• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
شائع February 25, 2015 اپ ڈیٹ February 13, 2016

دماغ کو تیز بنانے والے 12 سپرفوڈ



فیصل ظفر




یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جسم چاہے جتنا بھی مضبوط ہو اگر دماغی طور پر کمزور ہو تو دنیا میں آگے بڑھنے یا روشن مستقبل کا تصور تک ممکن نہیں مگر ذہنی صلاحیت کو عروج پر پہنچانے کے لیے کوئی جادوئی گولی تو دستیاب نہیں تاہم کچھ غذائیں ضرور یہ کمال کرسکتی ہیں۔

جی ہاں کچھ غذائیں دماغی افعال کو بہتر بنا کر عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی تنزلی سے تحفظ فراہم کرتی ہیں جبکہ کسی ٹاسک کے دوران توجہ مرکوز کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

تو دماغ کی صحت کے لیے ایسے ہی زبردست چیزوں کے بارے میں جانے جن کا مستقل استعمال آپ کو کوئی سپرہیرو تو نہیں بنائے گا تاہم یہ ہر عمر میں آپ کو ذہنی طور پر جوان رکھنے میں ضرور مددگار ثابت ہوں گی۔

اخروٹ



فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اخروٹ دل کو صحت مند رکھنے اور جسمانی ورم سے تحفظ دینے جیسے نیوٹریشنز سے بھرپور خشک میوہ ہے اور یہ واحد پھلی ہے جو الفا لائنولینک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ جز دوران خوران کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے دماغ تک آکسیجن کی فراہمی موثر انداز سے سے ہوتی ہے۔ 2010 میں الزائمر پر ہونے والی ایک انٹرنیشنل کانفرنس میں پیش کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق اخروٹ کا استعمال بنالینے سے یاداشت بہتر ہوتی ہے، جبکہ کچھ سیکھنے کی صلاحیت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

زیتون کا تیل



رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

زیتون کا تیل بہترین اجزاءکا مرکب ہے جو کہ دماغی عمر کے بڑھنے کے عمل کو سست کردیتے ہیں۔ امریکا کے برگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل کی ایک تحقیق کے مطابق زیتون کا تیل میں ایسی چکنائی ہوتی ہے جو دماغی بڑھاپے کا عمل سست کردیتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ مکھن کی بجائے زیتون کے تیل کا استعمال طویل المدتی بنیادوں پر دماغی صحت کا تحفظ بھی فراہم کرتا ہے جبکہ اس کے جسمانی صحت پر مرتب ہونے والے دیگر فوائد الگ ہیں۔

بیریز



اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اسٹربری یا بلیوبیریز کوئی بھی بیری ہو ان کا استعمال یاداشت اور توجہ جیسی صلاحیتوں میں تنزلی کے عمل کو سست کردیتا ہے۔ اینلز آف نیورولوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بلیو بیریز، اسٹرابریز اور دیگر کا استعمال درمیانی عمر کی خواتین میں دماغی تنزلی کے عمل کو سست کردیتا ہے جس سے بڑھاپے میں بھی یاداشت متاثر نہیں ہوتی جبکہ کسی کام کے دوران بھرپور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بھی برقرار رہتی ہے۔

کافی



رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

کافی میں پایا جانے والا جز کیفین دماغی حسوں کو بہتر بناتا ہے ۔ کیفین کی دماغ کو تیز کرنے والے اثرات کے ساتھ ساتھ اس میں موجود انٹی آکسائیڈنٹس دماغی صحت کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ کچی تحقیق رپورٹس کے مطابق دنیا کا مقبول ترین یہ گرم مشروب مایوسی یا ڈپریشن کے خاتمے کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

پالک



اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

پالک میں لوٹین نامی اینٹی آکسائیڈنٹ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو دماغی تنزلی سے تحفظ دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہاورڈ میڈیکل اسکول کی ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین پالک اور اس جیسی سبز پتوں والی سبزیوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان میں دماغی تنزلی کی شرح بہت کم ہوتی ہے خاص طور پر ان افراد کے مقابلے میں جو اس مزیدار سبزی سے دور بھاگنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ



فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ڈارک چاکلیٹ آپ کے پورے جسم کے لیے صحت بخش ثابت ہوتی ہے مگر اس میں شامل کیفین دماغی تیزی کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ فلیونوئیڈز نامی کیمیکل سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو کہ دوران خون کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے جبکہ یہ کیمیکل کولیسٹرول کو کنٹرول اور بلڈ پریشر کی شرح بھی کم کرتا ہے۔

پانی



اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

جب کوئی فرد پیاسا ہوتا ہے تو اس کے دماغی ٹشوز بھی سکڑ جاتے ہیں اور متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ پیاس دماغی افعال پر اثر انداز ہوتی ہے۔ درحقیقت پانی کی طلب مختصر مدت کی یاداشت، توجہ مرکوز کرنے اور فیصلہ سازی جیسی دماغی صلاحیتوں کو نقصان پہنچاتی ہے جبکہ اس کا آسان حل دن میں 8 گلاس پانی کا استعمال ہے۔

