اسلام آباد: سابق صدر کے گھر ڈکیتی
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکو سابق قائم مقام صدر وسیم سجاد کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر لے گئے۔
چک شہزاد میں وسیم سجاد کے گھر 4 ڈاکوؤں نے واردات کی۔
ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوں گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری وسیم سجاد کے گھر پہنچ گئی۔
واردات کے حوالے سے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
مقدمہ درج
سابق قائم مقام صدر اور سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد کے گھر میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈکیتی کا مقدمہ وسیم سجاد کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع ہے کہ وسیم سجاد کے گھر سے 2 کروڑ روپے سے زائد نقدی اور سونا لوٹے جانے کا انکشاف ہوا۔