• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

محمد یوسف! آپ غلط کہتے ہیں

شائع February 20, 2015
محمد یوسف — اے ایف پی/فائل
محمد یوسف — اے ایف پی/فائل

اب تو یہ روز کا معمول بن گیا ہے۔ جب بھی میں پورے دن کام کے بعد آرام سے صوفے پر لیٹ کر ٹی وی دیکھنے لگتا ہوں تو اسکرین پر آپ کا چہرہ دکھائی دیتا ہے۔

آپ پاکستانی کپتان مصباح الحق پر تنقید کر رہے ہوتے ہیں جیسا کہ آپ پچھلے کئی سالوں سے لگاتار کر رہے ہیں۔

یوسف صاحب، 90 سے زائد ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے اور ایک شاندار کریئر رکھنے کی بنا پر آپ کا حق ہے کہ آپ ان پر تنقید کریں، لیکن آپ کے حملے دن بدن زیادہ ہی ذاتی نوعیت کے ہوتے جا رہے ہیں۔ آپ کی تنقید کا الٹا اثر ہو رہا ہے۔ لوگ اب آپ پر سوالات اٹھانے لگے ہیں۔

پڑھیے: دو متضاد کپتان

ان کے بارے میں آپ کی تازہ ترین تنقید یہ ہے کہ وہ نمبر تین کی حساس پوزیشن پر بیٹنگ نہیں کر رہے، اور یہ کہ ان کے پاس ٹیم میں روح پھونک دینے والا جوش و جذبہ موجود نہیں ہے۔

یوسف صاحب مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا شہری ہونے کے ناطے آپ نے اکثر بجلی جانے کی کوفت جھیلی ہو گی۔ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ آپ کے گھر میں یو پی ایس ہوگا تاکہ بجلی جانے کی صورت میں ضروری لائٹیں اور پنکھے چلتے رہیں۔

سر میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر لائٹ چلی جائے، اور آپ صرف ضروری پنکھوں اور لائٹوں کے بجائے سارے گھر کی اپلائنسز کا بوجھ یو پی ایس پر ڈال دیں، تو؟

اس وقت مصباح الحق ہی سب سے قابلِ اعتماد کھلاڑی ہیں، اور اگر آپ نے انہیں ٹاپ آرڈر میں بھیجا، اور وہ نئی بال کے سامنے ناکام ہو گئے، تو ہماری ٹیم ایسی بکھرے گی کہ سب کو مرمت کے لیے صدر بھیجنا پڑے گا۔

یوسف صاحب اس سے بھی زیادہ یہ کہ آپ نے تمام کریئر مڈل آرڈر ہی میں کھیلا، اور جب ٹیم کو آپ کی ضرورت تھی، آپ تب بھی نمبر تین پر آنے کو تیار نہیں ہوئے۔ تعمیری تنقید میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن عملی حل پیش کیے بغیر تنقید کرنا بہت ہی چھوٹی حرکت ہے۔

اور اس کی واضح ترین مثال یہ ہے کہ آپ نے مصباح الحق کو سعید اجمل سے تبدیل کرنے کی بھی تجویز کئی بار دی ہے۔ اجمل عمر میں تقریباً مصباح الحق جتنے ہی بڑے ہیں، اور وہ تو بیٹسمین بھی نہیں ہیں، اس لیے وہ 'آگے بڑھ کر قیادت کرنے' کی آپ کی خواہش پر بھی پورے نہیں اتر پاتے۔ اگر آپ اپنے یو پی ایس سے مطمئن نہیں ہیں تو کیا آپ اسے پھینک کر ایک اور پرانا یو پی ایس خرید لیتے ہیں یا تب تک انتظار کرتے ہیں جب تک آپ جنریٹر خرید سکیں؟

مزید پڑھیے: مصباح الحق یا نواز شریف، کس کا استعفیٰ ضروری؟

لیکن آپ کے جس تبصرے سے مجھے سب سے زیادہ دھچکا لگا، وہ یہ کہ 'مصباح کی بیٹنگ تکنیک عجیب ہے، وہ زبردست اننگز کھیلنے کی طاقت نہیں رکھتے، انہیں رنز بنانے کے لیے بہت گیندیں درکار ہوتی ہیں اور ان کی بیٹنگ کا اثر اب باقی کھلاڑیوں میں بھی نظر آنے لگا ہے۔'