مچھلی



رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

مچھلی کا استعمال تو سب کو ہی معلوم ہے کہ دماغ کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور کی وجہ ہے اس میں شامل اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، خاص طور پر سارڈینز اور سالومن مچھلیوں میں تو ان کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ڈیمنیشیا جیسے دماغی مرض کا خطرہ کم کرکے توجہ مرکوز کرنے اور یاداشت وغیرہ کو بہتر بناتا ہے جبکہ یہ بڑھاپے میں دماغ کو بھی تیز رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

انڈے



اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

انڈے کولائن نامی ایک نیوٹریشن سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم میں ایسے دماغی جز ایسٹیلکولین کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے جو یاداشت کو بہتر بناتے ہیں، خاص طور پر ان کی زردی کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ناشتے میں پروٹین سے بھرپور غذا جیسے انڈوں کا استعمال مجموعی دماغی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے جبکہ اس میں شامل ایسٹیلکولین آپ کو چیزیں بھولنے کی عادت سے بھی نجات دلاتا ہے۔

چقندر



اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

چقندر نائٹریٹ کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتے ہیں اور یہ دماغ تک دوران خون کو بہتر بناتا ہے۔ ویک فوریست یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق چقندر جیسی مزیدار سبزی کا استعمال دوران خون کو بہتر بناکر دماغی کارکردگی کو زبردست کردیتی ہے جبکہ یہ دل کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند سبزی ہے خاص طور پر موٹاپے سے نجات کے لیے اس کا روزانہ استعمال بھی کافی موثر ثابت ہوتا ہے۔

لہسن



فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

لہسن کا استعمال دماغی کینسر کی کچھ اقسام سے بچانے میں مددار ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکن کینسر سوسائٹی کی تحقیق کے مطابق لہسن میں موجود اجزاءایسے خلیات کا خاتمہ کرنے کا کام کرتے ہیں جو کہ دماغی رسولی کا باعث بنتے ہیں۔

دالیں



فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

دالوں کا استعمال بھی آپ کے دماغ کو تیز بناتا ہے۔ دالوں میں فلوٹیے نامی وٹامن بی کی ایک قسم پائی جاتی ہے جو دماغی طاقت کو بڑھاتی ہے۔ یہ جز امینو ایسڈ کی مقدار کو بھی کم کرتی ہے جو دماغی افعال کو نقصان پہنچانے کا کام کرتے ہیں، جبکہ اس کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جس سے بلڈ پریشر، ذیابیطس، امراض قلب اور فالج وغیرہ کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

