• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'اظہرالدین' بننے کیلئے تامل سیکھنا ضروری

شائع February 27, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

بولی وڈ اداکارعمران ہاشمی انڈیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم کیلئے تامل زبان سیکھیں گے۔

ہدایت کار انتھونی ڈی سوزا کی فلم میں اظہر الدین بننے والے عمران کا کہنا ہے کہ فلم کی تیاریوں نے ان کی نیندیں حرام کر دیں۔

عمران کچھ مہینوں سےباقاعدہ کرکٹ کھیلنے کی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور اب انہیں تامل زبان بھی سیکھنا پڑے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران اظہر سے کرکٹ پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے بھی روشناس ہو رہے ہیں۔

'فلم میں بعض مقامات پر عمران کے لیے تامل بولنا ضروری ہو گا لہذا انہیں یہ زبان سیکھنا ہو گی'۔

عمران مارچ میں ایک ماہر سے تامل سیکھنے کے ساتھ ساتھ لب ولہجہ پر بھی توجہ دیں گے۔

عمران نے رابطہ کرنے پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تامل سیکھنے کیلئے دو مہینوں کا کورس مکمل کریں گے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024