• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

'ٹیم انتظامیہ کا سعید اجمل کو کھلانے سے انکار'

شائع February 6, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

لاہور: آسٹریلیا میں موجود ٹیم انتظامیہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سعید اجمل کی سکواڈ میں مشروط شمولیت کی تجویز رد کر دی۔

پی سی بی نے تجویز دی تھی کہ آئی سی سی کی جانب سے باؤلنگ ایکشن کلیئر ہونے کی صورت میں سٹار آف سپنر کو سکواڈ کا حصہ بنایا جائے۔

بورڈ کے انتہائی اہم عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈان کو ٹیم انتظامیہ کے حوالے سے بتایا 'آئی سی سی اگر اجمل کا باؤلنگ ایکشن کلیئر بھی کر دے تو ہمیں ان کی ضرورت نہیں'۔

اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر آئی سی سی کسی بھی وقت اپنی رپورٹ جاری کر سکتی ہے۔

عہدے دار نے مزید بتایا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پر پاکستان کو درپیش باؤلنگ مسائل کی وجہ سے بورڈ اجمل کی سکواڈ میں شمولیت چاہتا ہے لیکن ٹیم انتظامیہ مختلف سوچ رکھتی ہے۔

'ٹیم انتظامیہ نےاجمل کے بغیر ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایسے میں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اجمل کی رپورٹ مثبت آئے یا منفی'۔

'اجمل پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بائیو مکینک ٹیسٹ کلیئر ہونے کی صورت میں بھی وہ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار نہیں ، لیکن انہیں باؤلنگ اٹیک مضبوط دکھانے کیلئے بھی سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا تھا'۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024