• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اہل سنت والجماعت کے رہنما کراچی میں قتل

شائع March 4, 2015
اہل سنت والجماعت کراچی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیاض کی گاڑی کو شیر شاہ کے قریب مسلح افراد نے نشانہ بنایا جس سے وہ اور ان کا ڈرائیور ہلا ک ہوگئے  ہیں — اے ایف پی فائل فوٹو
اہل سنت والجماعت کراچی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیاض کی گاڑی کو شیر شاہ کے قریب مسلح افراد نے نشانہ بنایا جس سے وہ اور ان کا ڈرائیور ہلا ک ہوگئے ہیں — اے ایف پی فائل فوٹو

کراچی: اہل سنت والجماعت کراچی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیاض نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دو مسلح موٹرسائیکل سوار شیرشاہ کے قریب ڈاکٹرفیاض کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ڈاکٹر فیاض اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

اہل سنت والجماعت کے ترجمان نے ڈاکٹر فیاض کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم شہر میں مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024