• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان کا مسلح ڈرون کا کامیاب تجربہ

شائع March 13, 2015

اسلام آباد: پاکستان نے پہلے براق نامی ڈرون کا کامیاب تجربہ کرلیا جو اہداف کو 100 فیصدکامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق براق نامی مسلح ڈرون ہر قسم کے موسم میں پرواز کرسکتا ہے۔ یہ ڈرون لیزر گائیڈ میزائل سے مسلح ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرون کے ٹیسٹ فائر کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے جنہوں نے مشاہدہ کیا۔

مسلح ڈرون ہر قسم کے موسم میں پرواز کرسکتا ہے اور اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔

آرمی چیف نے ڈرون تجربے کو اہم قومی کامیابی قرار دیا اور انجینئیرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ ا

س موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ ایک تاریخی کامیابی ہے، اپنے اپنے شعبوں میں پاکستانیوں کو آگے بڑھنا ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Khuram Murad Mar 13, 2015 07:08pm
ماشاء اللہ
Israr Muhammad Khan Yousafzai Mar 14, 2015 12:37am
یقین نہیں ارہا اگر ڈرون جنگ کے علاوه دوسرے اچھے کام میں استعمال کیا جائے تو انسانیت کی خدمت ھوگی
Sana Mar 14, 2015 03:54am
ماشا اللہ --- یہ شعبہ فوج کے ہاتھ میں ہے اگرسیاست دانوں کے پاس ہوتا تو سارے رشتے دار مل کر حلوہ پوری کھا رہے ہوتے---

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024