• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

'عامرخان اپنے کام سے کام رکھیں'

شائع February 17, 2015
ہندوستانی نژاد کینیڈین کامیڈین رسل پیٹرز (دائیں) اور بولی وڈ اداکار عامر خان (بائیں)—۔
ہندوستانی نژاد کینیڈین کامیڈین رسل پیٹرز (دائیں) اور بولی وڈ اداکار عامر خان (بائیں)—۔

ہندوستانی نژاد کینیڈین کامیڈین رسل پیٹرز نے متازعہ کامیڈی پروگرام کی مذمت کرنے پر بولی وڈ اداکار عامر خان کو 'اپنے کام سے کام' رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے 'شٹ اپ' کرا دیا ہے۔

واضح رہے کہ بولی وڈ اسٹار ارجن کپور، رنویر سنگھ ، دیپکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹر کرن جوہر سمیت متعدد افراد کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کے خلاف اے آئی بی (AIB) شو میں شرکت، کھلے عام نازیبا مذاق کرنے اور اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:مذاق کرنے پر بولی وڈ فنکاروں کے خلاف مقدمہ

بولی وڈ فنکاروں پر متنازعہ کامیڈی پروگرام میں شرکت اور مقدمہ کے اندراج کے بعد متعدد لوگوں نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے بھی اس پروگرام کی مذمت کی تھی۔

ہندوستانی اخبار این ڈی ٹی وی کے مطابق رسل پیٹرز نے اپنے کھلے خط میں عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'وہ (عامر خان)، اے آئی بی پروگرام اوراس میں شرکت کرنے والوں کو ذمہ دار ٹہرانے والے کون ہوتے ہیں؟ انھوں نے تو اسے دیکھا تک نہیں۔ کوئی ان سے کہے کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں اور خاموش رہیں'۔

رسل نے عامرخان پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اداکار ہیں، حقیقی فنکار نہیں۔ وہ کیمرے کے سامنے جاتے ہیں اور کسی دوسرے کا لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھ دیتے ہیں اور پھر وہ کسی چیز کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہیں، تو کیا یہ ان کی ایمانداری ہے۔

کامیڈین رسل اس حوالے سے بھی شکوک و شبہات کا شکار ہیں کہ بہت سے لوگوں کو یہ مذاق سمجھ ہی نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ لوگوں کو یہ مذاق سمجھ آیا ہے۔ یہ کامیڈی کی ایک قسم ہے، جس میں آپ کے سامنے آپ سے مذاق کیا جاتا ہے، جو بالکل ایمانداری سے ہوتا ہے۔

رسل نے کہا کہ ہندوستانی اس حوالے سے بہت کنفیوژ ہیں، ہم اس وقت تو ناراض نہیں ہوتے جب کوئی سیاستدان اسٹیج پر آکر ہمارے منہ پر جھوٹ بولتا ہے، لیکن ہم تب ضرور ناراض ہوتے ہیں جب کوئی ہمارے سامنے سچ بولتا ہے۔

کامیڈین کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کے بعد اے آئی بی کے کامیڈین تنمے بھٹ اور گرسمرن کھمبا سے ملے اور انھیں ان کی کوششوں پر مبارکباد دی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024