جناب آپ کون سے پاکستان کی بات کر رہے ہیں؟ میں تو توقع ہی کر سکتا ہوں کہ کبھی مصباح الحق کی تکنیک عمر اکمل اور شاہد آفریدی جیسے جذباتی کھلاڑیوں میں نظر آنی شروع ہو، جو ہمیشہ اپنے مزاج کے مطابق ہی کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

ایسے تبصروں سے یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ کیا پروفیشنل حسد موجود ہے؟ کیا آپ انہی کے ہم عمر نہیں جو آپ کو اتنا کھٹک رہے ہیں؟ کیا وہ آپ سے زیادہ فٹ ایتھلیٹ نہیں؟ کیا وہ اس وقت ٹی 20 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے تھے جب آپ کو باہر کا راستہ دکھایا جا رہا تھا؟

لیکن اس سے پہلے کہ میں اس خط کا اختتام کروں، میں آپ سے آپ کی کپتانی کے بارے میں سوال پوچھنا چاہوں گا:

غلطیوں سے پاک محمد یوسف صاحب، ذرا بتائیں گے کہ سڈنی ٹیسٹ میں کیا ہوا تھا؟

میں بتاتا ہوں کہ کیا ہوا تھا۔ آخری اننگز میں 257 پر آٹھ وکٹیں گنوا کر آسٹریلیا بالکل شکست کے قریب پہنچ چکا تھا۔ لیکن تب ہی آپ نے فیلڈ پھیلا کر جارحانہ فیلڈنگ کو شدید دفاعی فیلڈنگ میں تبدیل کر دیا۔ اور پھر انہیں ایسا ریلیف ملا کہ انہوں نے فوراً ہی اپنا اسکور 381 تک پہنچا دیا۔ آپ کی اس حکمتِ عملی کی وجہ سے وہ 176 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے۔

میں بچپن میں ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ دیکھا کرتا تھا اور مجھے یاد ہے کہ انڈرٹیکر جیسا ریسلر بھی دو سے زیادہ فنشنگ مووز کے بعد اٹھ نہیں پاتا تھا، اور یہاں تو آسٹریلیا بالکل جان سینا کی طرح اٹھ کھڑا ہوا۔

جانیے: خدارا مزید تجربات نہ کریں

اس وقت آپ کو جوش و جذبہ کہاں تھا؟

یقیناً آپ کو یاد ہوگا کہ آپ نے میچ کے دوران مڈل آرڈر میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، اور فیصل اقبال جیسے کھلاڑی کو نمبر 3 پر بھیج دیا تھا۔

دوسری جانب مصباح الحق نے ایک ناتجربہ کار ٹیم کے ساتھ بھی ناقابلِ یقین اور یادگار فتوحات سمیٹی ہیں۔ وہ بھلے ہی نمبر پانچ پر بیٹنگ کرتے ہوں، لیکن وہ ہمیشہ آگے بڑھ کر قیادت کرتے ہیں، اور ٹیم کی ان کے لیے عزت قابلِ دید ہے۔ آپ ان کی قیادت کی تعریف تب کیوں نہیں کرتے جب وہ کامیاب ہوتے ہیں؟

یوسف صاحب آپ مصباح الحق کے بارے میں غلط ہیں، کیونکہ ان کے پاس شیر جیسا جوش و جذبہ ہے، اور وہ تب بھی نہیں لڑکھڑاتے جب ڈھیروں لگڑ بگڑ ان کی ٹانگوں سے چمٹ جاتے ہیں۔

اور اگر آپ کو یہ لگتا ہے کہ میں اس مسئلے پر بولنے کی اہلیت نہیں رکھتا، تو ذرا یہ دیکھیے کہ اپنے حالیہ انٹرویو میں عاقب جاوید کا کیا کہنا تھا:

'یہ پورا کیس خراب ٹیم مینیجمنٹ کا ہے۔ کپتان کو ہٹانے کے لیے ایک مضبوط وجہ موجود ہونی چاہیے۔ اگر آپ مصباح الحق کی کپتانی کو موازنہ ان سے کریں جو روزانہ ٹی وی پر آ کر ان پر تنقید کرتے ہیں، تو آپ دیکھ لیں گے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔ محمد یوسف ہمیشہ ہی مصباح کے خلاف بولتے رہتے ہیں۔ شعیب اختر ہمیشہ ٹی وی پر مصباح کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ یہ لوگ آخر چاہتے کیا ہیں۔'

