• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دل کے دورے کا سب سے بڑا سبب سامنے آگیا

شائع February 25, 2015
دل کے دورے کی ایک علامت— رائٹرز فوٹو
دل کے دورے کی ایک علامت— رائٹرز فوٹو

گھروالوں سے جھگڑا، ٹریفک جام میں غصہ اور دفاتر میں تنازع آپ کے بلڈ پریشر کو آسمان پر پہنچا کر شدید ترین اشتعال کا شکار کردیتا ہے مگر یہ چیز آپ کو موت کی جانب لے جانے کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے۔

یہ انتباہ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اپنے آپے سے باہر ہونا صحت کے لیے تباہ کن ہوتا ہے کیونکہ یہ دل کے دورے کا خطرہ آٹھ گنا بڑھا دیتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ شدید غصے کے نتیجے میں بہت زیادہ خوف یا فکر کا شکار ہوتے ہیں ان میں دل کے دورے کا خطرہ غصے کے دورے کے کئی گھٹوں بعد تک ساڑھے نو گنا زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق اکثر و بیشتر دل کے دورے کے مریض شدید غصے یا فکرمندی کے بعد اس جان لیوا مرض کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچتے ہیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ خاندانی جھگڑے، سڑکوں پر لڑائی یا دفتری تنازعات یہ سب دل کے دورے کی وجہ بن سکتے ہیں۔

اس تحقیق سے سابقہ تحقیقی رپورس کی تصدیق ہوتی ہے کہ غصہ دل کے دورے اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق شدید غصے یا فکرمندی کے نتیجے میں دل کی دھڑکن کی رفتار اور بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے، خون کی شریانیں سخت اور تنگ ہوجاتی ہیں جبکہ خون گاڑھا ہوکر جمنے لگتا ہے جس سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024