 08:32pm
بہت ہی عمدہ فلموں کا آپ نے فہرست دی ہے ۔میں نے چلڈرن آف ہیونز دیکھی ہے،بہت ہی عمدہ فلم ہے ۔بہترین فلموں کی اس تعارفی سلسلے کو جاری رکھنا چاہیے۔
Asif Ali raza Apr 02, 2015 09:14pm
@اnice work.
شان علی Apr 02, 2015 09:27pm
@FIDA میں بھی فہرست میں لائف از بیوٹی فل کو نہ دیکھ کر مایوس ہوا ہوں۔
Usman Apr 02, 2015 09:45pm
I think you should recommend movies in english
Irfan Ahmad Apr 02, 2015 11:12pm
Korean class are better than others ! Should add these Korean into that " I saw the devil " A Bitter Sweet Life ".. I have master piece Korean Collection !
Irfan Ahmad Apr 02, 2015 11:12pm
@Jamyee You should try subtitles for these movies
عبدالرؤف Apr 03, 2015 12:08am
@عتیق بیگ میں آپ سے بے حد متفق ہوں۔ میں نے خود ہندوستانی و پاکستانی کئی ایسی فلمیں دیکھی ہیں کہ دل سے ایک دم واہ نکلتا ہے۔ مثال کے طور پر: رنگ رسیا 2014 دی ارتھ بول پنجاب 1984 وغیرہ
Hammad Ahmad Apr 03, 2015 12:10am
Very nice keep it up . Thanks for information about good movies.
Faisal Apr 03, 2015 12:28am
OMG.....I cant believe this collection and you have no idea how excited i am to watch these movies. I guess this would be icredible because I have watched Oldboy,lives of others and Amour. I wonder why havnt you listed Amelia, Sin city, the reader, and many more. plz keep updating this type of information and keep me in your circle. I am after you in this journey.:)
muhammad aminuddin Apr 03, 2015 02:39am
The book thief,turtles can fly,the stoning of suraya,intemacy,zytoun,the song of sparrows,bicycle thievs,amores perros, nymphomaniac,1,2,artemisia, melancholia, perfume, ajami, werckmeister harmoniak, the willow tree, lemon tree, women without men, ma mere,.............. another 19.,
khan Apr 03, 2015 02:53am
memories of murder is the bestest thriller and children of heavens best drama
Traiq Murad Baloch Apr 03, 2015 06:13am
i m lucky i watched all 19th films but some r not list life is beautifully Italian film ,Das weiße Band, Eine deutsche Kindergeschichte German . Nuovo Cinema Paradiso , Il Postino: The Postman Italian films , Offside , Âvâz-e gonjeshk-hâ (The_Song_of_Sparrows ) . رنگ خدا ( The Color of Paradise ) بید مجنون ( The Willow Tree ) پدر ( The Father ) بدوک ( Baduk ) Iranian films , The Passion of the Christ is Hollywood film but this film is not English Language are Aramaic Latin Hebrew and Apocalypto is also Hollywood film but not English it is Mayan Language
شاہد علی صدیقی Apr 03, 2015 10:01am
غیر ملکی فلمیں دیکھنے کابہترین طریقہ اُنہیں سب ٹائٹل کے ساتھ دیکھنا ہے۔ کبھی کبھی فلم روک کر اور سب ٹائٹل میں موجود ڈائلاگ پڑھ کر جو مزہ آتا ہے وہ لاجواب ہے۔ مجھے اینی میشن فلمز دیکھنے کا شوق ہے!!!!
waqas Apr 03, 2015 10:08am
@Jamyee Unho nay likha hy k ye gher mulki zuban ki films hen, aap ko is k liye subtitles ki madad leni hogi. main en me say 10 films dekhi hen, bohat achi movies hy
waqas Apr 03, 2015 10:09am
@FIDA Yes, Great movie. main nay dekhi hy
Nasir Ahmed Apr 03, 2015 11:30am
behter hota ager ye sub filmz Hindi ya urdu main inki link bhi mil jati !
s jalal Apr 03, 2015 11:35am
ایرانی فلموں میں سے اردو میں دستیاب تاریخی دستاویزی فلمیں دیکھیں تھیں، جبکہ محترم علی زیدی کی سفارش کردہ فلموں کو فوری طور پر نیٹ سے لیکر دیکھ لیا بہت مزیدار تھیں۔ جبکہ مشاھدین کرام اگر اصحاب کہف، یوسف نبیؑ، اور ملک سلیمان دیکھیں تو فن کے علاوہ تاریخ سے کافی کچھ سیکھ جائیں گے۔
Bilal Apr 03, 2015 01:14pm
Trade.... uesey b is list men shamil kiya jaye.. the Best movie i had seen...
عامر سجاد گیلانی Apr 03, 2015 04:38pm
بہت عمدہ فہرست ہے۔ اس میں سے سات فلمیں دیکھ چکا ہوں جو واقعی شاندار ہیں۔ امید ہے کہ باقی بھی اچھی ہونگی۔
Abdullah Apr 03, 2015 06:28pm
ye movies hindi(urdu) me chahiyen, konsy torrent se milen gee. en me se me kafi movies kuch torrents sites pe chk kr chuka hon per hindi me nhi mil rahen, khas toar pe che chahiye
Naeem Aslam Apr 03, 2015 09:18pm
The Intouchables also deserve to be in this list.....
Jawad Raza Jafri Apr 10, 2015 12:40pm
@Jamyee for the very same reason he recommended subtitles to understand the movies for other language genre
khurram shujaat Apr 10, 2015 02:23pm
@farhaj ali yah its a really wonderful story
khurram shujaat Apr 10, 2015 02:24pm
wasay farhaj Ali ka sawal both acha hai where is forrest gump yah baat ghalit hoge aghir yah aap ke list mai nahi
Muhammad Qasim Apr 10, 2015 03:45pm
Thanks for sharing. A link to download the films would have been appreciated.
Ali Raza Apr 10, 2015 04:07pm
Thanks for sharing this list. I have seen two movies of languages other than Urdu and English and found 2. Valley of The Wolves, Iraq. them great. I guess you can add them in your list as well. 1. Fetih
shari khan Apr 10, 2015 04:30pm
... all the movies are best and u can download all of them almost from torrent with english subtitile.
ramzan akber Apr 10, 2015 07:34pm
Ap nay jo films batia hain achi to hain par in main ak film (The Lives of Others) ap ko ya film post nai karni cha hi ya thi baki sub thek hain.
Inayat Ullah Khan Apr 10, 2015 10:02pm
Nice collection...will try definitely as i have to spent much time for movie collection...good job
کے۔ایم۔قمر Apr 10, 2015 10:42pm
آپ نےکورین چیسر، اولڈ بوائے اور میموریز آف مرڈر کو فہرست میں شامل کیا ہے۔ اگ آپ Musa اور I saw the devil دیکھتے تو ضرور اس میں شامل کرتے۔
فراز Apr 14, 2015 05:12pm
incendies واقعی بہترین مووی ہے
سرفراز Nov 17, 2015 11:53am
ہر بندے کی اپنی پسند ہوتی ہے اور ضروری نہیں ہوتا کے اپ کی پسند سب کو بھی پسند ہو . ایک ادھ کے سوا باقی فلمس بورنگ ہیں. اگر میں اپنی لسٹ بتاؤں گا تو شائد وہ اپ کو بورنگ لگائیں. لہٰذا یہ ایک بیکار لسٹ تھی.
Tahir Sajjad Feb 25, 2016 10:51am
very good list......