• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سانحہ بلدیہ رپورٹ:فوج نےاعتراضات مسترد کردیئے

شائع February 13, 2015
ڈی جی آئی ایس پی آر مجر جنرل عاصم سلیم باجوہ —۔فائل فوٹو/ رائٹرز
ڈی جی آئی ایس پی آر مجر جنرل عاصم سلیم باجوہ —۔فائل فوٹو/ رائٹرز

راولپنڈی: فوج نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر اٹھنے والے اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے۔

ایک پریس بریفنگ کے دوران پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن) رپورٹ پر کچھ حلقوں کے اعتراضات کو مسترد کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی فیکٹری آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد 289 ہو گئی

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں تمام ایجنسیوں کے نمائندے موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : رینجرز رپورٹ میں سانحہ بلدیہ ٹاﺅن میں ایم کیو ایم ملوث قرار

راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں تمام اداروں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں، اس رپورٹ کو بنانے میں بھی خفیہ اداروں کے نمائندے شامل تھے، اس لیے اس پر شور مچانا درست نہیں۔

مزید پڑھیں : سانحہ بلدیہ کی رپورٹ مسترد،متحدہ کاملزم سے اظہار لاتعلقی

پاک فوج کے ترجمان نے وضاحت کی کہ رینجرز نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر رپورٹ عدالت کے کہنے پر پیش کی۔

ستمبر 2012 سے کراچی میں جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن بلا امتیاز کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 'متحدہ کا جے آئی ٹی کوغلط کہنا نامناسب'

واضح رہے کہ بلدیہ ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں 11 ستمبر 2012 کو بدترین آتشزدگی ہوئی تھی جس میں 250 سے زائد افراد زندہ جل گئے تھے۔

رینجرز کی جانب سے اس حوالے سے ایک رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی جس میں مختلف انکشافات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: الطاف حسین کے خلاف لندن میں مقدمے کا اعلان

رپورٹ سامنے آنے کے بعد سیاسی جماعتوں میں تناؤ میں بھی اضافہ ہوا جبکہ سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگ کے خاتمے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024