• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

لاہور سے داعش کا رکن گرفتار

شائع February 27, 2015
لاہور سے داعش کا اہم رکن گرفتار — اے ایف پی  فائل فوٹو
لاہور سے داعش کا اہم رکن گرفتار — اے ایف پی فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ خانیوال سے تعلق رکھنے والا ملزم قاری محمد اکرم احرار علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب قائم سول ایوی ایشن کالونی کی مسجد میں مقیم تھا۔

مزید پڑھیں: داعش پاکستان کے لیے سنگین خطرہ، سیکریٹری خارجہ

قاری محمد اکرم احرارایک کالعدم تنظیم جماعت الحرار کا اہم رکن تھا جسکی تنظیم نے داعش میں شمولیت اختیار کی تو قاری اکرم کو لاہورمیں داعش کے لئے اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

قاری اکرم نہ صرف داعش کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے لئے لاہور میں بھرتیاں کررہا تھا بلکہ ائیرپورٹ پرحملے کے سہولت کار کے طور پر کام کررہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر اسے گرفتار کیا تھا اور تفتیش کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کی پاکستان میں ہزاروں افراد کی بھرتی کا انکشاف

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ماڈل ٹاون کیو بلاک سے گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے کالعدم جماعت الحرار، داعش اور حزب التحریرکا لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔

لاہور کے پولیس اسٹیشن لیاقت آباد میں سب انسپکٹر ضیا الحق کی مدعیت میں ملزم قاری محمد اکرم کے خلاف مقدمہ نمبر373/15 درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024