تبصرے (38) بند ہیں

misri khan khattak Feb 25, 2015 07:38am
the above all thing also teach usthe holy quran and hadiath muhammad peace be upon him that these are favourable for human body and mind.furter it is communcated to you that
Em Moosa Feb 25, 2015 07:36pm
Now all the scientific experiments are proving what the early generation particularly arabs and subcontinent habitats have discovered and utilized.
jeelani Feb 25, 2015 09:20pm
dark chaklarte wali baat to bilkul ghalat lagti hai
khan Feb 26, 2015 07:53am
@jeelani tu bilkul ghalat hai
mudassar shahzad Feb 26, 2015 10:23am
I am mudassar shahzad.ur information is very important and helpful for me.
shama dars Feb 26, 2015 11:52am
caffain to health k lie muzr bhi he...wo kese??????
وسیم بن اشرف ملتان Feb 26, 2015 06:16pm
بہت ہی معلوماتی آرٹیکل ہے،کئی نئی چیزوں کا معلوم ہوا ہے،ڈان کی خاصیت ہے کہ وہ ایسے مضامین شائع کرتا ہے جن سے بہترین معلومات حاصل ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ،شکریہ ڈان
محمد شریز خان Feb 26, 2015 11:32pm
صحت کو برقرار رکھنے کیلئے یہ بہت مفید معلومات ہیں۔صحت کا احساس صحت کے گ جانے کے بعد ہو تا ہے۔اس لئے ڈائیٹ پلان کے تحت خوراک کا استعمال ضروری ہے
SALIM MANDVAWALA Feb 27, 2015 12:56pm
ye information humaaray liye boht useful hai....thankyou for sharing such valueable information.
Kamran Hussain Ali Feb 28, 2015 12:18pm
مفید معلومات ہیں۔ سا ئنس، روایات کو تجربے کی کسوٹی پر پرکھ کر عقلی بنیاد فراہم کرتی ہے۔۔ یہی علمی ترقی کی اساس ہے اور عقلی جمود سے محفو ظ رکھتی ہے۔ میری ناقص راۓ میں بادام اور شہد بھی اس فہرست میں شامل کۓ جا سکتے ہیں۔۔۔ممکن ہے آنے والے وقت میں ایسا کیا جاۓ۔ البتہ، اعتدال لازم ہے چاہے جو بھی کھایا جاۓ! شکریہ
Fahad Jamali Jun 11, 2015 07:41pm
that is very imformative post I like it, it is very useful for good health... Fahad Jamali from Hyderabad Sindh
farhan Jun 12, 2015 07:08am
I will must try..thanks for info.
Ch.Hasan Javaid Gujjar Jun 12, 2015 04:42pm
I like the post and it is very useful. I tried to adopt these things in daily life.
shakila Jun 12, 2015 10:25pm
very good infermation u excetly sying qudrat nybhamry liya nymton ky khzany pyda kya alhamdulliah thanks
shakila Jun 12, 2015 10:27pm
very good and thanks your information qudrat ny hamary liya maymtun ky khazany pyda kiya
jljlkjlkjlkjl Jun 12, 2015 10:52pm
@misri khan khattak I have never seen dark chocolate and coffee and hadith and quran. please quote your reference
umer Jun 12, 2015 11:50pm
Thanks sir
ghulamhazrat Jun 13, 2015 06:31am
All described things are valuable and can get easily.information is help ful for every one.
sherazim khan Jun 13, 2015 10:35am
v good
Bilal Ahamad Jun 13, 2015 10:47am
this is very benifical for whole pakistani people . it save us and protect us. so please send me more thing on facebook to take more benifical fram your ideas
ali Jun 13, 2015 04:20pm
zabardast
Abdul Nasir Jun 13, 2015 05:26pm
this is very informative and educative.
ARSHAD ALI Jun 13, 2015 08:03pm
Very good
Rafaqat Mali Jul 20, 2015 09:56pm
I like it really tell me about diabaties that what diabetic people should eat to controll it and what are prevention measures for diabeties
syed waheed ul hassan shah Jul 22, 2015 11:36am
sir jo joron mein pain aksr rehta hai uos k lea koi tips btain plz
Your Name Nov 14, 2015 02:10pm
good information....
salma khan Nov 14, 2015 04:46pm
Very good information
[email protected] Jan 01, 2016 12:44pm
N I C E ni Ni
Your Name Jan 01, 2016 05:01pm
I like it
Asim Raza Feb 13, 2016 07:30pm
these are good information for health care plz share more these type of information with me. thanks
Falak Niaz Khan Feb 13, 2016 07:45pm
The above described things are valuable and can get easily and also available at cheap rates.This information is help full and every one can get benefit by testing these.
khuram abbas Feb 14, 2016 09:35am
Is true if we use these things regularly wether it will be help to our mind or not ? any of thes things may damage our an outher part of body or not ? bcz i have already weak mind n weak stomic .
ejaz Feb 14, 2016 09:54pm
good information but also tell those things which must be avoided or those things which reduce the efficiency of brain.
Nisar Akhtar Feb 15, 2016 08:51pm
Personally speaking I have lost two pounds weight after consuming a reasonable quantity of walnut.It took me almost two months to achieve it.
نجیب احمد سنگھیڑہ Feb 15, 2016 09:13pm
ذہنی صحت کے لیے سردیوں میں بھانڈا یا دابڑہ بھی لوگ بناتے ہیں اور یہ بھانڈا یا دابڑہ جڑی بوٹیاں لے کر بنایا جاتا ہے۔ جو خوراکیں لکھیں گئی ہیں یعنی لہسن یا تھوم، پانی، مچھلی، انڈے، پالک، دالیں یہ سب عام لوگ استعمال روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں مگر نتیجہ خاطر خواہ نہیں نکل سکا کیونکہ شدت پسندی اور عدم برداشت کم ہونے کی بجائے بڑھتی ہی جا رہی ہے جو کہ ذہنی صحت کی کمزوری کا ثبوت ہے۔ ذہنی صحت کے لیے نسخہ جو ہے وہ یہ ہے کہ نمبر ایک ٹریجیڈیز کا سامنا ہو، دکھ تکلیف اور ٹینشن کا وقتآ فوقتآ ملنا اور تنہائی کی عادت قائم کرنا ہے۔ اگر یہ سب کیا جائے تو ذہنی صحت اور سوچوں کا مدار وسیع ہو جاتا ہے اور بالاخر بندہ وہ بھی باتیں ڈھونڈ لیتا ہے جو منظر عام نہیں ہوتی۔ بھانڈا سردیوں میں بنانا ذہنی صحت کی بحالی اور تھکاوٹ کا اچھا علاج ہے۔
atiqur rehman Feb 16, 2016 11:41am
بہت شکریہ۔ مفید اور کار آمد معلومات ہیں۔
Your Name Feb 16, 2016 03:37pm
Thanks for sharing,write another article to quit smoking,also substitues.
khurshid saleh Feb 23, 2016 04:40pm
Allah Paak Pakistaani awaam ko itni maali taqat ata farmai k Allah ta_ aala ki in naimtoon say mustafeez ho, Aameen, summa aameen!