• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'کرن جوہر اور رنویر سنگھ کے ساتھ چیٹنگ کی گئی'

شائع February 25, 2015
راکھی ساونت—۔فوٹو/ بشکریہ انڈو ایشیا نیوزسروس ویب سائٹ
راکھی ساونت—۔فوٹو/ بشکریہ انڈو ایشیا نیوزسروس ویب سائٹ

متنازع مزاحیہ شو اے آئی بی میں شرکت اوراس وجہ سے مقدمہ درج ہونے کے معاملے پر بولی وڈ سے مختلف طرح کی آراء سامنے آئیں، کسی نے اے آئی بی تنازع کا شکار فنکاروں کے حق میں آواز اٹھائی تو کسی نے ان پر شدید تنقید کی ۔

لیکن بولی وڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت نے اس معاملے کو ایک نئے انداز سے دیکھا اور فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹر کرن جوہر اور اداکار رنویر سنگھ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے اسے 'چیٹنگ' قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ بولی وڈ اسٹار ارجن کپور، رنویر سنگھ ، دیپکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹر کرن جوہر سمیت متعدد افراد کے ساتھ ساتھ ویڈیو شیئرنگ کمپنی یوٹیوب کے خلاف اے آئی بی (AIB) شو میں شرکت، کھلے عام نازیبا مذاق کرنے اور اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ہندوستانی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ 'اس ویڈیو میں کرن جور اور رنویر سنگھ کے ساتھ چیٹنگ ہوئی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کی ان کی آواز کی ڈبنگ کرکے نازیبا الفاظ کو پیش کیا گیا ہے'۔

اس بیان کے بعد اے آئی بی کے رکن تنمے بھٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں راکھی ساونت کے اس ردعمل کو ان الفاظ میں سراہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024