اکتہر شامی فوجی افسران منحرف، ترکی پہنچ گئے

فائل فوٹو۔۔۔۔
انقرہ: ترکی حکام کیمطابق شامی فوج کے چھ جنرل سمیت اکہتر افسران منحرف ہو کر ترکی پہنچ گئے ہیں۔
بشارالاسد کی فوج کےاعلی افسران کا اس مہینے یہ اب تک کا سب سے بڑا انحراف ہے،
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ان کے اس اقدام کی کیا وجوہات تھیں۔
محظ چند گھنٹوں قبل امریکی حکومت نے شامی باغیوں کو مسلح کرنے کا اعادہ کیا تھا جسکی وجہ انکے مطابق صدر بشارالاسد کی افواج کی جانب سے باغیوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال تھا۔