• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا راج ختم

شائع February 19, 2015
شاہ رخ خان اور کاجول فلم کے ایک سین میں—۔اوپن سورس میڈیا
شاہ رخ خان اور کاجول فلم کے ایک سین میں—۔اوپن سورس میڈیا

سنہ 1995 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور زمانہ فلم 'دل والے دلہنيا لے جائیں گے' ، جو گزشتہ 20 برسوں سے مسلسل ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما گھر میں لگی ہوئی تھی، اب سینما سے اتار لی گئی ہے۔

ہندوستانی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق جمعرات کو باکس آفس پر فلم کے 1009 ہفتے مکمل ہونے کے بعد یش راج فلمز نے اسے سینما سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

فلمی تنقید نگار ترن آدرش نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر لکھا ہے۔

’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ شاہ رخ خان اور کاجول کی وہ فلم ہے جس نے بولی وڈ میں ان دونوں کی جوڑی کو پروان چڑھنے کا راستہ فراہم کیا۔

یش چوپڑا کے بیٹے آدتیہ چوپڑا کی ہدایت میں بننے والی یہ پہلی فلم تھی جس کا اسکرپٹ بھی انھوں نے ہی لکھا تھا۔

شاہ رخ خان اور کاجول فلم کے ایک سین میں
شاہ رخ خان اور کاجول فلم کے ایک سین میں

اس فلم کو کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے اور اس کا شمار بولی وڈ کی بہترین فلموں میں ہوتا ہے جس نے تفریح کے ساتھ ساتھ بہترین بزنس بھی دیا۔

گزشتہ کئی برسوں سے اس فلم کا ایک شو صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دکھایا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے ہزار ہفتوں کا جشن

مراٹھا مندر کے مینیجنگ ڈائریکٹر منوج دیسائی کا کہنا تھا کہ ’فلم کافی عرصے سے اچھا بزنس کر رہی تھی لیکن گزشتہ کچھ وقت سے ٹکٹوں کی فروخت میں خاصی کمی آئی ہے۔

منوج دیسائی کے مطابق اب یہ فلم باقاعدہ طور پر ٹی وی پر بھی دکھائی جاتی ہے اس کی وجہ سے بھی اب ناظرین تھیٹر کا رخ کم کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024