انگلش میں پڑھیں۔

نعمان انصاری

نعمان انصاری فری لانس لکھاری ہیں اور کئی اشاعتوں، بشمول امیجز کے لیے باقاعدگی سے لکھتے ہیں۔ آج کل اپنے فینٹیسی ناول پر کام کر رہے ہیں۔

انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں: @pugnate

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (8) بند ہیں

Aazad Feb 20, 2015 12:45pm
two wrong can not make one right if yousef were not captain material so . i never understand misbah is just another player in a team who play well or does he responsible to lead the team nad let them fight. theres saying in urdu " ager Geedro ka leader sher ho to jeet sktey hey but ager shero ka leader geeder ho to no chance "is misbah
Aquil Siddiqui Feb 20, 2015 12:52pm
مصباح الحق بحیثیت بیٹسمین تو بہت اچھے ہیں اور ضرورت کے مطابق اپنی بیٹنگ کا انداز بھی بدل لینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں لیکن بحیثیت کپتان مجھے ان کی فیلڈ سیٹنگ سے اختلاف ہے۔ وہ مخالف ٹیم کو سنگلز لینے سے روکنے میں قطعی ناکام رہتے ہیں۔ انڈیا پاکستان کے میچ میں ویرات کوہلی نے بڑی شاٹس بہت ہی کم ماریں پھر بھی وہ باآسانی سنگلز بغیر کوئی خطرہ مول لئَے سنچری بنا گیا۔ یہ کس کی غلطی تھی، ظاہر ہے مصباح کی تھی۔ اس کے برعکس دھونی نے پاکستانی بیٹسمینوں کو پوری اننگ میں سنگلز لینے سے محروم رکھا۔ یہی وجہ تھی کہ پاکستانی بیٹسمینوں نے بڑی شاٹس کھیلنے کے چکر میں اپنی وکٹیں گنوادیں۔ مصباح تھرڈ ایمپائر ریویو لینے میں زیادہ تر غلطی کرجاتے ہیں۔ انڈیا والے اسپنرز کو بہت آسانی سے اور اچھا کھیلتے ہیں تب بھی یاسر شاہ کو کھلا لیا اور ویسٹ انڈیز اسپنرز کو خراب کھیلتے ہیں تو خبریں آرہی ہیں کہ یاسر شاہ کو نہیں کھلایا جارہا ہے۔ یہ سب کپتان کی غلطیاں ہیں۔
shani Feb 20, 2015 03:28pm
misbah bechara power less captain hai.jahan tak ypusuf ki baat hai tou yeh aur shoaib akhtar ka kam hi negative baatain karna hai.sara carrer sab se fast bowling karnay mein zaya kya dosron ko mashwaray detay hain.yousuf sahab ka bhi yehi haal hai.
Qasim Mughal Feb 20, 2015 03:38pm
Yousaf says right, Misbah injected his technique in other players which is not good for team. Now see Ahmed shehzad his opening strike rate is 68 least of any openor even of Zimbabawe, this is what Misbah gave us. Yousaf is 100% right and Misbah is no match of Yousaf
Naeem Feb 20, 2015 07:12pm
Muhammad Yousaf was a great Pakistani batsman.One can,t stop him for making run. He was excellent in rotation of strike but As a captain and detonation Misbah is one of among greatest Pakistani Captains like Imran and Inzimam.
bilal khanday kishtwar Feb 20, 2015 08:48pm
Pakistani management is big culprit... thy did not know how the system run.thy are all briber Nd the mengment is under controls of one man if the waqar Unios Nd moin will suspended the team surely shines ....
bilal khanday kishtwar Feb 20, 2015 08:52pm
Waqure Unios Nd Moin khan should be suspended fr life tyme ....Waseem akram Nd Rashid latif should be new coaches fr pak team ......we should not pressureied any plays ...we make free player to play
zafar raza Feb 20, 2015 08:59pm
Yousf was a total failure captain, he lost hiz Izzat what he earned in hiz career. i hope very few had remembered that it was yousf who took oath against younus khan at inzimam's home in multan just only dat he not like youns as a captain,& want to become captain. later Mr. oh sorry Molana yosuf was a total failure in hiz captaincy.. .I totally agree wid noman's point of view

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024