• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ قتل

شائع February 22, 2015
— Hussain Afzal
— Hussain Afzal

لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو مبینہ طور پر اپنے دوست گھر پر قتل کردیا گیا۔

پولیس نے مقتولہ کے دوست اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سندر کے علاقے میں پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ انعم اپنے دوست ساجد کے گھر اسے ملنے گئی تاہم اس دوران گھریلو ملازمہ صنم نے مبینہ طور پر چپقلش کے باعث گولی چلادی جس سے انعم موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

پولیس نے ملازمہ صنم اور ساجد کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھریلو ملازمہ صنم طلاق یافتہ ہے جو اپنا کیس لے کر ملزم ایڈووکیٹ ساجد کے پاس آئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ساجد اور انعم کے درمیان ایک ماہ قبل انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024