• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

فیصل آباد میں حادثہ، سات افراد ہلاک

شائع March 6, 2015
۔—فائل فوٹواے ایف پی۔
۔—فائل فوٹواے ایف پی۔

فیصل آباد: فیصل آباد کے قریب ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ 441 جی بی سمندری روڈ پر پیش آیا جہاں عینی شاہدین کے مطابق دو بسیں روڈ پر ریس لگارہی تھیں جن میں سے ایک قابو سے باہر ہوگئی۔

بے قابو بس کا تصادم مخالف سمت سے آنے والی ایک موٹر سائیکل رکشہ سے ہوا جس پر 11 افراد سوار تھے۔

زخمیوں کو فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہسپتال منتقل کئے گئے دو بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون بھی چل بسیں۔

حادثے کے بعد مشتعل ہجوم نے بس کو آگ لگادی، بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Nadeem Mar 07, 2015 03:17am
Rest in peace

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025