• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
شائع March 6, 2015 اپ ڈیٹ November 21, 2015

صحت مند اور چمکدار بالوں کے لیے 9 بہترین غذائیں


ہم سب ہی چمکتے گھنے بالوں والی ماڈلز کے اشتہارات دیکھتے ہیں جن کی چمک دمک آنکھوں کو چندھیا دیتی ہے اور وہ افراد جن کے بال صحت مند نہیں ہوتے وہ بھی اس کی خواہش کرنے لگتے۔

اگرچہ مہنگے کنڈیشنرز، ٹریٹمنٹس اور دیگر پر پیسہ لگانا کوئی برا کام نہیں مگر جو غذا ہم استعمال کرتے ہیں وہ صحت مند بالوں کی کنجی اپنے اندر چھپائے ہوئے ہوتے ہیں۔

بالوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم میں سے بیشتر خاص طور پر خواتین گھنے اور چمکدار بالوں کی دیوانی ہوتی ہیں جبکہ بالوں کی افزائش اور گرنے، ان کی حالت اور معیار کا بڑا انحصار ہمارے جینز پر ہوتا ہے،مگر ہماری زندگیوں کے دیگر عناصر بھی بالوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں جس سے وہ کمزور، خشک اور گرنے لگتے ہیں۔

ان کے بقول ان وجوہات میں غذائیت کی کمی، تناﺅ، ہارمونز میں تبدیلیاں، بہت زیادہ برش کرنا اور ٹائیراڈز مسائل ہوسکتے ہیں۔

تاہم یہاں ہم آپ کو 9 ایسی غذائیں بتانے والے ہیں جو آپ کے بالوں کو چمکدار، ہموار اور گھنے رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

سالومن (مچھلی)

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

مچھلی کی یہ قسم یعنی سالومن اومیگا تھیر فیٹی ایسڈز کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے، یہ عنصر ہمارے بالوں کے لیے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے جو کہ بالوں کو غدود کو کھول کر صحت بخش نشونما کو فروغ دیتا ہے۔ جسم میں اومیگا تھری کی کمی کی ایک نشانی سر میں خشکی بھر جانا اور روکھے بال ہوتے ہیں۔

پالک

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

پالک کو غذا کا حصہ بنانا خوراک کے ذریعے غذائیت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ اس میں وٹامنز بی، سی اور ای کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم، کیلشیئم، آئرن، میگنیشم اور اومیگا تھری شامل ہوتے ہیں اور یہ سب اچھے صحت مند بالوں کے درکاری ہوتے ہیں۔ پالک میں شامل آئرن خون کے سرخ خلیات کو آکسیجن بالوں کے غدود تک پہنچانے میں خاص طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ صحت مند بالوں کی نشوونما کے لیے لازمی ہے۔

دالیں

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

دالیں زنک اور بائیوٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں جو بالوں کی صحت میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جبکہ یہ پروٹین کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہیں جو کہ بالوں کو لمبا کرنے کے لیے ضروری ہے۔ پروٹینز بالوں کے کناروں کو بھی مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں، الغرض دالوں کا استعمال بالوں کی صحت مند نشوونما کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے اور اسے اپنی غذا کا حصہ بنانا بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

شکرقندی

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

شکرقندی ایک جز بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس وٹامن کی کمی کا نتیجہ اکثر خشک جلد کی شکل میں نکلتا ہے جو کہ بالوں میں خشکی اور اس کے جھڑنے کی صورت میں بھی نظر آتا ہے۔ صحت مند سر کی سطح کے لیے غذا میں زیادہ بیٹا کروٹین کو شامل کرنا ضروری ہے اور شکرقندی اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

اوئیسٹر

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اوئیسٹر زنک کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتے ہیں جو کہ جسم کے لیے بہت اہم اینٹی آکسائیڈنٹ ہے۔ زنک بالوں کی نشوونما میں بھی مدد فراہم کرتا ہے اور سر کی جلد کو خشکی سے بچا کر ان میں نمی صحت مند سطح پر برقرار رکھتا ہے۔ اس جز کی کمی کا نتیجہ بالوں کا تیزی سے گرنے کی صورت میں نکلتا ہے۔

انڈے

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

کچھ افراد کچے انڈوں کو ہی اپنے بالوں پر لگا کر انہیں کنڈیشنر کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر آپ انہیں کھا کر بھی یہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ انڈوں میں بائیوٹین بھی ہوتا ہے جو کہ وٹامن بی کی ایک قسم ہے جو کہ سر کی صحت اور بالوں کی نشوونما کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

اخروٹ

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اخروٹ دیگر نیوٹریشنز کے ساتھ بائیوٹین کے حصول کے لیے بھی بہترین ہوتے ہیں، جیسا اوپر بتایا گیا ہے کہ یہ جز سر کی صحت اور بالوں کی نشوونما کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے جبکہ یہ بالوں کو سیدھا رکھنے اور ان کے گرنے کی رفتار کو بھی کم کرتا ہے۔ اخروٹ میں وٹامن ای بھی موجود ہوتا ہے جس کی کمی بالوں کو کمزور کردیتی ہے اور وہ آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں۔

گاجریں

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

گاجروں کے بارے میں اکثر سوچا جاتا ہے کہ یہ آنکھوں کے لیے بہترین سبزی ہے مگر یہ آپ کے بالوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ کیروٹین اور وٹامن اے سے بھرپور یہ سبزی بالوں کو جگمگا دیتی ہے اور ان کو قدرتی کنڈیشنر فراہم کرتی ہے کیونکہ یہ بالوں میں قدرتی تیل کی سطح کو برقرار رکھتی ہے اور خشکی نہیں ہونے دیتی۔

چکن

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

معیاری پروٹین صحت مند بالوں کے لیے ضروری ہے اور اس کے بغیر یا ناقص معیار کے نتیجے میں بالوں کی تباہی یقینی ہوجاتی ہے۔ پروٹین کی کمی بالوں کی رنگت کے اڑنے یا ان کے سفید ہوجانے کا باعث بھی بن جاتی ہے، مرغی کا گوشت چونکہ پروٹین سے پروٹین ہوتا ہے جو بالوں کی مضبوطی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی نشوونما کو بھی صحت مند بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تبصرے (4) بند ہیں

Mohammad Qayyum Mar 11, 2015 05:18pm
this is good tips for healthy hair Thank u
ygdfs Mar 12, 2015 05:50am
nice down news
Sohaib Faheem May 17, 2015 10:30pm
Thank you, thats really helpful tips for our hair.
rafia awan Nov 21, 2015 06:27pm
good