• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

پاکستان کو چھوٹی ٹیموں سے سبق لینا چاہیے، عامر سہیل

شائع February 18, 2015
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ ہندوستان کیخلاف ناقص کاکردگی کے باوجود لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں موقع دینا چاہیے۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں زیادہ تر دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور وہ عام طور پر لیگ اسپنرز کو زیادہ اچھا نہیں کھیل پاتے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ

میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ماضی میں کرائسٹ چرچ میں کارکردگی اچھی رہی ہے، کیوریٹرز کی کوشش ہوگی کہ ایسی وکٹ بنائی جائے کہ میچ کا فیصلہ ٹاس پر نہ ہو۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اسپیشلسٹ کا گیم ہے، آخری موقع پر تبدیلیاں کرنا درست نہیں، اگر ریپوٹیشن پر ہی کھلانا ہے تو میانداد کو سیلیکٹ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہار کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا، مصباح

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے اپنے بیٹنگ آرڈر کو درست کرنا ہوگا، ٹیم کو چھوٹی ٹیموں سے سبق لینا چاہیے۔

عامر سہیل نے کہا کہ غلط موقع پر کیمپ لگانے کے باعث متعدد کھلاڑیوں کو انجریز ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھلاڑی فرنٹ فٹ پر آنے سے خوفزدہ ہیں، وسیم اکرم

وسیم اکرم کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے ٹیم کی مدد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، پر عامر سہیل کا کہنا تھا کہ انہیں پی سی بی کی پاکستان میں مدد کرنی چاہیے، ایک ہفتے ٹیم کے ساتھ رہنے سے تبدیلی نہیں آئے گی۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں ہندوستان کے ہاتھوں 76 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ گرین شرٹس اپنا اگلا میچ ہفتے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024